کھاتہ ختم کرنا

مہربانی فرما کر کھاتہ کو اردو محفل ویب سائٹ سے مکمل ختم کرنے کا طریقہ بتا دیں۔ شکریہ
مابدولت برادرم مظلوم گل کی اردو محفل سے بیزاری کی عمومی وجوہات سے باخبری کے لئے مستفسر ہیں اور ان کے اس نادرالروزگار فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست گذار ہیں ، تاوتیکہ ان کو " فورم کا نشہ " ہوجائے !:):)
 
محمداحمد

لائبریرین

ایک وجہ تو یہ جناتی اردو بھی ہو سکتی ہے۔ :D:p

Just Kidding :in-love:
 
مظلوم گل

محفلین
میرا ارادہ کھاتہ کو ختم کرنے کا تھا لیکن آپ محترم حضرات کی محبت نے میرے ارادہ کو ملتوی کروا دیا۔ میں آپ محترم حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ھوں۔ کوشش کرونگا کہ وقت نکال کر محفل میں آتا رھوں۔ آپ محترم حضرات کا بہت بہت شکریہ
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

کھاتہ ختم نہیں کرنا چاہئے، اگر کسی سے ناراضگی یا کسی مجبوری کی وجہ سے حاضری نہیں دے سکتے تو کوئی بات نہیں کچھ دن آرام فرمائیں شائد طبیعت بہتر ہو جائے تو بندہ کبھی کبھی چکر لگا لیتا ہے اور کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ رک گئے یہی بہتر ہے۔

والسلام
 
Top