کیا یاد بھولنے کی علامت ہے؟

مصطفے قاسم

محفلین
السلام علیکم!
جب ہم کسی سے کہتے ہیں i miss u تو کیا indirectly ہم یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ i forget u۔ کیا یاد اسے نہیں کرتے جسے بھول جائیں یا جو یاد ہو اسے بھی یاد کیا جا سکتا ہے؟ یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ کیا یاد اسے کہتے ہیں جب کسی شخص سے جڑی کوئی بات یا کوئی کام ہو تو اس سے اس شخص کی یاد آ جائے یا پھر کبھی کوئی بھی کام کرتے ہوئے اچانک کوئی شخص لاشعور سے شعور کے پردے پر نمودار ہو جاتا ہے حلانکہ حالیہ کام میں یا بات میں اس کا کوئی ذکر یا نسبت نہیں آتی۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
 

زینب

محفلین
دونوں کو ھی یاد کھا جاتا ھے اگر صرف اسے یاد کیا جاے جو واقعی میں بھول چکا ھو توجو یاد ھو اسے کیا کہیں گے۔۔۔؟اور جو یاد ھوتا ھے وہ پھر سے کیسے یاد آسکتا ھے //
 

دوست

محفلین
گلاس آدھا خالی اور آدھا بھرا ہوا والی بات ہے۔
جس طرف سے دیکھ لیں۔۔۔۔
 
Top