کیا ہم برداشت کر لیں گے؟

shaokar11

محفلین
گذشۃ ساڑے چار سالوں میں ہمارے کتنے ہی رنگوں، خوشبووں ، آرزووں اور خوابوں کی توہین ہوتی رہی اور ہم چپ رہے۔ سو ہم پر بےچارگی، مردنی، بےحسی، حزیمت، شکست خوردگی اور بے توقیری کے عذاب مسلط کر دیے گئے۔ لیکن تازہ سانحہ تو سب سے بڑا سانحہ ہے۔ ہمارے لیے اسم محمدً سے زیادہ گہرے رنگ، اس سے زیادہ مسحورکن خشبو، اس سے زیادہ شیریں آواز اور اس سے زیادہ حسیں خواب کا تصور بھی ممکن نہیں۔کیا ہم اب نہیں جاگیں گے؟ کیا ہم اب بھی ساڑے چار سالوں پر محیط سفر رائیگاں کی بے ثمری کا تجزیہ نہیں کریں گے؟ کیا ہم اب بھی ان کے کندھوں سے کندھا ملا کر کھڑے رہیئں گے جو محمد عربیً کے ناموس سے کھیل رہے ہیں؟ کیا ہم اس رنگ، اس خوشبو، اس آواز اور اس خواب کی توہین بھی برداشت کر لیں گے؟ اگر نہیں کریں گے تو کیا کریں؟ اور کچھ نہ بھی کریں صرف ہم اپنی قوم میں اخلاق حسنہ ( یہاں میری مراد صرف سچ بولنا ہے) پختہ کر لیں تو حضورً کے متعلق تو کیا یہود و نصاریٍ عام مسلمان کی توہین کے خیال تک سے پسینہ میں شرابور ہو جایا کیں گے۔
 

دوست

محفلین
بھائی بات صرف اتنی سی ہے کہ اپنے آپ کو درست کر لیں۔
مگر ہم میں‌صرف جذباتیت ہے اور بس۔کسی بھی طرف ہو مذہب کی طرف یا دنیا کی طرف اس کا بخوبی مطالعہ کیا ہوگا آپ نے عام زندگی میں‌ بھی اور یہاں‌فورم پر بھی اس کی کئی مثالیں‌موجود ہیں۔
 

اظہرالحق

محفلین
دوستو قسم سے بہت عجیب لگتا ہے جب کوئی بار بار جزباتیت کی باتیں کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ہم سب جزباتی ہیں ہمیں کوئی خبر نہیں اور جزبات میں اپنے ہی گھر لوٹ رہے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔

بھای لوگو ۔ ۔ ۔ کوئی انکی بات سنے بھی تو جو ایسا کر رہے ہیں ۔۔۔ کل ہی کی بات ہے جیو پر جب ایک نوجوان نے جب اپنی بات سچائی سے شروع کی تو اسے “توھین شیخ جی“ کے ڈر سے روؤف بھائی نے روک دیا ۔ ۔ ۔ جب آپ کے ارباب اختیار ایسا کریں گے تو ایسا ہی ہو گا جیسا ہو رہا ہے ۔ ۔

مگر شاید یہ آتش فشاں بہت جلد پھٹنے والا ہے اللہ ہم پر رحم کرے
----------------------------------
ایک چیز جو میں سمجھ رہا ہوں کہ اللہ تعالٰی نے ہماری (مسلمانوں) کی کرتوتیں دیکھ کر جس کی وجہ سے اسلام کو برا کہا جاتا ، خود ہی ۔۔ ۔ دنیا کو واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ یعنی مسلم دنیا اور غیرمسلم دنیا ۔ ۔۔

ایک بات یاد رکھیے گا ۔ ۔۔ کہ تاریخ بھی بتاتی ہے ، کہ جو لوگ مسلمانوں سے برسر پیکار رہے ، انہوں نے بھی کبھی اسلام کو برا نہیں کہا ۔ ۔ اور انکی ہمیشہ کوشش رہی کہ وہ مسلمانوں کو انکے ایمان سے ہٹا سکیں ۔ ۔ ۔۔ اور کافی سارے لوگ جو آپ کے اردگرد ہیں اور اس فورم میں بھی ملتے ہیں جو اسلام کے پیغامات سے عاجز ہیں اور سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ کہ ہمیں ۔ ۔ ۔ زندگی کی سہولتات صرف یورپی طرز زندگی ہی دے سکتا ہے ورنہ ۔۔ ۔
مسلماں ہونا بھی میرے لیے نہیں ممکن
کعبہ میرے پیچھے ہے کلیسا میرے آگے
 
Top