کیا آپ کی آواز زندہ ہے؟

نعمان

محفلین
نعمان کی ڈائری کی تازہ ترین انٹری اب بی بی سی اردو پر پڑھی جاسکتی ہے۔

بی بی سی اردو پاکستان میں بلاگ اسپاٹ کو بلاک کئیے جانے کی خصوصی کوریج کررہا ہے۔ قارئین سے التماس ہے کہ وہ بی بی سی اردو کے اس فورم پر تشریف لاکر اس سوال کا جواب دیں:

بلاگ اسپاٹ پر ایسا کیا تھا؟

یاد رہے کہ آپ کی رائے کی اہمیت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب حکومت کے غیرمنصفانہ فیصلے پر خاموش رہ کر اس جرم میں شریک ہوسکتے ہیں یا ہھر چند جملے کہہ کر معاشرے میں ایک چھوٹی سی مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ میری اردو محفل کے تمام ممبران سے التماس ہے کہ وہ ضرور بی بی سی کے فورم پر جاکر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
 

نعمان

محفلین
انگریزی بلاگرز نے اس مسئلے کا نوٹس لے لیا ہے اور کئی انگریزی بلاگ اس بارے میں لکھ چکے ہیں اور میں چند بلاگرز سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ لیکن ابھی تک احتجاج میں وہ شدت نہیں پائی جاتی جو ہونا چاہئیے نہ ہی وہ غصہ دکھائی دیتا ہے۔ لگتا ہے جیسے پورے پاکستان میں مجھ اکیلے کا ہی بلاگ متاثر ہوا ہے۔ :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، یار آس پاس نظر ڈالو۔ کہیں نگرانی تو نہیں ہو رہی تمہاری۔ :?: :wink: کہیں ایرانی بلاگرز کی طرح ہمیں تمہاری رہائی کے لیے بھی تحریک نہ چلانی پڑے۔ :roll: :cry:
 

جیسبادی

محفلین
ورڈ پریس پر بالاگ سیٹ کرنا آسان ہے۔ فی الحال تو ورڈ پریس کی سائٹ پر ہی کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے پرانے بلاگ import بھی کر سکتے ہو۔

اصل حل یہ ہے کہ ورڈپریس لے کر اپنی سائٹ بنائی جائے۔ ملک میں سارے بلاگر مل کر ایک سائٹ لے سکتے ہیں۔ اس طرح لاگت بھی کم آئے گی۔ اسے پاکستان کے اندر ہی ہوسٹ کیا جائے تاکہ بلاک کا خطرہ بھی نہ ہو۔ آج کل ‎‎.pk ڈومین مل رہی ہیں، مثلًا blog.pk رجسٹر کرا لی جائے۔
 

آصف

محفلین
جیسبادی نے کہا:
اصل حل یہ ہے کہ ورڈپریس لے کر اپنی سائٹ بنائی جائے۔ ملک میں سارے بلاگر مل کر ایک سائٹ لے سکتے ہیں۔ اس طرح لاگت بھی کم آئے گی۔ اسے پاکستان کے اندر ہی ہوسٹ کیا جائے تاکہ بلاک کا خطرہ بھی نہ ہو۔ آج کل ‎‎.pk ڈومین مل رہی ہیں، مثلًا blog.pk رجسٹر کرا لی جائے۔
ایسی سائٹ کو بلاک کرنا تو سب سے آسان ہے۔ ہوسٹ ہی اٹھالیا جائے، کام ختم۔ علاوہ ازیں تمام صارفین کی معلومات کا حصول مفت میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا خیال ہے، ہم اردو ویب پر اردو بلاگ نہ ہوسٹ‌ کرنا شروع کر دیں۔ :idea: :arrow: :?: :!: :oops:
 

آصف

محفلین
دوسرا آزادیِ اظہار جتنی بکھری ہوئی ہو، اُتنا اس پر قابو کرنا مشکل ہے!
 

نعمان

محفلین
نبیل بھائی میرے خیال میں‌تو یہ ایک بہت عمدہ تجویز ہے۔ لیکن بھاری ذمہ داری ہے جیسا آصف بھا
 

جیسبادی

محفلین
آصف نے کہا:
جیسبادی نے کہا:
اصل حل یہ ہے کہ ورڈپریس لے کر اپنی سائٹ بنائی جائے۔ ملک میں سارے بلاگر مل کر ایک سائٹ لے سکتے ہیں۔ اس طرح لاگت بھی کم آئے گی۔ اسے پاکستان کے اندر ہی ہوسٹ کیا جائے تاکہ بلاک کا خطرہ بھی نہ ہو۔ آج کل ‎‎.pk ڈومین مل رہی ہیں، مثلًا blog.pk رجسٹر کرا لی جائے۔
ایسی سائٹ کو بلاک کرنا تو سب سے آسان ہے۔ ہوسٹ ہی اٹھالیا جائے، کام ختم۔ علاوہ ازیں تمام صارفین کی معلومات کا حصول مفت میں۔

معلومات تو گوگل، یاہو، سب ہی سرکار کو دے دیتے ہیں۔ جسے پرائیوسی چاہیے وہ tor onion کا استعمال کرے۔ مجھے شک ہے کہ tor کے کچھ "سرور" ف‌ب‌ی والے چلاتے ہیں۔
اس وقت حالت یہ ہے کہ ملک کے اندر کوئی ہوسٹنگ نہیں۔ دوسرے لفظوں میں کوئی ملکی انٹرانیٹ نہیں۔ سارا ملک فائیبر کے کنارے ایک جناتی ع‌س‌پ سے جڑا ہے۔ اگر آپ نے لاہور سے اسلام آباد ع‌میل بھیجنی ہے، تو وہ پہلے امریکہ جائے گی۔ پھر اسلام آباد والا امریکہ سے کھینچ کر پڑھے گا۔ کراچی میں بلاگ لکھنے والا، اسے فائیبر پر چڑھا کر امریکا میں شائع کرے گا۔ ملتان میں پڑھنے والا فائیبر کے ذریعہ اسے واپس پاکستان لائے گا اور پڑھ کر سر دھنے گا۔ یہ عجب بے ہودگی ہے۔ اس لیے آج جیسبادی بلاگ سپاٹ کی بلاکنگ کے حق میں ووٹ دے رہا ہے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان نے کہا:
نبیل بھائی میرے خیال میں‌تو یہ ایک بہت عمدہ تجویز ہے۔ لیکن بھاری ذمہ داری ہے جیسا آصف بھا

نعمان، تمہاری اکثر پوسٹس اسی طرح نامکمل رہ جاتی ہیں۔ ابھی بھی ویب پیڈ میں مسئلہ ہے کہ اسے یا تو ونڈوز کے اردو کی بورڈ‌ کے ساتھ استعمال کیا جائے یا پھر اس کی اپنی میپنگ کے ساتھ استعمال کیا جائے، دوسری صورت میں پیغام نامکمل رہ جاتا ہے۔

تم کم از کم اپنے نامکمل پیغامات کو مکمل تو کر دیا کرو۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:
کیا خیال ہے، ہم اردو ویب پر اردو بلاگ نہ ہوسٹ‌ کرنا شروع کر دیں۔ :idea: :arrow: :?: :!: :oops:

بلاگز کا صرف عکس mirror اگر اردو ویب پر ممکن ہو، ورڈ پریس کی مدد سے، تو اچھا اضافہ ہو گا۔ عکس بندی کی زمہ داری بلاگ لکھنے والے کی ہی ہو تاکہ منتظمی کا کام کم سے کم ہو۔
 

دوست

محفلین
دعا کریں‌بھائی جی کہ اردو ورڈ پریس کا کوئی حساب کتاب لگے جلدی تاکہ احبات دو جگہ بلاگ بنا سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے اردو سیارہ بھی تو چل ہی رہا ہے۔ وہاں سارے اردو بلاگز کی فیڈ نظر تو آ ہی رہی ہے۔ یہ بھی ایک متبادل ہی سمجھیں جب تک بلاگسپاٹ کو ان بلاک نہیں کر دیا جاتا۔
 

زیک

مسافر
اظہرالحق نے کہا:
مہربانی کر کہ کوئی حکومتی موقف پیش کر سکے گا ؟ کہ کیا وجہ تھی یہ سائیٹس بلاک کرنے کی ؟

میں نے کوئی حکومتی بیان تو نہیں پڑھا مگر بی‌بی‌سی پر اس آفیشل خط کی کاپی ہے جس میں درجن سائٹ کے پتے ہیں کہ کارٹونوں کی وجہ سے انہیں بلاک کیا جائے۔ ان میں سے ایک بلاگ‌سپاٹ پر ہے۔ اس کو بلاک رکتے ہوئے لگتا ہے پورا بلاگ‌سپاٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک پاکستانی بلاگر نے اپنے آئی‌ایس‌پی سے پوچھا اور ان کا جواب شائع کیا ہے۔
 

نعمان

محفلین
مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر پابندیوں کو وہ سلسلہ ہے جو اب شروع ہوگیا ہے اور بہت دور تک جائے گا۔ مجھے حیرت ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو سپریم کورٹ میں بیٹھے ہیں۔ کیا انہیں کبھی اسکول جانے کا اتفاق نہیں ہوا؟ کیا انہیں شخصی آزادی، انسانی حقوق، انفارمیشن سوسائٹی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں جو وہ حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ حکومت ایسے سائٹ بلاک کرے جہاں کارٹون رکھے گئے ہیں؟

اگر کسی کو انٹرنیٹ پر کارٹون دیکھنے ہونگے تو وہ ظاہر ہے خود اپنی مرضی سے کارٹون دیکھنے کی کوشش کرے گا۔ کوئی زبردستی تو اس کی آنکھوں میں کارٹون نہیں گھسیڑ سکتا۔ اور اگر حکومت کو ہمارے ایمان اور عشق رسول کی اتنی ہی ہرواہ تو ایک بار انٹرنیٹ ہی جو بند کردے۔ یا انٹرنیٹ پر صرف ایسے سائٹ کھلے چھوڑ دے جن پر ہم جنرل مشرف کی بیوقوفانہ تقریریں پڑھ سکیں اور پاکستان کے عوام کے لئیے ان کی عظیم خدمات کا مطالعہ کرسکیں۔
 
Top