کھوئے والا زعفرانی زردہ بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

پانی کی درست مقدار کےضمن میں تو زردہ پکانے کی کوئی ماہر خاتون ہی روشنی ڈال سکتی ہیں۔ میں نےتو صرف واقفیت عامہ کی بنیاد پر عرض کیا تھا کہ زیادہ پانی ڈالنےسے چاول نرم ہو جاتے ہیں اور کم پانی سے کچے رہ جاتے ہیں۔
اگر تو چاول ابال کر چھاننے ہیں تو پھر پانی کم نہیں ہونا چاہئے زیادہ پانی نقصان نہیں دے گا انشاءاللہ
 
تلمیذ

لائبریرین
صرف خاتون ہی کیوں؟ میری معلومات کے مطابق دنیا کے بہترین شیف مرد حضرات ہیں۔
بھئی ، یہاں ہمیں آپ سے اختلاف ہے۔ باورچی خانے کو سنبھالنے اور کھانوں میں ذائقہ ڈالنے میں تو خواتین کا ہی نام آگے ہے۔۔ ریستوران وغیرہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
 
اگر گھر میں پکانے والے بھی مرد ہوں تو؟
جو لوگ پردیس میں دوستوں کے ساتھ مل کر رہتے ہیں وہاں مرد حضرات کھانا پکانا بھی سیکھتے ہیں اور اس میں مہارت بھی پا لیتے ہیں۔ اس کا مشاہدہ میں خود بھی کر چکا ہوں
 
ذرا اس کی ترکیب اور تصاویر سے بھی اہل محفل کو محظوظ کریں، جناب۔
ترکیب پیش کر دیتا ہوں۔ تصاویر تو جب پکائیں گے اس کے بعد۔ :)
اجزاء:
تھوڑا سا زیتون کا تیل نا ہو تو کوئی اور کوکنگ تیل، پیاز، ٹماٹر، ایک ایک، ادرک اور لہسن تھوڑا سا ہری مرچیں، نمک، زیرہ، سرخ مرچیں حسب ذائقہ، ایک کین ابلے چنے اور ایک کین فول کا۔
طریقہ:
چنے اور فول کے علاوہ سب کچھ تیل میں ڈال کر چولہے پر گرم کر لیں جب پیاز ہلکا ہلکا پیلا ہو جائے اور اس کی اکڑ ختم ہو جائے تو اس میں چنے اور فول ڈال دیں سارا سالن ڈوئی سے ہلاتے رہیں مزید کچھ دیر جب نظر آجائے کہ سب کچھ مکس ہو گیا ہے تو اتار لیں۔ روٹی کے تناول فرمائیں :)
 
arifkarim

معطل
ہم تو زیادہ سے زیادہ انڈہ فرائی کر لیتے ہیں۔ فنگر چپس تل سکتے ہیں۔ اور کبھی کبھار انڈہ بھی اُبال لیتے ہیں۔ باقی کا کام ہم فی الحال سیکھ رہے ہیں :)
 
ہمارے ہاتھ کی بنی دو چیزیں بہت مشہور بھی ہیں: ایک چائے اور دوسرا سوجی کا حلوہ
 
تلمیذ

لائبریرین
ترکیب پیش کر دیتا ہوں۔ تصاویر تو جب پکائیں گے اس کے بعد۔ :)
اجزاء:
تھوڑا سا زیتون کا تیل نا ہو تو کوئی اور کوکنگ تیل، پیاز، ٹماٹر، ایک ایک، ادرک اور لہسن تھوڑا سا ہری مرچیں، نمک، زیرہ، سرخ مرچیں حسب ذائقہ، ایک کین ابلے چنے اور ایک کین فول کا۔
طریقہ:
چنے اور فول کے علاوہ سب کچھ تیل میں ڈال کر چولہے پر گرم کر لیں جب پیاز ہلکا ہلکا پیلا ہو جائے اور اس کی اکڑ ختم ہو جائے تو اس میں چنے اور فول ڈال دیں سارا سالن ڈوئی سے ہلاتے رہیں مزید کچھ دیر جب نظر آجائے کہ سب کچھ مکس ہو گیا ہے تو اتار لیں۔ روٹی کے تناول فرمائیں :)
بہت خوب! تصویر ادھار رہی۔
اور یہ ’فول‘ غالباً عربی کا لفظ ہے۔براہ کرم اس کے اردو معانی بھی لکھ دیں۔
 
یہ بڑے بڑے لوبیا کی طرح ہوتے ہیں پاکستان میں دیکھے نہیں میں نے
تصویر یہ رہی
1118425.jpg
 
Top