حسرت موہانی کیا کام انہیں پرسش ِ ارباب ِ وفا سے -حسرت موہانی

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کیا کام انہیں پرسشِ اربابِ وفا سے
مرتا ہے تو مر جائے کوئی ان کی بلا سے

مجھ سے بھی خفا ہو ، میری آہوں سے بھی برہم
تم بھی عجب چیز ہو، کہ لڑتے ہو ہوا سے

دامن کو بچاتا ہے وہ کافر کہ مبادا
چھو جائے کہیں پاکی خون شہدا سے

دیوانہ کیا ساقی محفل نے سبھی کو
کوئی نہ بچا اس نظر ہوش ربا سے

اک یہ بھی حقیقت میں ہے شان کرم ان کی
ظاہر میں وہ رہتے ہیں جو ہروقت خفا سے

آگاہ غم عشق نہیں ، وہ شہ خوباں
اور یہ بھی جو ہوجائے فقیروں کی دعا سے

قائل ہوئے رندان خرابات کے حسرتؔ
جب کچھ نہ ملا ہم کو گروہ عرفا سے
 
الف عین

لائبریرین
یہ بکلید تختہ خود ٹائپ کیا ہے اویس؟ تو بتا دیں کہ اور کیا کیا ٹائپ کر رکھا ہے یا ٹائپ کرنے کا ارادہ ہے؟ یا اگر کاپی پیسٹ کیا ہے تو ماخذ بتا دیا کریں تا کہ احباب یا میرے جیسے برقی کتب ساز وہیں جا کر کمپائل کر لیا کریں۔کاپی پیسٹ کر کے۔
انتخاب کی تعریف نہیں کروں گا، ھسرت تو حسرت ہی ہیں۔ البتہ
مجھ سے بھی خفا ہو ، میری آہوں سے بھی برہم
تم بھی عجب چیز ہو، کہ لڑتے ہو ہوا سے

دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے، درست یوں ہونا چاہئے
تم بھی ہو عجب چیز۔۔۔۔۔
 
تم بھی ہو عجب چیز۔۔۔ ۔۔
جناب آپ بہتر جانتے ہیں کہ غالبؔ کے سیمرغ اپنا شکار کر کے کھاتے ہیں کوئی راجہ گدھ تو ہیں نہیں جو مردار کھاتے پھریں
ہاہاہاہاہا آپ کی داد سے حوصلہ افزائی ہوئی اور اور اور اور
 
Top