کیا نا عاقبت اندیشی صرف پاکستانی سیاست کا خاصہ ہے؟

قیصرانی

لائبریرین
موجودہ فننش حکومت الیکشن میں دو وعدوں کی بناء پر بہت مقبول ہوئی تھی (الیکشن سے قبل) ایک یہ کہ نرسوں اور اس طرح کے دوسرے پروفیشنز کی تنخواہ بڑھائیں گے دوسرا یہ کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کریں گے (فننش کسانوں کو یورپی یونین کی طرف سے کھیت خالی رکھنے کا معاوضہ ملتا ہے تاکہ اناج وغیرہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے)

حکومت ملنے کے بعد پاکستانی سیاست والا حساب، یعنی سب بھول گیا

کچھ دن قبل نرسوں نے پارلیمنٹ میں اپنی باری پر خطاب میں اپنی کم تنخواہ کا ذکر کیا اور اسے بڑھانے کا وعدہ یاد دلایا اور اس پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اندازہ لگائیں گے کہ کیا جواب دیا گیا

"ہمیں‌معلوم ہے کہ آپ کی تنخواہیں کم ہیں لیکن فی الوقت بڑھانا ممکن نہیں۔ دوسرا آپ دیکھیں‌کہ فننش مارکس کے وقت کا مقابلہ کریں کہ آپ کتنا زیادہ تنخواہیں لے رہے ہیں۔ (چھ فننش مارک مل کر ایک یورو بناتے ہیں۔ یورو پر منتقلی سے قبل مارک میں تنخواہ اور آج یورو کی تنخواہ کو مارک میں بدلنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے بارے فرمایا گیا)

اس پر نرسوں وغیرہ کی ایک یونین نے اعلان کیا کہ اچھا فلاں‌تاریخ سے ہڑتال شروع ہو جائے گی

اس پر پہلا حکومتی رد عمل یہ تھا نیا قانون بنا رہے ہیں کہ نرسیں ہڑتال نہیں کر سکیں گی

دوسرا ردعمل اگلے دن آیا کہ قانون میں تبدیلی کی جا رہی ہے کہ آدھی نرسیں ہر حال میں اپنی ڈیوٹی پر رہیں‌گی اور آدھی بے شک ہڑتال کریں

ہڑتال شروع ہوئی۔ ان کی ایک سے زیادہ یونینز ہیں۔ ایک یونین نے ہڑتال کی کال دی اور ان کے اراکین نے ہڑتال شروع کر دی۔ حکومت نے زیادہ ایمرجنسی والے مریض سوئیڈن بھیجنا شروع کر دیئے

دو دن کی ہڑتال کے بعد حکومت کا اعلان ہوا کہ وہ تمام نرسیں وغیرہ جو اس ہڑتال کی کال دینے والی یونین کی ممبر ہیں اور انہوں نے ہڑتال بھی کی ہے، کی تنخواہیں بیس فیصد بڑھائی جا رہی ہیں۔ جو یونین میں نہیں تھیں یا ان کی کوئی دوسری یونین تھی یا جو یونین میں ہونے کے باوجود ہڑتال پر نہیں گئیں، انہیں‌ کوئی اضافی رقم نہیں ملے گی

ہڑتال سے قبل نرسوں کو سترہ سو یورو (ٹیکس سمیت) تنخواہ ملتی تھی اور ہر تین سال بعد انکریمنٹ جو شاید دو اڑھائی سو یورو پر مشتمل ہے۔ Lähihoitaja کو پندرہ سو یورو (ٹیکس سمیت) تنخواہ ملتی تھی اور ان کی انکریمنٹ اس سے بھی کم ہے۔ میری ایک کولیگ بتا رہی تھیں کہ ان کی والدہ فزیوتھراپی میں ہوتی ہیں اور تیس سال کی ملازمت کے باوجود ان کو دو ہزار یورو (ٹیکس ہٹا کر) ملتی ہے۔ ایک ڈاکٹر کی اوسط تنخواہ چار ہزار سے پینستالیس سو یورو تک (ٹیکس سمیت) ہوتی ہے۔

یہ تمام معلومات میں نے ریڈیو، ٹی وی، اخبارات اور دوستوں سے ڈسکشن سے اخذ کی ہیں اور ادھر شئیر کی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
پھر بھی پاکستان سے تو بہت اچھے ہیں۔
آجکل اتنی زیادہ ہڑتالیں ہو رہی ہیں لیکن مجال ہے حکومت کے کان پر جُوں بھی رینگی ہو۔
 
Top