کیا یہ شعر موزوں ہے؟؟؟

جی بالکل ہو سکتے ہیں :)

ایسی کوئی مثال مل سکتی ہے میر کے اشعار میں؟ ایسا کوئی مصرع؟ کوئی شعر؟ بلکہ پوری غزل میں کہیں بھی؟ جہاں بحر ہندی کی تقطیع کی جائے ایک مصرعے میں فعِلن (کسرہ سے)
اور دوسرا مصرع (پوری غزل میں کہیں سے بھی) فعل فعولن ارکان پر تقطیع ہو؟
 
احمد بلال

محفلین
اس
”فعل فعول“ کیا کہیں بھی آسکتا ہے ؟ یا صرف آخری میں آئے گا؟
اور فعلُ فعولن آپ کے کہنے کا مطلب کے پانچ متحرک ایک ساتھ؟
اساتذہکی بھی رائے لے لیں۔یہ قاعدہ مجھے محفل میں محمد وارث صاحب کے ذریعے سمجھ آیا ہے ۔ اس سے پہلے میں نے اپنا قاعدہ بنایا ہوا تھا کہ کسی بھی فِعلُن کی جگہ فَعِلُن استعمال کر سکتے ہیں آخری رکن فع کہیں بھی آسکتا ہے یعنی آٹھوں میں سے کوئی بھی ایک رکن فع ہو گا۔ اس سے میرے سے ہر طرح کے مصروں کی تقطیع صحیح ہو جاتی تھی۔
 
احمد بلال

محفلین
ایسی کوئی مثال مل سکتی ہے میر کے اشعار میں؟ ایسا کوئی مصرع؟ کوئی شعر؟ بلکہ پوری غزل میں کہیں بھی؟ جہاں بحر ہندی کی تقطیع کی جائے ایک مصرعے میں فعِلن (کسرہ سے)
اور دوسرا مصرع (پوری غزل میں کہیں سے بھی) فعل فعولن ارکان پر تقطیع ہو؟
میں میر کی غزل پسندیدہ اشعار میں پوسٹ کر کے آپ کو ٹیگ کر دوں گا۔ میر کی ایسی بہت سی مثالیں ہیں
 
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
فعلن فَعِلُن فعلن فعلن فعلُ فعولن فعلُ فَعَل
لیں جی ایک ہی مصرعے میں سب جمع ہو گئے۔
فاتح ، محمد وارث ، الف عین
 
جی مثالیں تو بہت ہیں. اور اگر فاتح بھائی نے میر کا دیوان پروف ریڈنگ کی ذمہ داری مجھے نہ دی ہوتی تو یہ بحر میری نظر سے گزرتی ہی نہیں. یا گزرتی تو میں غور نہ کرتا.
:)
لیکن مجھے ایسی غزل چاہئے جس میں فعل فعولن
اور
فعِلن
استعمال ہوا ہو. . ایک غزل میں.
 
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
فعلن فَعِلُن فعلن فعلن فعلُ فعولن فعلُ فَعَل
لیں جی ایک ہی مصرعے میں سب جمع ہو گئے۔
فاتح ، محمد وارث ، الف عین

میری ڈیمانڈ والا تبصرہ واپس پڑھیں جس میں لکھا ہے فعِلن کسرہ کے ساتھ.
پھر بتائیں کسرہ کا ساتھ اس شعر میں کونسا رکن فعِلن پر پورا اترتا ہے؟
 
نمرہ

محفلین
کوئی مجھے اس کا ایک حتمی اصول تو سمجھا دے۔ لیکن افسوس کے اسکا کوئی اصول مل ہی نہیں سکتا۔
ایک سیدھا سادا،اور واحد اصول جس کا ہمیں علم ہے، ہم بتائے دیتے ہیں۔مذکورہ غزل کی بنیادی بحر یہ ہے:
فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع یعنی 22 22 22 22 22 22 2
اس میں آپ اپنی مرضی کے مطابق ایک، دو، تین یا پھر چھے کے چھے فعلن کی جگہ فع- ل- ن لا سکتے ہیں۔
یعنی کہ 22 22 22 22 22 22 2 میں سے ہر دوسرے، چوتھے، چھٹے، آٹھویں، دسویں یا بارہویں '2' کی جگہ '11' استعمال کر سکتے ہیں۔
 
جی لیکن آپ کا یہ اصول بھی حتمی نہیں ہے. :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی گئیں یا گئی بوزن فع آسکتا ہے.
نہ کو بلال نے سرخ غلط جگہ سے کردیا ورنہ ارکان درست ہیں. اسکے علاوہ تقطیع کیسے ہوگی؟
گئیں کی بجائے یہاں چلیں ہوتا تب بھی یہ درست وزن میں ہوتا۔ یعنی
الٹی ہو چلیں سب تدبیریں خاک دوا نے کام کیا
یوں بھی یہ مصرع سو فیصد وزن میں ہے۔۔۔
ایک بات اور عرض کرتا چلوں کہ "میر کی ہندی بحر" میر کی ایجاد نہیں تھی بلکہ اول تو میر اپنی شاعری میں بہت زیادہ استعمال کی ہے دوم میر سے پہلے بہت کم شعرا نے برتی تھی اس لیے اسے میر کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔
 
مجھے اس وزن سے کوئی اختلاف نہیں. یہ وزن اور فعلن عین ساکن اور فعل فعولن کا اجتماع سینکڑوں جگہ مل جائے گا. مگر فعِلن کے ساتھ فعل فعولن کی مثال چاہئے.
اور میر کی ہندی بحر میر کی ایجاد نہ ہو بیشک لیکن اسکا کوئی اصول تو ہوگا ہی؟
جسکی مجھے تلاش ہے.
اور اب تک کوئی یہ نہیں سمجھا سکا کہ کیا اصول ہے وہ. وکیپیڈیا سمیت سب جگہ ہاتھ صاف کر آیا ہوں :D
بحر نہ ہوئی پہیلی ہو گئی. :)
 
میر کو سمجھنا اتنا آساں نہیں ہے۔ لوگوں نے زندگیاں گزار دی ہیں اس کے لیے۔

ویسے اتنے بڑے بھہ نہیں تھے جناب میر کے انکی ہندی بحر کو کوئی سمجھ نہ سکے.
شعرا نے اس بحر میں اشعار کہے بھی ہیں. بلکہ میر کی اسی بحر میں لکھی غزلوں کی طرح پر انہی ارکان کی پابندی پر بھی کہے ہیں .
 
فاتح

لائبریرین
گئیں کی بجائے یہاں چلیں ہوتا تب بھی یہ درست وزن میں ہوتا۔ یعنی
الٹی ہو چلیں سب تدبیریں خاک دوا نے کام کیا
یوں بھی یہ مصرع سو فیصد وزن میں ہے۔۔۔
ایک بات اور عرض کرتا چلوں کہ "میر کی ہندی بحر" میر کی ایجاد نہیں تھی بلکہ اول تو میر اپنی شاعری میں بہت زیادہ استعمال کی ہے دوم میر سے پہلے بہت کم شعرا نے برتی تھی اس لیے اسے میر کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔
مجھے اس وزن سے کوئی اختلاف نہیں. یہ وزن اور فعلن عین ساکن اور فعل فعولن کا اجتماع سینکڑوں جگہ مل جائے گا. مگر فعِلن کے ساتھ فعل فعولن کی مثال چاہئے.
اور میر کی ہندی بحر میر کی ایجاد نہ ہو بیشک لیکن اسکا کوئی اصول تو ہوگا ہی؟
جسکی مجھے تلاش ہے.
اور اب تک کوئی یہ نہیں سمجھا سکا کہ کیا اصول ہے وہ. وکیپیڈیا سمیت سب جگہ ہاتھ صاف کر آیا ہوں :D
بحر نہ ہوئی پہیلی ہو گئی. :)
تقطیع کریں پھر الٹی ہو گئیں سب تدبیریں والے مصرعے کی.
کچھ سمجھ نہیں آ رہا آپ پوچھنا کیا چاہ رہے ہو۔۔۔ جب میں نے گئیں کا لفظ ہی نکال دیا اور چلیں کر دیا تو آپ نےا سے درست مان لیا۔۔۔ کیسے درست مانا؟ گو تقطیع اس کی کر کے درست مانا تھا وہی تقطیع گئیں کے ساتھ کر کے اسے درست کیوں نہیں مان رہے؟

اس سے پہلے احمد بلال نے جو تقطیع کی تھی اس میں فعِلن (عین کی حرکت کے ساتھ) کہاں آ گیا؟؟؟؟؟
اچھااااااااااااااا!
فعل فعولن فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا، رات کوتھا مےخانے میں​
فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعل فَعو
جبہ، خرقہ ، کرتا، ٹوپی، مستی میں انعام کیا​
 
Top