کیا سودی نظام سے چھٹکارا ممکن ہے ؟

آپ کی معلومات میں مسلسل خیرخواہانہ اضافے کی کوشش کرتا چلا جا رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ ان خیر خواہانہ مشوروں سے یقینا مستفید ہوں گے۔
میری معلومات کو ایک طرف رکھئے، اور اپنے پانچ سو بااثر افراد بھی، اپنے ملک کے حالات پر نظر ڈالئے، دولت کی گردش کا یہ حال ہے کہ پچھلے چالیس سال میں روپے کی قدر 10 روپے فی ڈالر سے 170 روپے فی ڈالر پر پہنچ گئی ہے، اس کے لئے آپ کو پانچ سو بااثر افراد سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ روپے کی قیمت میں 1700 فی صد کمی کس طرح ہوئی؟ کچھ تو وجہ ہے صاحب؟ وہ وجہ صرف ایک ہے کہ روپے کی گردش نا ہونے کے برابر ہے، منافع پر 20 فی صد زکواۃ ، اللہ اور اس کے رسول کا حق، ادا ہی نہیں کیا جاتا ہے، اس پانچویں حصے کو کھا جانا ہی سود کا کھانا ہے ، جو لوگ اللہ تعالی اور اس کےرسول کا حق ، حکومت وقت کو ادا نہیں کرتے، یہی وہ لوگ ہیں جو سود کھا جاتے ہیں ، جن سے اللہ اور اس کے رسول کی جنگ ہے، اور یہی وہ لوگ ہیں جو ایک دن ایسے اٹھیں گے جیسے ان کو شیطان نے چھو لیا ہو۔

جب، اللہ اور اس کے رسول کا حق، 20 فی صد ٹیکس اپنے ہر منافع پر ادا نہیں کریں گے تو اضافی رقم ، نا تو ہیلتھ سیکٹر کے لئے دستیاب ہوگی، نا ہی تعلیم کے لئے ، نا ہی ریسرچ کے لئے، ناہی کسی بھی ترقیاتی کام کے لئے، قرضے پر قرضہ لینا پڑے گا، اور بالآخر، انشاء اللہ تعالی، اللہ اور اس کے رسول سے جنگ میں مبتلا، ایسے لوگ شدید عذاب میں مبتلا ہوں گے۔

اس وقت تک کرتے رہئیے، تاویلات، امت مسلمہ، سنی مسلمان، پانچ سو با اثر شخصیات، بغداد شریف کے فتاوے، یہ سب اللہ تعالی کے خلاف اس جنگ میں آپ کو فتح نہیں دلا سکتے ، بات سامنے کی ہے اور کم از کم پچھلے چالیس سال میں سچ ثابت ہوتی آرہی ہے۔ کہ بڑھوتری کا پانچواں حصہ ادا نا کرنے والے، ہر محاذ پر شکست کھا رہے ہیں۔ مسلسل تنزلی کی طرف رواں دواں ہیں۔

میرے منہہ میں خاک۔
 
آخری تدوین:
قرآن الفرقان الکریم کا نظام قائم کرو۔ آیات اور حدیث کا ریفرنس
سورۃ المائیدہ، آیات۔ 65 تا 70
وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأَدْخَلْنَاهُمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ (65) وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِم مِّن رَّبِّهِمْ لَأَكَلُوا مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِم ۚ مِّنْهُمْ أُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ (66) ۞ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ (67) قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَسْتُمْ عَلَىٰ شَيْءٍ حَتَّىٰ تُقِيمُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ ۗ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم مَّا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَكُفْرًا ۖ فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (68) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئُونَ وَالنَّصَارَىٰ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (69) لَقَدْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ رُسُلًا ۖ كُلَّمَا جَاءَهُمْ رَسُولٌ بِمَا لَا تَهْوَىٰ أَنفُسُهُمْ فَرِيقًا كَذَّبُوا وَفَرِيقًا يَقْتُلُونَ (70)

65- اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور ڈرتے تو ہم ان میں سے ان کی برائياں دور کر دیتے اور ضرور انہیں نعمت کے باغوں میں داخل کر تے
66- اور اگر وہ تورات اور انجیل کوقائم رکھتے اور اس کو جو ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے تو اپنے اوپر سے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے کھاتے کچھ لوگ ان میں سیدھی راہ پر ہیں اور اکثر ان میں سے برے کام کر رہے ہیں
67- اے رسول جو تجھ پر تیرے رب کی طرف سے اترا ہے اسے پہنچا دے اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو اس کی پیغمبری کا حق ادا نہیں کیا اور الله تجھے لوگوں سے بچائے گا بے شک الله کافروں کی قوم کو راستہ نہیں دکھاتا
68 - کہہ دو اے اہل کتاب تم کسی راہ پر نہیں ہو جب تک کہ تم تورات اور انجیل اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے قائم نہ کرو اور ضرور ہے کہ یہ فرمان جو تم پرنازل ہوا ہے ان میں سے اکثر کی سرکشی اور انکار کو اور زيادہ بڑھائے گا مگر انکار کرنے والوں کے حال پر کچھ افسوس نہ کرو
69 - بے شک جو مسلمان ہیں اور جو یہودی ہیں اور صائبی اور نصاریٰ جو کوئی الله اور قیامت پر ایمان لایا اور نیک کام کیے تو ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
70 - ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ وعدہ لیا تھا اور ان کی طرف کئی رسول بھیجے تھے جب کبھی کوئی رسول ان کے پاس وہ حکم لایا جو ان کے نفس نہیں چاہتے تھے تو ایک جماعت کو جھٹلایا اور ایک جماعت کو قتل کر ڈالا
 
Top