کیا یہ واقعی مسلمان ہیں؟

Latif Usman

محفلین
آپ ایسے خلیفۃ المسلمین کے بارے میں کیا کہیں گے، جس کے سر ہزاروں معصوموں اور بے گناہوں مسلمانوں کا قتل ہو؟اور ایسا خلیفہ جس کے دل میں اولیاء اللہ اور اصحاب کرام رسول (ص) تو کیا انبیاء علیہ السلام کا بھی احترام نہ ہو؟ جو مسلمان تمام انبیاء پر ایمان نہ رکھے وہ مسلمان نہیں کہلایا جاسکتا اور یہاں اُن کے مسجاجد کو بم دھماکوں سے اُڑانے والے خود کو خلیفہ کہہ رہے ہیں۔ تکفیری دہشتگرد تنظیم " داعش" نے حضرت یونس علیہ السلام اور حضرت شعیب علیہ السلام کے مزارات سمیت اب تک پینتالیس مزارات کو تباہ کر دیا ہے، جن میں مساجد اور امام بارگاہوں سمیت اصحاب رسول (ص) اور اولیاء اللہ کے مزارات بھی شامل ہیں۔ (تکفیری دہشتگرد تنظیم) داعش جو خود کو ’’ اہل سنت و الجماعتہ‘‘ کہلواتی تھی، اب اس کے ان اقدامات نے اُس کی حقیقت کو واضح کر دیا ہے، کون ایسا مسلمان ہے جو انبیاء کرام علیہ السلام اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے، اور اسی (تکفیری) دہشت گرد تنظیم نے اب تک 12 سے زائد مسلمان علماء کو بھی شہید کر دیا ہے، جنہوں نے ان کے اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی۔
 
Top