کیا میڈیا سب ٹھیک دکھاتا ہے؟

جاسم

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کچھ عرصہ پہلے سماء ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں میزبان نے ایک ایسے شخص کو دعوت دی جو بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتا تھا۔ کہتا تھا کہ اس کے ماتھے پر اللہ لکھا ہوا ہے، جسم پر کلمہ لکھا ہوا ہے۔ غیب سے اسے دودھ ، گلاب کےپھول اور جائےنماز وغیرہ ملتےہیں۔ پھر خواب وغیرہ میں یہ بشارتیں بھی ہوتی ہیں کہ ان چیزوں کو عام کرو۔وغیرہ
اس وقت بھی بہت افسوس ہوا کہ میڈیا کیوں ایسی خبریں بغیر تحقیق کے اور خاص طور پر جن کا تعلق دین اسلام سے ہو، اسے پیش کر دیتا ہے۔؟؟؟ پھر اگر کوئی ایسا بغیر تحقیقی پروگرام دکھا بھی دیا ہے تو اگر اس کی اصلیت سامنے آ گئی ہے تو یہ بھی میڈیا ہی کی ذمہ داری ہے کہ جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے ۔
ذیل ویڈیو میں اس شخص کی اصلیت دیکھیں، جس نے اپنے پیٹ، اور جھوٹی شان و شوکت کی خاطر دین اسلام کو استعمال کیا:
 
شمشاد

لائبریرین
میڈیا بھی اخبارات کی طرح چٹ پٹی خبریں نشر کر کے اپنی اہمیت بڑھاتا ہے بھلے ہی سب جھوٹ ہو۔
 
نازنین ناز

محفلین
مذکورہ بالا ویڈیو میں جن مولانا صاحب نے اس بات کی طرف نشاندہی فرمائی ان کا نام تو ذرا سی کوشش سے معلوم ہوگیا یعنی فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ۔ لیکن ویڈیو کے بالکل شروع میں جو تلاوت ہے وہ بہت عمدہ اور خوش الحانی کے ساتھ پڑھی گئی ہے۔ کیا کوئی اس تلاوت کرنے والے قاری صاحب کا نام بتا سکتے ہیں غالبا عرب کے کوئی قاری ہیں۔ پیشگی شکریہ
 
Recitation is from Abu Hafs of Jamat ud Dawa I.8 Markaz, quba Masjid, Islamabd
یہ ویڈیو کے شروع میں ہی آ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔
 
Top