کیا ایسا بٹن یا پلگ ان بنانا ممکن ہے جو دو فونٹوں کو ایک دوسر ے کے ساتھ تبدیل کرسکے

ذیشان رسول

محفلین
مثلاً جمیل نوری نستعلیق میں کشش کی سہولت نہیں ہے اور اس کے متباد ل جمیل نوری کشیدہفونٹ میں کشش کی سہولت ہے۔
اب مسلہ یہ ہے کہ جمیل نور ی کشیدہ میں ہر ایسے لفظ پر بھی کشش ہے جو نہیں اچھی لگتی ۔اب بندہ اگر ٹائپ کر ے جمیل نور ی کشیدہ کشیدہ میں اور کسی لفظ پر کشش نہ دینا چاہے تو وہ جمیل نوری بغیر کشش والا فونٹ یوز کرے اس الفاظ کیلئے۔
فونٹ ۔جب چینج کیا جائے تو مینولی طریقے سے دیر لگتی ہے۔ اب میرے پوچھنے کا مقصد ہے کہ کوئی بھائی ایسا بٹن یا پلگ ان بنا کر دے سکتا ہے۔ جو دو فونٹو ں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کرے۔
 
arifkarim

معطل

اسکام کیلئے فانٹ بدلنے کی کیا ضرورت ہے؟ جمیل نوری نستعلیق میں بھی کشش کی سہولت موجود ہے اور فانٹ بدلے بغیر آپ Italic کا بٹن دبا کر یہ مینولی حاصل کر سکتے ہیں:
b323.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
نوری نستعلیق کے نئے ورژن میں کشش موجود نہیں، آپ بگمانم اب تک کوئی برس بھر پرانا نوری نستعلیق استعمال کر رہے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
مینولی کرنے میں کیوں دیر لگتی ہے؟ فائنڈ اینڈ ریپلیس ہوتا ہے ہر ایک ایڈیٹر میں۔ پلگ ان بنانا کوئی مشکل کام نہیں، لیکن جو کام فائنڈ ایک ریپلیس سے ہو سکتا ہے اس کے لئے پلگ ان کیوں بنایا جائے؟

ویسے مجھے پوری طرح سمجھ نہیں آئی کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ جملے کا کچھ حصہ ایک فونٹ میں اور کچھ حصہ کسی دوسرے فونٹ میں؟

یا پھر ایک فونٹ کو کسی اور فونٹ سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟
 
حسیب

محفلین
جمیل نوری کشیدہ بنیادی طور پر ویب کے لیے بنایا گیا ہے جمیل نوری نستعلیق کو اٹالک کریں تو کشش آ جاتی ہے
 
ذیشان رسول

محفلین
ذیشان بھائی میں جمیل نوری کشیدہ کی بات کر رہا ہوں۔
مثلاً میں چاہتا ہوں کہ ذیشان کی کشش نہ آئے۔
اور یہ بغیر کشیدہ ہو جائے۔یعنی دوسرے فونٹ جمیل نوری بغیر کشیدہ میں تبدیل ہو جائے
ذیشان اور ذیشان ایسے چاہتا ہوں
 
arifkarim

معطل
نہیں برادر اٹالک کا بٹن دبانے سے نوری میں ہرگز کشش نہیں آتی بلکہ فونٹ ترچھا ہوجاتا ہے
برادر م آپکے پاس جمیل نوری نستعلیق کا کشیدہ والا ورژن موجود ہی نہیں ہے۔ پہلے اس ورژن کو اس ویبسائیٹ سے اتار لیں اور دوبارہ چیک کریں:
b324.gif

نوری نستعلیق کے نئے ورژن میں کشش موجود نہیں، آپ بگمانم اب تک کوئی برس بھر پرانا نوری نستعلیق استعمال کر رہے ہیں۔
کونسا نیا ورژن ؟ :)

نہیں بھائی نئے ورزن جسکا نام جمیل نور ی کشید ہ ہے میں وہ استعمال کر رہا ہوں
ہاہاہا۔ یہ نیا ورژن کب سے جاری ہو گیا؟ یہ وہی پرانا جمیل نوری نستعلیق کشیدہ فانٹ ہی ہے جسکا نام ایک مشہور اردو بلاگر ڈفرستان کی خواہش پر جمیل نوری کشیدہ بدل کر ریلیز کیا گیا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جمیل-نوری-کشیدہ-فار-ویب،-ریلیز.17695/

جمیل نوری کشیدہ بنیادی طور پر ویب کے لیے بنایا گیا ہے جمیل نوری نستعلیق کو اٹالک کریں تو کشش آ جاتی ہے
نہیں یہ فانٹ کچھ اردو بلاگرز کی خواہش پر جاری کیا گیا تھا۔ اسمیں کچھ بھی نیا نہیں ہے سوائے نام کی تھوڑی سی تبدیلی کے۔

ذیشان بھائی میں جمیل نوری کشیدہ کی بات کر رہا ہوں۔
مثلاً میں چاہتا ہوں کہ ذیشان کی کشش نہ آئے۔
اور یہ بغیر کشیدہ ہو جائے۔یعنی دوسرے فونٹ جمیل نوری بغیر کشیدہ میں تبدیل ہو جائے
ذیشان اور ذیشان ایسے چاہتا ہوں
ہاہاہاہا۔ تو صبح سے ہم اور کیا بک بک کر رہے ہیں کہ آپکو اس کام کیلئےدو فانٹس کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ صرف جمیل نوری نستعلیق فانٹ کے ریگولر اور اٹالک ورژن سے کام چلا سکتے ہیں۔ اگر اب بھی سمجھ نہ آئے تو آپکے گدھے پالنے کا شوق کا پس منظر ضرور سمجھ میں آجائے گا :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

حسیب

محفلین
ہاہاہا۔ یہ نیا ورژن کب سے جاری ہو گیا؟ یہ وہی پرانا جمیل نوری نستعلیق کشیدہ فانٹ ہی ہے جسکا نام ایک مشہور اردو بلاگر ڈفرستان کی خواہش پر جمیل نوری کشیدہ بدل کر ریلیز کیا گیا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جمیل-نوری-کشیدہ-فار-ویب،-ریلیز.17695/

نہیں یہ فانٹ کچھ اردو بلاگرز کی خواہش پر جاری کیا گیا تھا۔ اسمیں کچھ بھی نیا نہیں ہے سوائے نام کی تھوڑی سی تبدیلی کے۔
ویسے میں نے بھی شاید یہی کہا تھا
:question:
 
arifkarim

معطل
ویسے میں نے بھی شاید یہی کہا تھا
:question:
آپنے تقریباً یہی کہا تھا لیکن غلطی یہ کی تھی کہ لیکن جمیل نوری کشیدہ فانٹ کوویب ریلیز کہا تھا۔ یہ ویب ریلیز نہیں ہے ، صرف چند اردو بلاگرز کی خواہش پر فانٹ نام میں تبدیلی کرکے اسکا اجراء کیا گیا تھا۔
 
ذیشان رسول

محفلین
شکریہ بھائیو! اصل میں گدھوں کے ساتھ رہتے ہوئے میں بھی تھوڑا سا گدھا ہو گیا ہوں۔اس لئے مجھے دیر سے سمجھ آتی ہے۔ آپ سب بھائیوں کا بہت شکریہ
 
Top