کیسا جہاد، خدا کے حکم کے مطابق یا ان کی مرضی کا؟

وقاص قائم

محفلین
محترم موضوع تو آپ نے نہایت اہم اور فکری چھیڑا مگر فکری گفتگو ایک نے بھی نہیں کی۔
ثانیا یہ کہ صرف جماعت پر ہی آپ کا سارا نزلہ کیوں گر رہا ہے دیگر اور جماعتیں اور علماء اور اکابرین ہیں جو یہی طرز عمل اختیار کئے رکھیں ہیں جس کی جانب آپ نے نشاندہی کی۔ ان کے بارے میں بھی اپنی رائے تحریر فرمادیجئے۔
 
عین عین

لائبریرین
اور بھائی مدرس بات برا ماننے کی نہیں‌ ہے۔ میں کچھ منسوب نہیں‌ کر رہا ۔ یہ بات اتنے تواتر سے اور بڑے بڑے علما بتاتے آ ئے ہیں۔ بہت ممکن ہے غلط ہو۔ لیکن آپ نے تو بالکل شدت پسندی کا ثبوت دیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر آپ ۔۔۔۔ کچھ بھی بیان نہیں‌کر سکتے۔ تحقیق ضروری ہے بلاشبہ تاہم ۔۔۔۔۔یہ خوب صورت بات سب ہی سنتے آئے ہیں۔ آپ نے جس طرح‌ تعجب کا اظہار کیا تھا۔۔۔۔۔۔ اس پر آپ کو جو جواب دیا گیا میری طرف سے وہی بہتر تھا۔ براہ کرم موضوع پر رہا کریں۔ ہاں‌ اگر کوئی بہت ہی بڑی بات اور انتہائی غلط بات دیکھیں‌ تو ضرور رہنمائی فرمائیں۔ ہم آپ سے سیکھیں‌ گے۔ مگر اب ایسی بچکانہ باتوں‌ کے جواب میں‌ نہیں‌ دے سکتا۔
اچھا ایک بات بتائیں۔ بھائی کہ آپ کہہ رہے ہیں‌ کہ یہ غلط بات منسوب تو کر رہا ہوں۔ آپ خود بھی ایک طرف نیہں‌ ہیں۔ آپ نے یہ نہیں‌ کہا کہ میں‌ غلط ہی کر رہا ہوں۔ تو بھیا۔۔۔۔۔ جب آپ کو خود یقین نہیں‌ تو میرا اعتماد کیو‌ن متزلزل کر رہے ہیں۔ یا تو آپ کے پاس یہ بات پہنچی ہو کہ "یہ واقعہ غلط ہے۔" اگر ایسا ہے تو آپ کو چاہیے تھا کہ آپ وہ بتاتے۔ اس کے حق میں‌ دلیل اگر ہے آپ کے پاس تو لاتے۔ نہ کہ صرف ٹوک کر اور دوسرے کو وہم میں‌ مبتلا کر کے چل دیے۔
اس طرح‌ تو آپ ہر ایک کو بات بات پر ٹوکتے ہی پھریں گے۔ اسلامی تعلیمات کے دھاگے میں‌ چلے جائیں‌ اگر تو۔
بھائی آپ نے جیسے مجھے دعوت دی ہے تحقیق کی( اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں‌ تھا اس وقت تک ) اسی طرح‌ آپ سے میرا سوال ہے کہ جناب آپ نے کیسے کہا کہ یہ رسول اللہ سے تعلق نہیں‌ رکھتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور اگر یہ واقعہ ایسا ہی ہے جیسا میں‌ نے بیان کیا تو پھر آپ غلطی پر ہوں‌ گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ اس کی صحت کے مشکوک ہونے پر دلیل دیں۔ تاکہ میں‌ اپنی اصلاح‌ کر سکوں اور مجھے تحقیق کرنے میں‌ آسانی رہے۔ صرف ٹوک کر چلے جانا اتنی تواتر سے کی جانے والی بات پر ہرگز درست نہیں‌ ہے۔
 
بھیا بہت شکریہ۔ یہ فکری دھاگہ نہیں‌ تھا۔ اس کا مقصد صرف نشان دہی کرنا تھا کہ ہوا کیا ہے۔ فکر کے لیے آپ آغاز فرما دیں۔ اسی لڑی میں‌ یا نئے دھاگے میں‌ کہ دراصل جہاد کیا ہے یا سیاسی و مذہبی جماعت کا رویہ ۔۔۔۔۔۔۔ یا اسی قسم کے عنوان کے ساتھ۔ دوسرا یہ کہ بھائی جی میں‌ نے سب کا ٹھیکا نہیں‌ لے رکھا کہ ان پر بھی رائے دون۔ کچھ کام آپ بھی کر لیں۔ آپ کا بھی فرض‌ ہے۔ اور یہ تازہ خبر تھی جو ان کی طرف سے آئی اور میرے ہاتھ لگی۔ میں‌ روزانہ یہی کام کرنے کے لیے نیہں‌ بیٹھا ۔ اگر کسی اور کا کچھ ایسا مواد ہاتھ لگا تو وہ بھی ا‌ جائے گا۔ اور اہم بات یہ کہ
ہم بعض‌ اوقات ایسا کہتے ہیں‌ کہ "ہمارے رویے خراب ہیں۔ ہم اخلاقی انحطاط کا شکار ہو رہے ہیں" اور اسی نوع کے دیگر جملے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخلاقی کہہ کر یا رویہ کہہ کر ہم بہت سی باتیں‌ سمجھ لیتے ہیں‌ خود ہی۔ جیسے کہا جائے کہ وہ بد اطوار ہے تو اب اتنا کافی ہے عقل مند کے آگے۔ وہ خود جان لے گا کہ بدمزاجی میں‌ کیا کچھ ہو گا۔ اب ایک ایک بات کہ جی وہ جگھڑالو ہے، سازشی ہے، بڑوں‌ کا ادب نہیں‌ کرتا، گالی دیتا ہے، جھوٹ‌ بولتا ہے، چوری کرتا ہے۔۔۔۔۔وغیرہ جیسی باتیں‌ نہیں‌ کی جاتیں۔ کچھ باتیں دو اشخاص‌ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں‌ طے ہوتی ہیں۔ اب ہر جگہ ہر بات نہیں‌ کہی جاتی۔ یہ کوئی بچوں کا فورم نہیں‌ ہے ۔ سب عاقل بالغ اور شعور رکھنے والے آتے ہیں ۔ تو وہ جان لیتے ہیں‌ کہ اس مراد وہ تمام لوگ ہیں‌ جو ایسا کر رہے ہیں۔ خواہ وہ کوئی بھی جماعت ہو یا افراد یا چھوٹا موٹا جتھا گروہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بھائی اب ایک ایک کا نام لینا اور ۔۔۔۔۔۔۔ ہر ایک کی خبر نکالنا۔۔۔۔۔۔ مطلب بھائی کچھ ہلکا ہاتھ رکھ لو مجھ پر پلیز۔:)
پتا نہیں‌ آپ لوگ کیوں‌ بچے بن رہے ہیں۔
 
وقاص قائم

محفلین
دوسرا یہ کہ بھائی جی میں‌ نے سب کا ٹھیکا نہیں‌ لے رکھا کہ ان پر بھی رائے دون۔ کچھ کام آپ بھی کر لیں۔ آپ کا بھی فرض‌ ہے۔
ہم بعض‌ اوقات ایسا کہتے ہیں‌ کہ "ہمارے رویے خراب ہیں۔ ہم اخلاقی انحطاط کا شکار ہو رہے ہیں" اور اسی نوع کے دیگر جملے
اب ایک ایک بات کہ جی وہ جگھڑالو ہے، سازشی ہے، بڑوں‌ کا ادب نہیں‌ کرتا، گالی دیتا ہے، جھوٹ‌ بولتا ہے، چوری کرتا ہے۔۔۔۔۔وغیرہ جیسی باتیں‌ نہیں‌ کی جاتیں۔ خواہ وہ کوئی بھی جماعت ہو یا افراد یا چھوٹا موٹا جتھا گروہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بھائی اب ایک ایک کا نام لینا اور ۔۔۔۔۔۔۔ ہر ایک کی خبر نکالنا۔۔۔۔۔۔ مطلب بھائی کچھ ہلکا ہاتھ رکھ لو مجھ پر پلیز۔:)
پتا نہیں‌ آپ لوگ کیوں‌ بچے بن رہے ہیں۔

صحیح بات ہے آپ کوئی سب کا ٹھیکا تھوڑی ہی لے رکھا مگر جماعت کا ٹھیکا آپ نے کیوں لے لیا؟؟
آپ نے مجھ سے کہا ہے کہ میں جہاد پر کوئی فکری تھریڈ شروع کروں ۔ ان شاء اللہ
سوئم یہ کہ یہ بات بالکل صحیح ہے کہ جب ہم عمومی بات کرتے ہیں تو کسی کی طرف اشارہ نہیں‌کرتے اور نام تو کسی کا ہرگز نہیں لیتے مگر بھائی جان آپ تو باقاعدہ نام لے رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ یہ عمومی بات ہے۔ میں بھی جہاد کے نام پر پھیلائی جانے والی خرافات کے حق میں ہرگز نہیں ہوں لیکن اس کا قصور وار کسی ایک کو ٹھرانا ہرگز دیانت داری نہیں۔
اور آپ کی آخری بات کے ضمن میں ایک حدیث کا مفہوم عرض ہے"اہل زمین پر رحم کرو تم ، آسمان والا تم پر رحم کرے گا"
اسی طرح اہل فورم پر آپ ہلکا ہاتھ رکھیں‌سب آپ پر ہلکا ہاتھ رکھیں گے۔
 
آفت

محفلین
پھر آئیں بائیں شائیں ۔
کیا الطاف حسین سے پوچھ کر جہاد کیا جائے ۔
جہاد نہ منور حسن کے کہنے سے شروع ہوتا ہے اورنہ الطاف حسین کے کہنے سے ترک ۔ جہاد کے لیے قران اور احادیث سے راہنمائی مل سکتی ہے ۔ میری نظر مین دنیا سے جہالت،بھوک بیماری،ناانصافی کے کلاف لڑنا بھی ایک جہاد ہے ۔
بہت شکریہ جناب آپ کی پوسٹ کا بھی۔ آپ جیسے محترم میرے نزدیک " معصومین" ہیں۔ خوش رہیے۔ اور منور بھائی سے معلوم کر لیجیے کہ انھوں‌نے کس جہاد کی بات کی ہے۔ دراصل جس بات پر ہمیں‌ اعتراض‌ ہے آپ اسی کا کہہ رہے ہیں‌ کہ بعد میں‌ دیکھیں گے۔جہاد کی فرضیت طے کرنا منور بھائی کا کام نہیں‌ ہے۔ علما اس سلسلے میں‌ قدم اٹھاتے تو بات بھی تھی۔ دیگر یہ کہ عام فہم ہے یہ کہ وہ کس جہاد کی بات کر رہے ہیں۔
شہیدوں کی بستی میں‌ ان کے قریبی عزیز ۔ خونی رشتے جن پر ان صاحبان کا زور چلتا ہے۔۔۔۔۔۔وہ بھی ہیں؟
قاضی صاحب ۔۔۔۔۔۔و دیگر امراے جماعت کے گھر والے؟ ان کی فہرست لائیں ۔ ضرور لائین۔ باقی ادھر ادھر کے لوگ تو ۔۔۔۔۔۔وہ میں‌ بتا ہی چکا ہوں ۔اس پوسٹ‌ کا مقصد جاننے والے جان چکے ہیں۔ آپ نے تو بالکل بچکانہ بات کر دی ہے۔ میں‌ کیا اس پر بحث‌کرون۔ میں معذرت کروں‌ آپ سے اور یہ کہوں‌ کہ براہ کرم اس پوسٹ پر ایک نیا دفتر کھولیں۔ فہرست لائیں۔ جس میں‌ ان کے انتہائی قریبی عزیز شامل ہوں شہدا کے طور پر۔
ورنہ بے کار ہے۔ اور خدارا کوئی نئی بات کر لیں۔ اب میں‌ آپ کو غیر اہم اور بچکانہ بات کا جواب نہیں‌دوں گا۔ صرف فہرست۔
 
خواتین و حضرات اب اس دھاگے کی بحث کا رخ مڑنے والا ہے، ہوشیار ہو جایئے، بات جہاد اور جماعت کے کردار سے شروع ہوئی تھی اور اب تک کسی نے الطاف حسین کو بیچ میں نہیں‌لایا تھا ، لیکن گھما پھرا کر بات وہیں لائی جا رہی ہے ، براہ مہربانی اس سلسلے میں‌کوئی بھی جذباتی یا غیر جذباتی جواب نہ دیا جائے اور موضوع پر ہی رہنے کی کوشش کیجئے گا، وگرنہ الجھا دیا جائے گا۔
 
عین عین

لائبریرین
نقالوں سے ہوشیار رکھنے اور سازش ذہنیت کا پردہ چاک کرنے کے لیے پھر شکر گزار ہوں بھائی
 
عین عین

لائبریرین
صحیح بات ہے آپ کوئی سب کا ٹھیکا تھوڑی ہی لے رکھا مگر جماعت کا ٹھیکا آپ نے کیوں لے لیا؟؟
آپ نے مجھ سے کہا ہے کہ میں جہاد پر کوئی فکری تھریڈ شروع کروں ۔ ان شاء اللہ
سوئم یہ کہ یہ بات بالکل صحیح ہے کہ جب ہم عمومی بات کرتے ہیں تو کسی کی طرف اشارہ نہیں‌کرتے اور نام تو کسی کا ہرگز نہیں لیتے مگر بھائی جان آپ تو باقاعدہ نام لے رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ یہ عمومی بات ہے۔ میں بھی جہاد کے نام پر پھیلائی جانے والی خرافات کے حق میں ہرگز نہیں ہوں لیکن اس کا قصور وار کسی ایک کو ٹھرانا ہرگز دیانت داری نہیں۔
اور آپ کی آخری بات کے ضمن میں ایک حدیث کا مفہوم عرض ہے"اہل زمین پر رحم کرو تم ، آسمان والا تم پر رحم کرے گا"
اسی طرح اہل فورم پر آپ ہلکا ہاتھ رکھیں‌سب آپ پر ہلکا ہاتھ رکھیں گے۔

میرے بھائی! میں‌ نے یہ بھی عرض‌ کی تھی کہ بات کسی کی بھی غلط ہو گی۔ اگر ہاتھ لگی اور موقع رہا تو ضرور۔ ورنہ یہ کام کوئی بھی کر لے گا۔ میں‌ بھی اپنے خیال کا اظہار کر کے اس میں‌ شریک ہو سکتا ہوں۔ آپ تو مجھ پر ہی ذمے داری ڈال رہے تھے کہ میں‌ اوروں‌ کی بات بھی یہاں کہوں۔
مجھے منور حسن کا فرنٹ‌ پیج پر یہ شاہکار ملا تو میں نے کر دیا یہاں پوسٹ۔ جب آپ سمجھتے ہیں‌ کہ عمومی بات کی جاتی ہے تو پھر آپ نے پہلے کیوں کہا کہ سب کا نام لیا جائے اوروں‌کی بھی بات کی جائے۔ سمجھتے ہیں‌ تو پھر اتنی ہی بات کیا کرین‌ ناں۔ بے سبب دھاگے میں‌ تلخی تیزی لانے والی بات کیوں کرتے ہیں۔
منور صاحب کے حوالے سے اس خبر میں‌ جس جہاد کی بات کی گئی ہے وہ آپ سمجھ کے نہیں‌ دے رہے۔ اور ناحق بات آ گے بڑھا رہے ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد جہاد کا سیاسی مقاصد کے لیے ذکر، اور سیاسی و مذہبی جماعت جو ملک کی بہت پرانی جماعت ہے اور ہر معاملے میں‌ کود پڑنا اپنا حق سمجھتی ہے اور خاص طور پر جہاد کی بات کرتی ہے ،،،،،،،،،،،، صرف اس کا دو رخا پن دکھانا ہے۔
ظاہر ہے ہر وقت جہاد جہاد کی بات کرنے والوں کو ہی ٹوکا جائے گا۔ انھی سے پوچھا جائے گا کہ جناب آپ کی اولادیں‌ کب جائیں‌ گی؟؟؟
دوسرے ان کی طرح‌ رونا پیٹنا نہیں‌ مچاتے ناں‌ بھیا۔ ورنہ میں‌ کیا یہاں شاید بہت ہی کم پوسٹ‌ایسی ملیں‌ گی جو کسی اور دینی اور سیاسی جماعت کے خلاف ہوں۔ صرف سیاسی جماعتیں تو بہرحال ہماری زد پر رہتی ہیں لیکن مذہب کی آڑ میں‌ سیاست کرنے والی جماعت اسلامی ہی ہے۔ آپ کسی اور جماعت کے راہ نما کا امیر کا بیان لائیں۔ میں‌ حاضر ہوں‌ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے بالکل اسی طرح‌ جیسے جماعت پر کیے ہیں۔
 
عین عین

لائبریرین
پھر آئیں بائیں شائیں ۔
کیا الطاف حسین سے پوچھ کر جہاد کیا جائے ۔
جہاد نہ منور حسن کے کہنے سے شروع ہوتا ہے اورنہ الطاف حسین کے کہنے سے ترک ۔ جہاد کے لیے قران اور احادیث سے راہنمائی مل سکتی ہے ۔ میری نظر مین دنیا سے جہالت،بھوک بیماری،ناانصافی کے کلاف لڑنا بھی ایک جہاد ہے ۔

بی بی! الطاف حسین کا ذکر میں نے کہیں‌ کیا تھا؟ میں‌ نے دیکھا کہیں‌ بھی الطاف کا نام نہیں‌ لیا میں‌نے تو۔ آپ اپن عینک مجھے بھی دے دیں۔ اس کے زریعے تو وہ بھی نظر آ جاتا ہے جس کا کوئی وجود ہی‌ نہ ہو:biggrin:
 
عین عین، ایک زمانے میں عمران خان سے اگر سوال کیا جاتا تھا کہ ڈینگی بخار کیوں ہوتا ہے تو وہ اسکا جواب دیتے تھے کہ جب تک عدلیہ آزاد نہیں‌ہوگی کچھ ٹھیک نہیں‌ہو گا۔ یہی صورتحال کچھ یہاں بھی دکھائی دے رہی ہے ۔
 
گرائیں

محفلین
انیس فاروقی:؛

کیا آپ براہ مہربانی مجھے عمران خان اور ڈینگی بخار والی بات کا مستند حوالہ فراہم کر دیں گے؟ نوازش ہو گی۔
 
بھائی گرائیں، یہ ایک مثال پیش کی ہے ، لیکن متعدد ٹاک شوز اس زمانے کے موجود ہیں جس میں موصوف ہر نوعیت کے سوال کے جواب میں‌بس یہی کچھ فرما دیا کرتے تھے، ان کے ذہن سے عدلیہ کی آزادی اور الطاف کی مخالفت اسقدر موجود تھی کہ وہ خواب میں بھی یہی کچھ بڑبڑاتے رہتے تھے، مجھے نہیں‌معلوم کہ عمران خان کی سیاسی قدامت، فکر و سوچ اور تجربے کے بارے میں لوگ کتنا دھیان رکھتے ہیں، لیکن کرکٹ کی مقبولیت سے سیاستدان پیدا نہیں ہوتے، اس کے لئے ان کی عوام میں جڑیں موجود ہونا ضروری ہوتا ہےیا کم از کم ایک آدھ قومی اسمبلی کی سیٹ ہی سہی ۔ اب آپ انتظار فرمایئے اور انکی نئی کروٹ لینے کا تماشہ دیکھئے گا۔ جلد آرہا ہے ،
 
گرائیں

محفلین
اور بھائی مدرس بات برا ماننے کی نہیں‌ ہے۔ میں کچھ منسوب نہیں‌ کر رہا ۔ یہ بات اتنے تواتر سے اور بڑے بڑے علما بتاتے آ ئے ہیں۔ بہت ممکن ہے غلط ہو۔ لیکن آپ نے تو بالکل شدت پسندی کا ثبوت دیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر آپ ۔۔۔۔ کچھ بھی بیان نہیں‌کر سکتے۔ تحقیق ضروری ہے بلاشبہ تاہم ۔۔۔۔۔یہ خوب صورت بات سب ہی سنتے آئے ہیں۔ آپ نے جس طرح‌ تعجب کا اظہار کیا تھا۔۔۔۔۔۔ اس پر آپ کو جو جواب دیا گیا میری طرف سے وہی بہتر تھا۔ براہ کرم موضوع پر رہا کریں۔ ہاں‌ اگر کوئی بہت ہی بڑی بات اور انتہائی غلط بات دیکھیں‌ تو ضرور رہنمائی فرمائیں۔ ہم آپ سے سیکھیں‌ گے۔ مگر اب ایسی بچکانہ باتوں‌ کے جواب میں‌ نہیں‌ دے سکتا۔
اچھا ایک بات بتائیں۔ بھائی کہ آپ کہہ رہے ہیں‌ کہ یہ غلط بات منسوب تو کر رہا ہوں۔ آپ خود بھی ایک طرف نیہں‌ ہیں۔ آپ نے یہ نہیں‌ کہا کہ میں‌ غلط ہی کر رہا ہوں۔ تو بھیا۔۔۔۔۔ جب آپ کو خود یقین نہیں‌ تو میرا اعتماد کیو‌ن متزلزل کر رہے ہیں۔ یا تو آپ کے پاس یہ بات پہنچی ہو کہ "یہ واقعہ غلط ہے۔" اگر ایسا ہے تو آپ کو چاہیے تھا کہ آپ وہ بتاتے۔ اس کے حق میں‌ دلیل اگر ہے آپ کے پاس تو لاتے۔ نہ کہ صرف ٹوک کر اور دوسرے کو وہم میں‌ مبتلا کر کے چل دیے۔
اس طرح‌ تو آپ ہر ایک کو بات بات پر ٹوکتے ہی پھریں گے۔ اسلامی تعلیمات کے دھاگے میں‌ چلے جائیں‌ اگر تو۔
بھائی آپ نے جیسے مجھے دعوت دی ہے تحقیق کی( اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں‌ تھا اس وقت تک ) اسی طرح‌ آپ سے میرا سوال ہے کہ جناب آپ نے کیسے کہا کہ یہ رسول اللہ سے تعلق نہیں‌ رکھتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور اگر یہ واقعہ ایسا ہی ہے جیسا میں‌ نے بیان کیا تو پھر آپ غلطی پر ہوں‌ گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ اس کی صحت کے مشکوک ہونے پر دلیل دیں۔ تاکہ میں‌ اپنی اصلاح‌ کر سکوں اور مجھے تحقیق کرنے میں‌ آسانی رہے۔ صرف ٹوک کر چلے جانا اتنی تواتر سے کی جانے والی بات پر ہرگز درست نہیں‌ ہے۔

بسیار گوئی کی انتہا ابھی نہیں ہوئی، شائد ان کو علم نہیں اس روایت کے بارے میں۔ آپ حوالہ تلاش کر کے مجھ جیسے دوسروں کو بھی بتا دیں۔ ہم میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جنھیں اپنی مصروفیات کی بنا پر کسی عالم سے تحقیق کرنے کی عیاشی کا موقع نہیں ملتا۔ تو کیوں نہ آپ اس روایت کا درست حوالہ دے دیں۔

اب آپ سے اس بارے میں استفسار کرنا بھی بچگانہ پن ٹھہرا۔ میرا نہیں خیال کہ عاقل بالغ لوگ کسی استفسار کا ایسا جواب دیتے ہیں۔ اور روایت کی صحت پر مشکوک ہونے کی دلیل مانگنے سے اچھا نہیں ہے کہ آپ مستند حوالہ مہیا کر دیں، اگر وہ غلطی پر ہیں تو شائد انھیں تائب ہونے کا موقع مل جائے؟

مجھے آپ کے اس بچگانہ روئیے نے مایوس ہی کیا ہے۔
 
گرائیں

محفلین
بھائی گرائیں، یہ ایک مثال پیش کی ہے ، لیکن متعدد ٹاک شوز اس زمانے کے موجود ہیں جس میں موصوف ہر نوعیت کے سوال کے جواب میں‌بس یہی کچھ فرما دیا کرتے تھے، ان کے ذہن سے عدلیہ کی آزادی اور الطاف کی مخالفت اسقدر موجود تھی کہ وہ خواب میں بھی یہی کچھ بڑبڑاتے رہتے تھے، مجھے نہیں‌معلوم کہ عمران خان کی سیاسی قدامت، فکر و سوچ اور تجربے کے بارے میں لوگ کتنا دھیان رکھتے ہیں، لیکن کرکٹ کی مقبولیت سے سیاستدان پیدا نہیں ہوتے، اس کے لئے ان کی عوام میں جڑیں موجود ہونا ضروری ہوتا ہےیا کم از کم ایک آدھ قومی اسمبلی کی سیٹ ہی سہی ۔ اب آپ انتظار فرمایئے اور انکی نئی کروٹ لینے کا تماشہ دیکھئے گا۔ جلد آرہا ہے ،

وضاحت کا شکریہ، مگر کیا عمران خان کے اس مطالبے کی اہمیت کا اندازہ آپ کو آج کل کے اخباروں سے نہیں ہو رہا؟ بینک آف پنجاب کے 9 ارب روپے کے غبن کے تمام ملزمان آہستہ آہستہ قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔ عبدالحمید ڈوگر کے دور میں تو ہمارے پیارے ختم نبوت کے مجاہدین نے چیف جسٹس سے تعلقات کا حوالہ دے کر کروڑون روپے رشوت کی مد میں لئے تھے۔

کونسی عدلیہ آزاد تھی ، انیس فاروقی صاحب؟
 
گرائیں

محفلین
اور ہاں عین عین میاں، بڑے علما سے سنتے آنا کبھی کبھی مسئلہ بھی بنا دیتا ہے ، جیسا کہ مندرجہ ذیل ربط میں آپ دیکھیں گے کہ اتنے مشہور عالم نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو سورہ یوسف کا ترجمہ نہ پڑھایا جائے۔
یہ دھاگہ رضا نے شروع کیا تھا۔

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11674
تو کیا ان عالم صاحب کی بات مان لی جائے؟
 
میرا خیال ہے کہ گزشتہ چار پانچ پیغامات موضوع سے ہٹ گئے ہیں اس لئے میری جانب سے یہ آخری پیغام ہے ، ہاں اگر موضوع پر واپس آئے تو پھر دیکھیں گے، لیکن یہ یاد رہے کہ کس خوبصورتی سے ہم اس فریب میں آجاتے ہیں۔
 
گرائیں

محفلین
بھیا بہت شکریہ۔ یہ فکری دھاگہ نہیں‌ تھا۔ اس کا مقصد صرف نشان دہی کرنا تھا کہ ہوا کیا ہے۔ فکر کے لیے آپ آغاز فرما دیں۔ اسی لڑی میں‌ یا نئے دھاگے میں‌ کہ دراصل جہاد کیا ہے یا سیاسی و مذہبی جماعت کا رویہ ۔۔۔۔۔۔۔ یا اسی قسم کے عنوان کے ساتھ۔ دوسرا یہ کہ بھائی جی میں‌ نے سب کا ٹھیکا نہیں‌ لے رکھا کہ ان پر بھی رائے دون۔ کچھ کام آپ بھی کر لیں۔ آپ کا بھی فرض‌ ہے۔ اور یہ تازہ خبر تھی جو ان کی طرف سے آئی اور میرے ہاتھ لگی۔ میں‌ روزانہ یہی کام کرنے کے لیے نیہں‌ بیٹھا ۔ اگر کسی اور کا کچھ ایسا مواد ہاتھ لگا تو وہ بھی ا‌ جائے گا۔ اور اہم بات یہ کہ
ہم بعض‌ اوقات ایسا کہتے ہیں‌ کہ "ہمارے رویے خراب ہیں۔ ہم اخلاقی انحطاط کا شکار ہو رہے ہیں" اور اسی نوع کے دیگر جملے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخلاقی کہہ کر یا رویہ کہہ کر ہم بہت سی باتیں‌ سمجھ لیتے ہیں‌ خود ہی۔ جیسے کہا جائے کہ وہ بد اطوار ہے تو اب اتنا کافی ہے عقل مند کے آگے۔ وہ خود جان لے گا کہ بدمزاجی میں‌ کیا کچھ ہو گا۔ اب ایک ایک بات کہ جی وہ جگھڑالو ہے، سازشی ہے، بڑوں‌ کا ادب نہیں‌ کرتا، گالی دیتا ہے، جھوٹ‌ بولتا ہے، چوری کرتا ہے۔۔۔۔۔وغیرہ جیسی باتیں‌ نہیں‌ کی جاتیں۔ کچھ باتیں دو اشخاص‌ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں‌ طے ہوتی ہیں۔ اب ہر جگہ ہر بات نہیں‌ کہی جاتی۔ یہ کوئی بچوں کا فورم نہیں‌ ہے ۔ سب عاقل بالغ اور شعور رکھنے والے آتے ہیں ۔ تو وہ جان لیتے ہیں‌ کہ اس مراد وہ تمام لوگ ہیں‌ جو ایسا کر رہے ہیں۔ خواہ وہ کوئی بھی جماعت ہو یا افراد یا چھوٹا موٹا جتھا گروہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بھائی اب ایک ایک کا نام لینا اور ۔۔۔۔۔۔۔ ہر ایک کی خبر نکالنا۔۔۔۔۔۔ مطلب بھائی کچھ ہلکا ہاتھ رکھ لو مجھ پر پلیز۔:)
پتا نہیں‌ آپ لوگ کیوں‌ بچے بن رہے ہیں۔

اخلاقی انحطاط کا اندازہ تو اس تحریر کو دیکھ کر بخوبی ہو رہا ہے۔ ماشا ٕ اللہ۔
 
گرائیں

محفلین
خواتین و حضرات اب اس دھاگے کی بحث کا رخ مڑنے والا ہے، ہوشیار ہو جایئے، بات جہاد اور جماعت کے کردار سے شروع ہوئی تھی اور اب تک کسی نے الطاف حسین کو بیچ میں نہیں‌لایا تھا ، لیکن گھما پھرا کر بات وہیں لائی جا رہی ہے ، براہ مہربانی اس سلسلے میں‌کوئی بھی جذباتی یا غیر جذباتی جواب نہ دیا جائے اور موضوع پر ہی رہنے کی کوشش کیجئے گا، وگرنہ الجھا دیا جائے گا۔

آپ نے بھی تو عمران خان کا نام لے دیا۔ اچھے نگہبان ہیں آپ، سب کو خبردار کر کے خود بھی فریب میں آ جاتے ہیں صاحب۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top