کیا آپ پاکستانی ہیں؟

ماشاءاللہ۔ یعنی اصلی طالبان کے بعد اب جعلی طالبان بھی میدان میں آگئے۔ اصلی وہ جنہیں خود آئی ایس آئی نے بنایا اور جعلی وہ جنہیں دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے بنایا۔ میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو۔
ظاہر ہے جعلی پر تو تھوتھو ہی ہوگی۔
 
arifkarim

معطل
ظاہر ہے جعلی پر تو تھوتھو ہی ہوگی۔
انکو جعلی نہ کہیں صرف اسلئے کہ وہ بیرونی ایجنسیوں کی پیدوار ہیں یا ہماری آئی ایس آئی کے کنٹرول سے باہر ہیں :) طالبان طالبان ہوتے ہیں، جعلی ہوں یا اصلی :)
raisani.jpg
 
عمراعظم

محفلین
1. کیا امریکہ کے چاند پر اترنے کا واقعہ محض ایک دھوکہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
جی ! بلکل دھوکہ ہے۔اگر میری یاداشت درست کام کر رہی ہے تو اس ضمن میں فتویٰ بھی صادر کیا گیا تھا-

2. کیا نیل آرمسٹرانگ نے زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے خلا میں آذان کی آواز سنی تھی؟ ( ہاں / نہیں)
جی سنی تھی۔ جب نیل آرمسٹرانگ زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے دریائے نیل کے اُوپر خلا میں موجود تھے تو ایسا ناممکن نہیں تھا۔

3-کیا نیل آرمسٹرانگ مسلمان ہوچکا ہے؟ ( ہاں / نہیں)
جی ہاں ! قوی امکان یہی ہے ۔ خلا میں آذان سننے کے بعد اُسے مسلمان ہونا ہی تھا۔

4- کیا اسامہ بن لادن زندہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
زندہ ہے ۔عالمِ اسلام کی اتنی خدمت کرنے کے بعد اُسے مردہ کہنا زیادتی ہو گی۔ اُس کی خدمات کی وجہ سے افغانستان،پاکستان،عراق، لیبیا، شام، یمن،فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک میں مسلمان قطعی چین و سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔باقی ماندہ اسلامی ممالک بھی اس کارِ خیر میں شامل ہونے والے ہیں۔

5. کیا پاکستانی سیاست میں امریکہ براہِ راست دخل اندازی کرتا ہے؟ ( ہاں )
بلکل کرتا ہے۔ ہماری معصومیت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کبھی ہمیں امداد دیتا ہے تو کبھی روک لیتا ہے۔ہماری ترقی کی راہ میں روڑے اٹکاتا ہے۔

6. کیا طالبان کی تخریب کاری کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟ (نہیں)
جی ہے۔ وہی تو ہمیں جہاد کی ترغیب دیتا ہے،پھر ہمیں شہید کرتا ہے۔ طالبان کو اسلحہ دے کر ہماری ضرورت کے عین مطابق نفاذِ شریعت کی تر غیب دیتا ہے۔ طالبان کے بڑوں اور ہمارے بڑوں سے ہیروئن کی سمگلنگ کرواتا ہے، پھر ہم پر الزام تراشی کرتا ہے۔

7. کیا ملالہ یوسفزئی سی آئی اے کی ایجنٹ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
ملا لہ یقینا" سی آئی اے کی ایجنٹ ہے۔ بے وقوف کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ پڑھ لکھ کر ہم کیسے اپنے آقاؤں کی خدمت کر سکیں گے۔پڑھائی لکھائی تو بغاوت سکھاتی ہے،ایسا کر کے تو ہم کسی کام کے نہیں رہیں گے۔

8. کیا پاکستان کو ہندوستان پر ایٹم بم مار دینا چاہیے؟ ( ہاں ۔ نہیں)
ہمیں فوری طور پر ایسا کرنا چاہیئے۔ اس طرح ہم کافروں کی بڑی تعداد کو ختم کر دیں گے اور روز روز مرنے کی بجائے شہادت کے رتبے پر فائز ہو جائیں گے۔

9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟ ( ہاں / نہیں)
بہت بڑی غلطی کی ہے۔ اگر حکومت تبدیل نہیں ہو گی تو تبدیلی کیسے آئے گی؟ روٹی ،کپڑا اور مکان کے حصول کے بعد زندہ رہنے کے لئے اور بھی تو لوازمات چاہیے ہوتے ہیں نا۔

10. کیا ممتاز قادری کو رہا ہوجانا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)
فوری طور پر رہا کر دینا چاہیئے تا کہ وہ اپنے مذہبی فرائض کو آزادانہ طور پر ادا کر سکے۔

مندرجہ بالا سطور شاہد ہیں کہ ہم سو فیصد پاکستانی ہیں۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
کیا آپ پاکستانی ہیں؟

ذیل میں درج دس سوالوں میں سے ہر ایک سوال کے دس نمبر ہیں۔ پہلے سارے سوالوں کے جواب لکھ لیجیے ، پھر اپنے آپ کو نمبر دیجیے اور فیصلہ کیجیے کہ آپ کس حد تک پاکستانی ہیں۔

1. کیا امریکہ کے چاند پر اترنے کا واقعہ محض ایک دھوکہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
ہاں،،، ہالی کی فلم کی طرح ہے،،، کسی کام کو پہلی کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے ایک بار ہوجائے تو اس کو کرنا کوئی مشکل نہیں۔

2. کیا نیل آرمسٹرانگ نے زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے خلا میں آذان کی آواز سنی تھی؟ ( ہاں / نہیں)
نہیں،،،،
اول تو اسپیس میں وہ گیا ہی نہیں،،دوئم آذان سننے سے کیا ہوگا،، یہ لوگوں کی اڑائی ہوئی باتیں ہیں

3. کیا نیل آرمسٹرانگ مسلمان ہوچکا ہے؟ ( ہاں / نہیں)
یہ کہاں سے سن لیا
مسلمان ہونے سے اس کو فائدہ ہے کیونکہ شرک سے پاک مسلم جنت کا حقدار ہے

4. کیا اسامہ بن لادن زندہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
اسامہ بن لادن کون ہے بھئی مجھے اپنے گھر کی پڑی ہے
5. کیا پاکستانی سیاست میں امریکہ براہِ راست دخل اندازی کرتا ہے؟ ( ہاں / نہیں)
بہت دلچسپی امریکیوں کو پاکستان سے پھر یہ تو ہونا ہی تھا

6. کیا طالبان کی تخریب کاری کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
طالبان کیا ہے اور تخریب کار تو امریکہ ہے ہی۔

7. کیا ملالہ یوسفزئی سی آئی اے کی ایجنٹ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
ہوبھی سکتا ہے پتا نہیں

8. کیا پاکستان کو ہندوستان پر ایٹم بم مار دینا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)
نہیں ،، بالکل نہیں،،،ہندوستان میں بھی آدم کی اولاد بستی ہے ایلین نہیں اور پاکستان
امریکہ کی طرح حیوان نہیں کہ جب چاہے جس کو چاہے طاقت کی گھمنڈ میں
ناس کردے

9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟ ( ہاں / نہیں)

استغفراللہ
سیاست تو سیاست ہوتی ہے اور سیاسی تو سیاسی ہوتے ہیں عوام کا کیا بنے گا۔
10. کیا ممتاز قادری کو رہا ہوجانا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)
بالکل نہیں،،،غلط کام کیا ہے جس سے ایک گندہ سلسلہ چل پڑا کہ،،،،،،،،،،
 
آخری تدوین:

عائشہ عزیز

لائبریرین
1. کیا امریکہ کے چاند پر اترنے کا واقعہ محض ایک دھوکہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
لیکن امریکہ چاند پر کب اترا تھا۔ اگر اترا تھا تو پھر زمین پر کیسے موجود ہے۔۔ ارے تو کیا وہاں دو امریکہ ہیں، ایک چاند پر اور ایک زمین پر۔۔
لگتا ہے دھوکہ ہی ہوگا بھلا یہ کیسے ممکن ہے

2. کیا نیل آرمسٹرانگ نے زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے خلا میں آذان کی آواز سنی تھی؟ ( ہاں / نہیں)
شاید وہ اس دوران کہیں ہمارے ملک کے اوپر سے گزرے ہوں، یہاں پر ناں اذان کے لاؤڈ سپیکر بھی لگے ہوئے ہیں اور ایک ساتھ بہت ساری مساجد میں اذان ہوتی ہے تو یقینا انہوں نے سن لی ہوگی۔ اب پتا نہیں آواز خلا میں سے گزر سکتی ہے یا نہیں۔۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

3. کیا نیل آرمسٹرانگ مسلمان ہوچکا ہے؟ ( ہاں / نہیں)
ہاں جی میرے ایک کلاس فیلو نے بتایا تھا۔

4. کیا اسامہ بن لادن زندہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
مجھے کیا پتا

5. کیا پاکستانی سیاست میں امریکہ براہِ راست دخل اندازی کرتا ہے؟ ( ہاں / نہیں)
6. کیا طالبان کی تخریب کاری کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
7. کیا ملالہ یوسفزئی سی آئی اے کی ایجنٹ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
8. کیا پاکستان کو ہندوستان پر ایٹم بم مار دینا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں
9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟ ( ہاں / نہیں)
10. کیا ممتاز قادری کو رہا ہوجانا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)

ویسے ناں مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لیے ان سوالوں میں مجھے فیل کر دیں۔ چار سوالوں کے تو ٹھیک ٹھیک جواب دیئے ہیں ناں
 
x boy

محفلین
پاکستانی ہونے کے لئے سیاست سے دلچسپی ہونا ضروری ہے سیاست کے بغیر آدھا ادھورا۔
 
x boy

محفلین
مطلب آپ نے مجھے فیل کر دیا بھیا :sad:
بہت بری بات ہے ویسے :cautious:
فیل تو نہیں کیا،، سیاست کی بات کی ہے ویسے کونسی پارٹی میں شامل ہونا چاہتی ہیں
پی ٹی آئی
پی پی پی
مسلم لیگ
اے این پی
جماعت اسلامی
مولانا فضل الرحمن
ایم کیو ایم
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ویسے مجھے خیال آیا کہ اگر امریکہ چاند پر نہیں گیا لوگوں کے خیال میں۔۔ تو نیل آرمسٹرانگ نے اذان کی آواز کہاں سنی تھی؟
 
Top