کچھ محفل کے بارے میں

عبدالرزاق قادری صاحب، اگر آپ یہاں لوگوں کی عمریں بھی جاننا چاہتے ہیں تو سنئیے۔۔۔ ۔جس سال انسان چاند پر پہنچا، ہم زمین پر وارد، بلکہ نازل ہوگئے۔۔۔ اور نام کے سلسلے میں اقبال کا یہ شعر حاضرِ خدمت ہے :
سن اے طلبگارِ دردِ پہلو میں ناز ہوں، تو نیاز ہوجا۔
میں غزنوی سومناتِ دل کا ہوں، تو سراپا ایاز ہوجا
لیکن اب یہ حال ہے کہ:
نہ وہ حسن میں رہی شوخیاں، نہ وہ عشق میں رہی گرمیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں۔۔
:) :bighug:
شاندار مراسلہ ہے بابو جی! اور معلومات بھی جاندار! اور پیرِ لاہوری کے فرمودات بھی لاجواب۔ بھلا ہو سائیں۔
 
شہزی مشک

محفلین
لیجے صاحب ! میں ایک عادت کا شکار ہوں کہ جب تک آپ کے بارے میں زیادہ نہ جانتا ہوں۔ خاص طور پر آپ کی عمر، شعبہ اور علمی سطح، تب تک میں آپ کو مختصر جوابات دوں گا اور کھل کر بحث کرنے سے گُریز کرتا ہوں۔ مجھے صاحبانِ علم وفن سے خوف آتا ہے۔ بندوق گولی والوں سے بھی کبھی کبھی ڈر کر موبائل چھنوا لیتا ہوں۔ اب تعبیر صاحبہ نجانے آن لائن آئیں یا نہیں۔ میں نے یہ دھاگہ کھول دیا۔ میری خواہش ہے کہ میں اکثر محفلین کے ذوق شوق سے آگاہ ہوں لیکن شاید میں خود غرض بھی ہوں۔ ورنہ محترم عاطف بٹ کی طرح پہلے ساری محفل کھنگالتا پھر باتیں لکھتا۔ خاص طور پر جو فیمیلیز مثلا میاں بیوی یا والدین اور بیٹیاں بیٹے اور بہن بھائی محفلین ہیں ان کے بارے میں معلوم ہونا ضروری ہے تاکہ بات کرتے ہوئے ہر کسی کا لحاظ ملحوظِ خاطر رہے۔ حسیب نذیر گِل مجھ سے چھوٹا ہے لیکن سکائپ پر مجھے بچوں کی طرح ڈانٹتا ہے کہ جناب علم زیادہ رکھتے ہیں۔ ساجد صاحب کا خاکہ لکھ کر موبائل میں رکھا ہے لیکن معطل ہو جانے کے ڈر سے نشر نہیں کیا۔ ایک بار اڑتی اڑتی سنی تھی کہ شاید آپی مہ جبین محمد امین کی والدہ ہیں لیکن کچھ خاص یقین نہیں۔ ناعمہ عزیز ایک دو سال پہلے بی۔اے کی طالبہ تھی اور شاید عائشہ عزیز اور دوست کی بہن ہیں۔ محمد بلال اعظم شاید سب سے چھوٹا محفلین ہے لیکن اقبال شناس بنتا ہے۔ اور غزل یا شاید کوئی اور کا مغزل سے کوئی ناطہ ہے۔ اب محترمہ تعبیر اور محترمہ سیدہ شگفتہ یا سیدہ سارا غزل یا نیلم یا نگار ف کے بارے میں مجھے کوئی خاص پتہ نہیں۔ انکل الف عین اور تلمیذ شاید بزرگانِ محفل ہیں۔ دیگر احباب کا بھی سطحی سا تصور ہے۔ اگر ذرا کھل کھلا کر گپ شپ ہو جائے تو میں بھی کھل کر کھل پاؤں۔ کہاں ہر ایک کے تعارف کا دھاگہ ڈھونڈتا پھروں گا۔ ہر کسی سے عرض ہے کہ اپنے تعارف کے دھاگے ادھر پوسٹ فرماتے جائیں۔
میں تو صرف
5637.jpg

عبدالرزاق قادری ہوں
== پیدائش ==

پیدائش وہاڑی ضلع میں 20 مارچ 1986ء کو ہوئی۔ اور میٹرک کی سند کے مطابق 14 اپریل 1990 درج ہے۔ جو کہ کل کلاں کو سکینڈل بننے کے لیے آسان دستاویز ہے۔ پاکستان میں رواج ہے کہ نوکری کے حصول کے لیے طلباء کے نام کے ساتھ تاریخ پیدائش غلط یعنی تھوڑا عرصہ حذف کر کے لکھا جاتا ہے۔ مبادا بندہ "اوور ایج" ہو جائے پھر سرکاری ملازمت نہ ملے۔ میری تاریخ گواہ ہے کہ آج تک تو سرکاری ملازمت کی درخواست دی ہی نہیں۔ ان شاءاللہ ارادہ بھی نہیں۔

== نام ==

گھر والوں نے نومولود کا نام (میرا نام) چچا کی شہادت کے موقع پر پیدا ہونے کی بناء پر شہید چچا ہی کے نام پر محمد رزاق رکھ دیا۔ وہ 22 مارچ 1986ء بمطابق کتبہ قبر، سیاچن میں برف کے تودے کے نیچے آ کر شہید ہو گئے تھے۔ جو کہ بعد میں ایک اہلحدیث استاد عطاءاللہ صاحب جو کہ پرائمری کے ہیڈ ماسٹر تھے انہوں نے فرمایا، "رزاق تو اللہ کا نام ہے لہٰذا عبدالرزاق نام ہونا چاہیے ورنہ شرک کاخدشہ ہے" تب سے میرا نام عبدالرزاق ہے۔ علامہ محمد ارشد القادری سے بیعت کے بعد قادری بھی لکھنا شروع کر دیا۔

== بچپن ==

پہلے وہاڑی میں چند سال گزرے جو میرے افسانے اسے کیا خبر تھی میں مذکور ہیں۔ جو میری اپنی بچپن کی یادیں ہیں۔
پھر 1990 یا 1991 کے بعد ضلع لیہ میں منتقلی ہو گئی۔ وہاں ساتویں جماعت تک سکول میں تعلیم حاصل کی۔ قرآن کے 23 سپارے پڑھے۔ پہلا سپارہ آدھا حفظ بھی کیا۔ پھر 25 جنوری 1999ء سے فیصل آباد پاور لومز کی فیکٹری میں "وائنڈر مین" کے طور پر مزدوری کا آغاز کیا۔

== لاہو آمد ==

12 اگست 2000 سے لاہور آ گیا۔ قرآن حفظ کیا۔

== تعلیم ==

2005ءکے بعد وہاڑی میں ملتان بورڈ سے نویں جماعت پاس کی۔
2006ء سے پھر لاہور بورڈ سے میٹرک یعنی دسویں کلاس،
2008ء میں لاہور بورڈ سے ایف۔اے ،
2010ء میں بی۔اے جامعہ پنجاب سے پاس کیا۔

2011ء میں پنجاپ یونی ورسٹی اولڈ کیمپس لاہور سے ہندی بھاشا کا ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ پاس کیا۔

2012ء آج کل ایم۔اے اردو میں پرائیویٹ(سال دوم) تگ و دو جاری ہے۔

== متفرق معلومات ==

ذاتی بلاگ :
افکار مسلم

پیشہ: آن لائن قرآن پڑھانا (ملازمت)

شہریت :پاکستانی

مقصد حیات، تعلیم و تربیت اسلامی

مضمون نگار، ماہانہ نوائے منزل لاہور

مطالعہ، اسلامی، فکری، تحقیقی، تنقیدی،

فلسفہ: اسلام

مذہب: حنفی
مشرب:قادری

آئیڈیل: مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ محمد ارشد القادری

پسندیدہ اخبار: نوائے وقت

سکونت: ملک پارک بلال گنج نزد داتا دربارلاہور ,پاکستان

ماشاءاللہ
 
بہت خ

بہت خوب
 
Top