کیاآپ سے بات کرنے والاشخص جھوٹ بول رہا ہے؟سائنس کے مطابق پکڑنے کاآسان ترین طریقہ جانئے!

arifkarim

معطل
کیاآپ سے بات کرنے والاشخص جھوٹ بول رہا ہے؟سائنس کے مطابق پکڑنے کاآسان ترین طریقہ جانئے:
news-1450289813-4217_large.jpg

نیویارک : اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ اگر سامنے والا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپ سے بات نہ کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ جھوٹ بولنے والے سچ بولنے والوں کی نسبت زیادہ آنکھوں میں آنکھیں زیادہ ڈالتے ہیں۔
یونیورسٹی آف مشی گن کے تحقیق کاروں نے 118ویڈیوز کا مطالعہ کیا جس میں مختلف جھوٹے لوگوں کی زبان اور حرکات وسکنات کا جائزہ کیا گیا تھا۔مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ جھوٹے تھے وہ زیادہ ہاتھ اور آنکھوں کے اشاروں اور سر ہلاکربات کررہے تھے ۔یہ لوگ اپنی باتوں میں ’umm‘زیادہ کہہ رہے تھے اور ساتھ ہی ’میں ‘کی جگہ’وہ‘کہنے کو ترجیح دے رہے تھے۔جھوٹے افراد میں ہاتھوں کے اشاروں کے استعمال کی شرح 40فیصد جبکہ سچے لوگوں میں یہ شرح صرف 25فیصد تھی۔تحقیق کاروں کا کہنا کہ ان کی اس تحقیق سے سیکیورٹی اداروں اورعدلیہ کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔
ماخذ
 

arifkarim

معطل
یہ شاید اسلئے کہ سچ تو روانی کیساتھ کوئی بھی بول سکتا ہے۔ البتہ جھوٹ پہ جھوٹ اسی طرح بولنا محض سیاست دانوں اور اس فن میں دیگر مہارت رکھنے والوں کا خاصاہے۔
 

فاتح

لائبریرین
جھوٹ بولتے ہوئے عموماً آواز بھی اونچی ہو جاتی۔ سننے والے کو جھوٹی بات میں وزن پیدا کر کے یقین دلانے کے لیے۔
اس کے علاوہ پولی گراف جو فیچرز چیک کر رہی ہوتی ہے وہ بلڈ پریشر، نبض، سانس، جلد پر پسینہ، وغیرہ وغیرہ ہیں ۔
 
یہ شاید اسلئے کہ سچ تو روانی کیساتھ کوئی بھی بول سکتا ہے۔ البتہ جھوٹ پہ جھوٹ اسی طرح بولنا محض سیاست دانوں اور اس فن میں دیگر مہارت رکھنے والوں کا خاصاہے۔
میری کالج کے زمانے کی دوست تھی اتنے کلاسیکل انداز میں جھوٹ بولتی تھی کہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی یقین کرلیں گے۔۔
ہمارے کالج میں ایک فنکشن تھا اور موصوفہ سے لیٹ آنے کی وجہ دریافت کی تو کہنے لگی کہ روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور ٹریفک جام تھی وہ تو بھائی نے اپنی گاڑی کو جمپ لگوا کر مسلم ٹاون کے پاس سے نہر کراس کی بولتی میرا سر بہت زور سے ڈیش بورڈ کے ساتھ بجا اور گاڑی کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا اور بھائی پھٹے ٹائر کے ساتھ ہی گاڑی چلاتے ہوئے کالج تک چھوڑنے آئے تھے۔۔۔
وہ تو کافی بعد میں نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ محترمہ نے جھوٹ بولا تھا
 
Top