کیاپرانے براؤزرز پر علوی نستعلیق کا ڈسپلے بہتر بنانا ممکن ہے

نبیل

تکنیکی معاون
اکثردوستوں نے نوٹ کیا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر علوی نستعلیق فونٹ بہترین ڈسپلے دے رہا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اسی سسٹم پر انسٹال ہوئے ہوئے فائرفاکس میں 2بھی لائن سپیسنگ کے مسائل کے باوجود فونٹ کی رینڈرنگ بہت اچھی ہو رہی ہے۔ میرا قیاس ہے کہ ایسا انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کے رینڈرنگ انجن کی وجہ سے ہے۔ اور میرے خیال میں یہ usp10.dll میں ہوتا ہے۔ مائیکروسوفٹ آفس 2007 کے ساتھ usp10.dll کا علیحدہ ورژن انسٹال ہوتا ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ ممکن ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر یا آفس 2007 کے ساتھ آنے والی usp10.dll کو ونڈوز اس ونڈوزایکس پی میں استعمال کیا جائے جس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 6اور دوسرے براؤزر استعمال ہو رہے ہوں؟ کیا اس طرح انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 اور دوسری اپلیکیشنز میں علوی نستعلیق فونٹ کا ڈسپلے بہتر بنانا ممکن ہے؟
 

مکی

معطل
تجربہ تو کیا جاسکتا ہے.. صرف اسی صورت میں اگر یہ فائل اسی مقام پر ونڈوز ایکس پی میں موجود ہوئی ورنہ کوئی فرق نہیں پڑے گا..
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی میرے ذہن میں یہ تجربہ اس طرح سے ہے کہ ایک سسٹم جس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر انسٹال ہوا ہو، اس میں سے usp10.dll کاپی کرکے کسی اور سسٹم میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کے زیر استعمال یہی ڈی ایل ایل فائل لائی جائے اور نتائج کا مشاہدہ کیا جائے۔ ویسے ایک ہی سسٹم پر usp10.dll کئی جگہ کاپی ہوئی ہوتی ہے۔ مختلف سوفٹویر انسٹال ہوتے ہوئے اپنے ساتھ usp10.dll کا کوئی نہ کوئی ورژن کاپی کر دیتے ہیں۔
 

مکی

معطل
میرا مقصد بھی دوسری مشین ہی تھا.. اگر دوسری مشین میسر نہ ہو تو ایک ہی مشین پر دوسری مشین ورچؤلائیزیشن سے تخلیق کی جاسکتی ہے.. ویسے اس فائل کا حجم کیا ہے..؟؟
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی: آفس 2007 کیساتھ جو یو ایس پی 10 ملتا ہے وہ کرپٹ ہے، لیٹسٹ یو ایس پی وولٹ کیساتھ مہیا کیا گیا ہے۔ اسے یہاں سے ڈاونلوڈ کر لیں:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/usp.cab
اور جہاں تک علوی نستعلیق کے ڈسپلے کا تعلق ہے تو وہ اسی بات پر منحصر ہے کہ یہ فانٹ وولٹ کے کس ورژن پر شپ کیا گیا ہے۔ میرا خیال میں علوی بھائی نے لیٹسٹ وولٹ استعمال کیا ہے، اسی وجہ سے فانٹ کا سائز بھی کم ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، یہ تو بتاتے جاؤ کہ اس usp10.dll کو انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر 6 کے ساتھ استعمال کے لیے کہاں کاپی کرنا ہوگا؟
کچھ عرصہ قبل تم نے آفس 2007 کی usp10.dll کے استعمال کے فوائد پر ایک پوسٹ لکھی تھی، کیا یہ وہی کرپٹ ڈی ایل ایل ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کئی مرتبہ عارف کی فراہم کردہ usp10.dll فائل کو winsows/system32 ڈائریکٹری میں کاپی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن خود بخود پرانی فائل واپس آ جاتی ہے۔ یہ ونڈوز فائل پروٹیکشن کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس کے لیے کچھ ٹرک استعمال کرنا پڑے گا۔
 

عارف انجم

محفلین
ممکن ہے یہ براؤزر کا اپنا مسئلہ ہو۔ کیونکہ میں نے کچھ دن پہلے تک ایکسپلورر 7 رکھا ہوا تھا جو ایک وجہ سے (وہ وجہ بھی دلچسپ ہے) ان انسٹال کرنا پڑا۔ جب علوی نستعلیق آیا تو میں نے اسے ایکسپورر 6پر دیکھا جس کے نتائج آپ جانتے ہیں۔ سطروں میں فاصلہ اسی طرح زیادہ تھا اور اسپیڈ بھی ایکسپورر 7 کے مقابلے میں کم تھی۔ آج صبح جب میں نے ایکسپلورر 7 انسٹال کیا تو فونٹ کی رفتار اور سطروں میں مناسب فاصلہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔

یا تو یہ اس وجہ سے ہے کہ ایکسپلورر 7 کو ان انسٹال کرنے سے usp10.dill بھی ان انسٹال ہو جاتی ہے یا پھر براؤزر کے ورژن کا ہی معاملہ ہے۔

رہی وجہ ایکسپلورر 7 کو اتارنے کی تووہ یہ تھی کہ اس پر پاک ڈیٹا والوں کا اردو98 والا فونٹ ٹھیک دکھائی نہیں دیتا تھا۔ جبکہ ایکسپورر 7 پر علوی نستعلیق کا نتیجہ شاندار ہے۔ لگتا ہے علوی نستعلیق اور پاک ڈیٹا والے واقعی ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے کئی مرتبہ عارف کی فراہم کردہ Usp10.dll فائل کو Winsows/system32 ڈائریکٹری میں کاپی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن خود بخود پرانی فائل واپس آ جاتی ہے۔ یہ ونڈوز فائل پروٹیکشن کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس کے لیے کچھ ٹرک استعمال کرنا پڑے گا۔

اگر ونڈوز کا سورس انسٹالیشن فولڈر موجود ہے تو اس کا نام بدل دیں۔ ونڈوز فائل پروٹیکشن اس صورت میں کام نہیں کرے گی
 

فہیم

لائبریرین
Google Chorme پر تو ایک دم فٹ فاٹ ہے
علوی نستعلیق
اور فائر فاکس کے مقابلے میں تو کافی بہتر ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، کیا آپ نے کروم براؤزر پر اسی کمپیوٹر پر ٹیسٹنگ کی ہے جس پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال ہوا ہوا ہے؟
میں نے فائرفاکس 2 کے ساتھ دو الگ الگ کمپیوٹرز پر ٹیسٹ کیا ہے اور یہ اس سسٹم پر بہتر رزلٹ دے رہا ہے جس پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال ہوا ہوا ہے۔ اسی لیے میرا اندازہ ہے کہ کچھ ضروری فائلوں کو کاپی کرکے دوسرے سسٹمز پر بھی علوی نستعلیق کے استعمال کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
جی میرے پاس انٹرنیٹ ایکسپولر 7 بھی ہے اسی سسٹم پر فائر فاکس 2 اور کروم بھی انسٹال ہیں۔

انٹرنیٹ ایکسپولر 7 اور کروم پر تو علوی نستعلق ٹھیک اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔
لیکن فائر فاکس 2 پر لائنز آگے پیچھے نظر آتی ہیں۔
 

عارف انجم

محفلین
فہیم، کیا آپ نے کروم براؤزر پر اسی کمپیوٹر پر ٹیسٹنگ کی ہے جس پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال ہوا ہوا ہے؟

میں نے ایک ہی سسٹم پر کروم اور ایکسپلورر 7میں ٹیسٹ کیاہے۔ کروم میں سطور کے درمیان اور الفاظ کے درمیان فاصلہ کسی قدر زیاد ہ ہے۔ ایکسپورر 7میں فاصلہ بہت عمدہ ہے یعنی بالکل ان پیج کی طرح کا۔ دونوں براؤزرز پر رفتار میں کوئی نمایاں فرق نہیں۔
 
Top