کیا ہارپ (haarp) واقعی موسم کو بدل سکتا ہے؟

علی خان

محفلین
ہارپ موسم تبدیل کرتا ہو یا نہ کرتا ہو، درخواست ہے کہ اس دھاگے کا موسم تبدیل نہ ہو۔
شمشاد بھائی ، انشاء اللہ میری پوری کوشش ہوگی، کہ موضوع سنجیدہ رہے، اور سعد بھائی کے بارے میں میرے الفاظ ترازو میں رہیں۔ میں اس دھاگے کی سنجیدگی سے واقف ہوں۔ مجھے پہلے دن سے اندازہ ہے، کہ آپ کی نظریں اس پوسٹ پر کچھ زیادہ ہی ہیں :D ، مگریہاں صرف ابھی ایک مسئلہ ہے، کہ سعد بھائی اِن لوگوں کو بھی جھٹلا رہیں، جو اِس ادارے میں کام کر رہیں ہیں، یہاں میں نے اُنکی انٹرویو کو شامل کیا ہے، مگر سعد بھائی کا ماننا ہے، کہ اُن لوگوں کے انٹرویو کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اَب اسے سے آگے میں نٹ پر اور گہرائی میں سرچ کرونگا۔ کہ کیا انکی بات صیحح ہے، یا یہ سچ ہے، کہ ہاں ہارپ واقعی میں موسمی تبدیلی لا سکتا ہے،
 

علی خان

محفلین
سعد بھائی۔ یہاں پر میں ایک Dr. Brooks Agnew جو کہ Phoenix Science Foundation سے تعلق رکھتے ہیں، انکا ویڈیو شامل کر رہا ہوں، میرے خیال میں وہ ایک ڈاکٹر ہیں، اور لازماً وہ اس فیلڈ میں اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں، اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں اور سن بھی سکتے ہیں کہ وہ کیا دیکھانا چاہتے ہیں،اور کیا کہہ رہیں ہیں، اسکے علاوہ اس ویڈیو کے آغاز میں یو ایس کانگریس سب کمیٹی کی میٹنگ میں کہے گئے الفاظ بھی بغور سن سکتے ہیں، تو کیا آپکے خیال میں یہ سب جھوٹ ہے، ساری دنیا میں اسکے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں،میرے خیال سے یہ سب لوگ عام لوگ تو نہیں ہیں، اور نہ ہی یہ لوگ سیاست کر رہیں ہیں، اِن میں آپ کیطرح کے قابل دماغ بھی ہونگے، جو باقاعدہ ثابت کر رہیں ہیں، کہ ہاں ہارپ موسم میں تبدیلی لاسکتا ہے، اسمیں اتنی طاقت ہے، کہ اسکے ذریعے کہیں پر بھی موسم میں چھیڑ خانی کی جا سکتی ہے، کیونکہ یہ لوگ باقاعدہ مثالوں سے ثابت کر ہیں، کہ ہاں بھئی یہ ممکن ہے،

 

محمد سعد

محفلین
چلو جی آپ کے ڈاکٹر صاب کے تجربے کا بھی پوسٹ مارٹم کرتے ہیں۔
پہلے فرمایا گیا کہ ہارپ جس علاقے میں اپنے 3.6 میگاواٹ مرکوز کرتا ہے، اس کا قطر 12 میل اور گہرائی 2.5 میل ہے۔ ہم یہ معلوم کرتے ہیں کہ ہارپ جب یہ توانائی اس علاقے پر مرکوز کرتا ہے، تو فی مکعب میٹر طاقت کی کثافت (Power density) کیا ہوتی ہے۔
r = 6 miles = 9656.064 m
d = 2.5 miles = 4023.36 m
Vol = πr²d = 1.178525646×10¹²
P/Vol = (3600000 W)/(1.178525646×10¹² m³) = 0.000003055 Watt/m³

اب آپ کے ڈاکٹر صاب کے تجربے میں استعمال ہونے والی طاقت کی کثافت معلوم کرتے ہیں۔ جو ڈبہ ڈاکٹر صاحب نے استعمال کیا، اس کی بلندی تقریباً 1 میٹر اور چوڑائی زیادہ سے زیادہ 0.4 میٹر جسے میں ڈاکٹر صاب کو شک کا فائدہ دینے کے لیے 0.5 میٹر تصور کر لیتا ہوں کہ توانائی کی کثافت ذرا کم حاصل ہو۔ ڈاکٹر صاب کے مطابق اس کے ای ایل ایف ٹرانسمٹر میں صرف 100 واٹ استعمال کیے گئے ہیں۔ میں بجائے اس پر سوال پوچھنے کے کہ ای ایل ایف کو پانی میں جذب کیسے کروایا گیا حالانکہ یہ تو سمندر کے نمکین پانی میں بھی جذب ہوئے بغیر میلوں کی گہرائی تک گزر جاتی ہیں، ان صاحب کے تمام مفروضوں کو سچ مانتے ہوئے صرف طاقت کی کثافت معلوم کرتا ہوں۔
l = 1 m
r = 0.5 m
Vol = πr²l = 0.785398163 m³
P/Vol = (100 W)/(0.785398163 m³) = 127.323954538 Watt/m³

اب ان دونوں کثافتوں کا موازنہ کرتے ہیں۔
127.323954538/0.000003055 = 41677235.527986907

یعنی ان "ڈاکٹر" صاحب نے عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے 41677235.527986907 گنا زیادہ طاقت کی کثافت استعمال کی۔ اس حقیقت کو بھی نظر انداز کر دیا کہ آئنوسفئیر اور ٹروپوسفئیر کے بادلوں کے درمیان کم از کم 80 کلومیٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔ کیا اصل سائنس دان ایسے فراڈ کرتے ہیں؟
 

محمدصابر

محفلین
اشفاق علی بھائی صرف یہ بتا دیں کہ بادل کیسے بنتے ہیں؟ ہوائیں کیسے چلتی ہیں؟ بادل کس طرح حرکت کرتے ہیں؟ وہ کس جگہ جا کر برستے ہیں؟ مصنوعی بارش برسانے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ آئنو سفیئر اور ٹروپو سفیر کا رقبہ کتنا ہے اور ان کی کثافت کیا ہے؟ سورج سے جو طوفان زمین تک پہنچتے ہیں ان میں کتنی توانائی ہوتی ہے اور ہارپ کتنی توانائی پیدا کرتا ہے؟ آخری بات زلزلہ کیسے آتا ہے اور اس میں کتنی توانائی استعمال ہوتی ہے؟
 

علی خان

محفلین
اور یہ جو اس ویڈیو کے آغاز میں یو ایس کانگریس سب کمیٹی کی میٹنگ میں کہے گئے الفاظ کی کیا وضاحت ہے، کیونکہ یہاں اس ویڈیو میں یہ لوگ قبول کر رہیں ہیں، کہ ہاں ہمارے پاس اسطرح کی ٹیکنالوجی ہے، مگر وہ فوجی مقاصد کے لئے نہیں ہے، :cool:
فوجی مقاصد کے لئے تو لازم ہے، کیونکہ اس پر پیسہ فوج کا ہی خرچ ہورہا ہے، :battingeyelashes:
 

علی خان

محفلین
میں ابھی تک یہ سوچ رہا ہوں، کہ ایک سائنٹسٹ کو کیا ضرورت ہے، اسطرح کے جھوٹ بولنے کی، کیونکہ اسکو ایک طالب علم بھی باآسانی غلط ثابت کر سکتا ہے، :dancing:
 

محمد سعد

محفلین
معذرت! جلدی میں ڈبے کے قطر کا نصف لینا بھول گیا جس کے باعث "ڈاکٹر" صاحب کو کچھ زیادہ ہی شک کا فائدہ مل گیا۔ قطر چونکہ 0.50 میٹر تصور کیا گیا ہے، تو اس حساب سے نصف قطر 0.25 میٹر ہوگا۔ اس کی روشنی میں ایک بار پھر سے حساب لگاتے ہیں۔
l = 1 m
r = 0.25 m
Vol = πr²l = 0.19634954084936207740391521145497 m³
P/Vol = (100 W)/(0.19634954084936207740391521145497 m³) = 509.295817894 Watt/m³

اب ان دونوں کثافتوں کا موازنہ۔
509.295817894/0.000003055 = 166708942.027495908
یعنی ڈاکٹر صاب نے اپنے ڈبے میں کم از کم 166708942 گنا زیادہ، یا تقریباً ساڑھے 16 کروڑ گنا زیادہ طاقت استعمال کی۔ ذرا تصور کریں کہ آپ چائے میں ایک چمچ چینی کے بجائے ساڑھے 16 کروڑ چمچ چینی ڈال دیں تو چائے کا کیا حال ہوگا۔ o_O
 

محمد سعد

محفلین
۔۔۔ آخری بات زلزلہ کیسے آتا ہے اور اس میں کتنی توانائی استعمال ہوتی ہے؟
زلزلے کا تو فی الحال مجھے کوئی مناسب اندازہ نہیں۔ لیکن دو چار دن پہلے نیشنل جیوگرافک پر ہری کین کے بارے میں بتا رہے تھے کہ فلاں کیٹگری کے ہری کین کی طاقت اتنے ایٹمی دھماکے فی سیکنڈ جتنی ہوتی ہے۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ بعد میں ان اعداد کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو صرف واہ واہ کرنے کے بجائے اپنے پاس لکھ لیتا۔ :confused:
 
Top