کیا MySQL کے لئے کوئی فرینڈلی GUI دستیاب ہے؟

در اصل گوگل نے ڈالوک Dalvik نام سے ایک عدد جاوا کمپائلر بنایا تھا جو جاوا بائٹ کوڈ کے بجائے ایک مختلف انٹرمیڈیٹ بائٹ کوڈ میں پروگرام کو کمپائل کر دیتا ہے۔ یہ کمپائلر نسبتاً سریع بھی ہے اور چھوٹی ڈیوائسیز کے لئے بے حد کار آمد۔ اگر گوگل نے اوریکل سے ان کے کمپائلر کا لائسنس لیا ہوتا تو وہ ان کو مہنگا پڑنے والا تھا اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کو مفت دستیاب کرانا شاید مشکل ہوتا یا ڈیوائسیز کی قیمتیں دس پانچ ڈالر بڑھ جاتیں۔ اس بات ست تلملا کر اینڈرائڈ کا عروج دیکھتے ہئے اوریکل نے الزام لگایا کہ ڈالوک کی تیاری میں ان کے کمپائلر کا کوڈ استعمال کیا ہے۔ اور بھی کچھ باتیں تھیں جن کو آپ گوگل کر کے تفصیل جان سکتے ہیں۔ :)
 
رانا

محفلین
بہت شکریہ سعود بھائی! کہ آپ نے اتنی مفید معلومات مہیا کیں جو میرے لئے تو بالکل ہی نئی ہیں۔ اور زچ بھی نہیں ہوئے۔:) اصل میں آئی ٹی کے متعلق سوال پوچھتے ہوئے میں کچھ زیادہ ہی پیچھے پڑ جاتا ہوں۔:mad: اور ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی تلملا کر چپیڑ ہی نا ماردے۔;) لیکن پھر بھی اس لئے ہمت کرلیتا ہوں کہ مجھے پتہ ہے ابھی محفل کا سافٹوئیر اس قابل نہیں ہوا کہ کوئی کسی کی فزیکلی گچی مروڑ سکے۔:p ورنہ میں تو کبھی کا شہید ہوچکا ہوتا۔:ROFLMAO:
 
فاتح

لائبریرین

نبیل بھائی نت نئے پلگ انز اور ایڈ آنز ٹیسٹ کرتے رہتے ہیں۔۔۔ فکر نہ کریں۔۔۔ جلد ہی وہ گچی مروڑنے والا نہ سہی مگر سپاری دینے والا ایڈ آن بھی ٹیسٹ کرنے والا ہیں اور تجربہ آپ پر ہی ہو گا۔
 
Top