کچے گوشت کی بریانی

کوڈ:
<a href="http://www.mazedarkhane.tk/"> Kashmiri Rogni Josh</a>
کچے گوشت کی بریانی

اجزاء:
بکرے کا گوشت ایک کلو
چاول ایک کلو
لہسن
اور ادرک (پسا ہوا) ایک چاے کا چمچ
دہی آدھا کلو
نمک ۲ چاے کے چمچ
کالا زیرہ ایک چاے کا چمچ
ٹماٹر ۲۵۰ گرام
پیاز ۳ عدد
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چاے کا چمچ
سبز مرچ 6 عدد
پپیتا (پسا ہوا) 4 چاے کے چمچ
عرق گلاب ۲ چاے کے چمچ
گھی ۲ بڑے چمچ

ترکیب:

چاولوں کو صاف کر کے دھو لیں اور ایک کنی پر ابال لیں ، یعنی وہ اَدھ کچے اَدھ پکے رہیں ۔ چاول ابالتے وقت ان میں ایک
چاے کا چمچ نمک اور زیرہ بھی شامل کر دیں ، ساتھ ہی دو تین عدد ہری مرچیں بھی اس میں ڈال دیں۔ دو عدد پیاز اور ٹماٹر باریک کاٹ کر بقیہ تمام مسالوں اور اشیا سمیت گوشت میں شامل کر دیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر لیں اور ایک پیاز باریک کاٹ کر تلیں یہاں تک کہ اس کی رنگت ہلکی بادامی ہو جاے پھر اس پیاز میں تمام اشیاء سمیت گوشت ڈال دیں اور اس کے اوپر چاول پھیلا دیں۔ ساتھ ہی عرق گلاب میں زردے کا رنگ شامل کر کے اوپر ڈال دیں اور مدہم آنچ پر ایک گھنٹے کے لیے پتیلی رکھ دیں ۔ جب بریانی پر دم آجاے تو چاولوں اور گوشت کو چمچے کی مدد سے ہلا دیں لزیز بریانی تیار ہے۔
 
Top