کھلے سمندر، دریاؤں اور پانی کے خطرات

آصف اثر

معطل
کچھ عرصہ پہلے غالبا ایبٹ آباد میں ایک لڑکا شرط لگاکر دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد پانی میں موجود بہتے ہوئے ایک طاقتور رو یعنی ”کرنٹ“ کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ساحلِ سمندر پر موجوں کے اُلٹ رِپنگ کرنٹ کے بننے، کھلے سمندر میں نمودار ہونے والے بھنور اور کیچڑ میں اچانک دھنسے جیسی صورت حال سے واسطہ پڑسکتاہے۔
گرمی کا موسم عروج پر پہنچنے کو ہے اور عوام کا جم غفیر سمندر، دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر کی جانب رُخ کرنے والا ہے۔ اس حوالے سے احتیاطی تدابیر، حفاظتی اقدامات اور حادثے کے وقت حالات سے نمٹنے کے متعلق مفاد عامہ کی خاطر اپنے تجربات اور واقعات سے دیگر محفلین کو آگاہ کیجیے۔
 
Top