کیا فرہنگ آصفیہ یونیکوڈ اردو میں دستیاب دستیاب ہے؟

زہیر عبّاس

محفلین
خواتین و حضرات !

مجھے آف لائن اردو ٹو اردو ڈکشنری درکار ہے۔ کیا کوئی ایسی ڈکشنری دستیاب ہے۔

فرہنگ آصفیہ تو اسکین شدہ حالت میں انٹرنیٹ میں دستیاب ہے. تاہم اس میں الفاظ کو ڈھونڈنا بہت ہی دقت طلب ہے۔ کیا یہ یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر کہیں دستیاب ہے؟
 
مجھے اپنے انٹرنیٹ پر تو نہیں مل سکی ۔ شائد کسی اور کے انٹر نیٹ پر موجود ہو :)

از راہ تفنن کہا ہے امید ہے آپ بُرا نہیں منائیں گے :)
 
زہیر عبّاس

محفلین
از راہ تفنن کہا ہے امید ہے آپ بُرا نہیں منائیں گے
جی بالکل بھی نہیں۔ اصل میں ہم جیسے اناڑی جن کو انٹرنیٹ کا استعمال بہت اچھا نہیں آتا ان کے لئے کوئی انٹرنیٹ سے چیز ڈھونڈ نکلنا کافی مسئلہ ہوتا ہے۔ تاہم بہت سارے ماہر ایسے ہیں جو انٹرنیٹ کے پاتال سے بھی چیزیں ڈھونڈ نکالتے ہیں۔
لہٰذا ہوسکتا ہے کہ کوئی ماہر جس کو گوگل سرچ میں intext یا insite کا درست استعمال آتا ہو وہ کچھ ڈھونڈ نکالے۔
 
آپ کی بات درست ہے ، اور بعض دفعہ تو یہ بھی ہوتا ہے کہ چیز نظروں کے سامنے ہوتی ہے اور نہیں ملتی !
ایسے میں یہ ایک صحتمندانہ طریقہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں ۔
تو شروعات تو میں ہی کرتا ہوں ۔
 
ہماری معلومات کی حد تک فرہنگ آصفیہ یونیکوڈ میں دستیاب نہیں ہے، البتہ ہم نے اس کے اسکین شدہ صفحات کی "اسپارس انڈیکسنگ" کر رکھی ہے جس کی مدد سے اس میں الفاظ ڈھونڈنا ممکن ہے۔ یہ کام ابھی عدیم الفرصتی اور دیگر ترجیحات کے چلتے عام استعمال کے لیے جاری نہیں کیا جا سکا۔ البتہ اس موضوع پر ہم نے جو ریسرچ کیا ہے وہ ایک کانفرینس میں شائع ہو چکا ہے۔ اس پیپر کی پی ڈی ایف کاپی ہمارے اکیڈمک ہوم پیج سے مفت میں حاصل کی جا سکتی ہے۔ پریزینٹیشن سلائڈس ہمارے اکیڈمک ہوم پیج کی ذیل میں اس ربط پر دستیاب ہیں، نیز ان کی ایک نقل سلائڈ شئیر پر بھی موجود ہے۔ یو ٹیوب پر اس کانفرینس پریزینٹیشن کی ریکارڈنگ بھی دستیاب ہے۔ :) :) :)

arifkarim

معطل
مجھے اپنے انٹرنیٹ پر تو نہیں مل سکی ۔ شائد کسی اور کے انٹر نیٹ پر موجود ہو :)
ابن سعید کے "انٹرنیٹ" پر آج بھی موجود ہے :)

ہماری معلومات کی حد تک فرہنگ آصفیہ یونیکوڈ میں دستیاب نہیں ہے، البتہ ہم نے اس کے اسکین شدہ صفحات کی "اسپارس انڈیکسنگ" کر رکھی ہے جس کی مدد سے اس میں الفاظ ڈھونڈنا ممکن ہے۔ یہ کام ابھی عدیم الفرصتی اور دیگر ترجیحات کے چلتے عام استعمال کے لیے جاری نہیں کیا جا سکا۔
آپکی پریزینٹیشن میں اسکا لنک موجود تھا لیکن جب اسپر گیا تو سائٹ پھر بھی نہیں کھلی :)

یو ٹیوب پر اس کانفرینس پریزینٹیشن کی ریکارڈنگ بھی دستیاب ہے۔ :) :) :)
چلیں اسی بہانے آپکا چلتا پھرتا دیدار تو ہوا۔ اس سے پہلے تو ہمنے چند تصاویر ہی دیکھ رکھی تھیں :)
 
Top