کیا جامع سیرت نبوی (ص) اب تک قلمبند کی جا سکی ہے ؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ایک سوال ہے اگر کوئی رکن جواب دے سکیں ۔ سوال یہ ہے کہ اب تک کوئی جامع سیرت لکھی گئی ہے / ہیں جو ہر لحاظ سے سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احاطہ کر سکے یعنی جو محض کسی ایک پہلو کی تفصیل پر مبنی نہ ہو بلکہ سیرت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جامع تصویر پیش کر سکے۔ اگر ایسی ابھی تک نہیں قلمبند کی جا سکی تو اس کی وجہ / وجوہات کیا ہیں ؟ اور اگر جامع سیرت نبوی تحریر کی جا چکی ہے / ہیں تو ان کا حوالہ درکار ہے نام اور مصنف


شکریہ
 

آبی ٹوکول

محفلین
جی ہاں الحمدللہ بہت سی کتابیں سیرت پر لکھی جاچکی ہیں اور میری ناقص معلومات کے مطابق سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شاید دنیا کا وہ واحد موضوع ہے جس پر سب سے زیادہ لکھا جاچکا ہے بحرحال آپ کا سوال جامع سیرت کی طرف تھا میرے خیال میں متقدمین علماء کی کتب جن میں سے سیرت ابن ہشام اور سیرت حلبیہ وغیرہ گو کہ یہ عربی کی کتب ہیں میرے ذاتی مطالعہ میں نہیں رہیں یہ اپنے موضوع کے اعتبار سے جامع ہی ہیں اور اردو میں پیر کرم شاہ صاحب رحمہ اللہ کی ضیاء النبی بلاشبہ جامع کہلانے کی مستحق ہے اور اسی طرح ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی سیرت الرسول جو 12 ضخیم جلدوں میں ہے وہ بھی اپنے موضوع کے اعتبار سے جامع ہے اور شاید وہ دنیا میں سیرت کی پہلی کتاب ہے کہ جس میں ڈاکٹر صاحب نے ایک نئی ریت متعارف کروائی ہے یعنی مقدمہ کا باب بھی قائم کیا ہے ۔باقی اور بھی بہت سی ہونگی یقینا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ سوال کسی کے مقالہ کا حصہ ہے۔ آپ نے جو معلومات دی ہیں میں ان تک پہنچا دوں گی۔

آپ کا بہت شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
الرحیق دالمختوم جیسی معروف سیرت کا کسی نے حوالہ نہیں یا؟؟؟؟
اور شبلی اور سلیمان ندوی کی کتابیں؟؟؟؟
 
سیرت ایسا موضوع ہے کہ اس پر قیامت تک لکھا جاتا رہے گا اور پھر بھی کچھ پہلو تشنہ رہیں گے اس لیے یہ جواب کبھی بھی نہیں دیا جا سکتا کہ کوئی ایک کتاب ایسی لکھی جا چکی ہے جس میں تمام فضائل و عادات کا احاطہ کر لیا گیا ہے بالکل قرآن کی تفسیروں کی طرح جو لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں لکھی گئی مگر ہنوز لکھی جا رہی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کے ربط پر اس موضوع پر مفید معلومات فراہم کی جا چکی ہیں۔

سیرت پر کتب

میں نے ابھی دیکھا ہے کہ اس میں کیرن آرمسٹرانگ (خلانورد نیل آرمسٹرانگ کی بیوی) کی کتاب کا بھی ذکر ہے۔ میری والدہ نے یہ کتاب حال ہی میں پڑھی ہے اور اسے بہت پسند کیا ہے۔
میں بالا کے تھریڈ‌ کو چسپاں کر رہا ہوں تاکہ یہ بطور ریفرینس کام آتا رہے اور اس میں مزید معلومات شامل کی جاتی ہریں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں اردو میں سیرت پر سب سے جامع اور اہم کتاب مولانا شبلی نعمانی کی "سیرۃ النبی" ہے جسکی تکمیل مولانا کی وفات کے بعد آپ کے شاگردِ رشید سید سلیمان ندوی نے کی۔ سات جلدوں میں ہے اور جدید اردو سیرت کی کتب اسی نمونے پر لکھی جاتی ہیں۔

دیگر عم عصر اور اردو سیرت کی اہم کتب میں (اوپر متذکرہ کتب کے علاوہ) مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری کی 'الرحیق المختوم'، نعیم صدیقی کی "محسنِ انسانیت"، قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری کی "رحمۃ للعالمین" وغیرہ شامل ہیں۔ ایک خاص کام محمد طفیل کا 'نقوش رسول (ص) نمبر' ہے جو کئی جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں سیرت، اور عہدِ قدیم سے لیکر موجودہ دور کی اہم سیرت کی کتب سے مضامین اور اسی حوالے سے دیگر مضامین بھی شامل ہیں۔

امام ابنِ کثیر کی تاریخ کی مشہور کتاب البدایہ و النہایہ میں بھی سیرت کا جو حصہ ہے وہ الگ سے اردو میں ترجمہ ہو کر 'سیرۃ النبی' کے نام سے تین جلدوں میں چھپ چکا ہے (مکتبہ قدوسیہ، لاہور 1996ء)۔
 

محمد وارث

لائبریرین
الرحیق دالمختوم جیسی معروف سیرت کا کسی نے حوالہ نہیں یا؟؟؟؟
اور شبلی اور سلیمان ندوی کی کتابیں؟؟؟؟

اعجاز صاحب آج تو معترف ہو ہی گیا کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے، میں ابھی ان کتب کے بارے میں لکھ ہی رہا تھا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
سیرت ایسا موضوع ہے کہ اس پر قیامت تک لکھا جاتا رہے گا اور پھر بھی کچھ پہلو تشنہ رہیں گے اس لیے یہ جواب کبھی بھی نہیں دیا جا سکتا کہ کوئی ایک کتاب ایسی لکھی جا چکی ہے جس میں تمام فضائل و عادات کا احاطہ کر لیا گیا ہے بالکل قرآن کی تفسیروں کی طرح جو لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں لکھی گئی مگر ہنوز لکھی جا رہی ہیں۔
اور سیدہ بہن آپ کے سوال حقیقی جواب یہی ہے جو کہ علوی بھائی نے دیا بے شک سیرت ایک موضوع ہے کہ قیامت تک کے آنے والے اس پر لکھتے رہیں تب بھی تشنگی ہی رہے گی۔
 
Top