کچھ محفل کے بارے میں

عبدالرزاق قادری نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2012

  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    محترمہ تعبیر نے فرمایا۔ کہاں فرمایا۔ یہ خود معلوم کریں۔

    محفل کو میں نے کیسے تلاش کیا۔ یہ بات بار بار دہرا چکا ہوں۔ کئی بار اچھی لگی اور کئی بار پھر اچھی ہی لگی۔ دراصل اس کے قواعد و ضوابط ہی ذہن میں ایک خاکہ بنا دیتے ہیں۔ فورم کے نشے والے دھاگے میں میں نے یوں کہا۔

    یہی تصور ہے۔
    سب سے اچھا لگتا ہے مدلل اور مثبت قسم کی تنقید اور ایک جیسا معیار۔ اور اُلٹ اس کا اچھا نہیں لگتا
    اس کی اہمیت اردو کی ترویج کے لیے سنگِ میل نہیں بلکہ ایک منزل کے جیسی ہے۔ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک احسان ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • زبردست زبردست × 4
  2. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    لیجے صاحب ! میں ایک عادت کا شکار ہوں کہ جب تک آپ کے بارے میں زیادہ نہ جانتا ہوں۔ خاص طور پر آپ کی عمر، شعبہ اور علمی سطح، تب تک میں آپ کو مختصر جوابات دوں گا اور کھل کر بحث کرنے سے گُریز کرتا ہوں۔ مجھے صاحبانِ علم وفن سے خوف آتا ہے۔ بندوق گولی والوں سے بھی کبھی کبھی ڈر کر موبائل چھنوا لیتا ہوں۔ اب تعبیر صاحبہ نجانے آن لائن آئیں یا نہیں۔ میں نے یہ دھاگہ کھول دیا۔ میری خواہش ہے کہ میں اکثر محفلین کے ذوق شوق سے آگاہ ہوں لیکن شاید میں خود غرض بھی ہوں۔ ورنہ محترم عاطف بٹ کی طرح پہلے ساری محفل کھنگالتا پھر باتیں لکھتا۔ خاص طور پر جو فیمیلیز مثلا میاں بیوی یا والدین اور بیٹیاں بیٹے اور بہن بھائی محفلین ہیں ان کے بارے میں معلوم ہونا ضروری ہے تاکہ بات کرتے ہوئے ہر کسی کا لحاظ ملحوظِ خاطر رہے۔ حسیب نذیر گِل مجھ سے چھوٹا ہے لیکن سکائپ پر مجھے بچوں کی طرح ڈانٹتا ہے کہ جناب علم زیادہ رکھتے ہیں۔ ساجد صاحب کا خاکہ لکھ کر موبائل میں رکھا ہے لیکن معطل ہو جانے کے ڈر سے نشر نہیں کیا۔ ایک بار اڑتی اڑتی سنی تھی کہ شاید آپی مہ جبین محمد امین کی والدہ ہیں لیکن کچھ خاص یقین نہیں۔ ناعمہ عزیز ایک دو سال پہلے بی۔اے کی طالبہ تھی اور شاید عائشہ عزیز اور دوست کی بہن ہیں۔ محمد بلال اعظم شاید سب سے چھوٹا محفلین ہے لیکن اقبال شناس بنتا ہے۔ اور غزل یا شاید کوئی اور کا مغزل سے کوئی ناطہ ہے۔ اب محترمہ تعبیر اور محترمہ سیدہ شگفتہ یا سیدہ سارا غزل یا نیلم یا نگار ف کے بارے میں مجھے کوئی خاص پتہ نہیں۔ انکل الف عین اور تلمیذ شاید بزرگانِ محفل ہیں۔ دیگر احباب کا بھی سطحی سا تصور ہے۔ اگر ذرا کھل کھلا کر گپ شپ ہو جائے تو میں بھی کھل کر کھل پاؤں۔ کہاں ہر ایک کے تعارف کا دھاگہ ڈھونڈتا پھروں گا۔ ہر کسی سے عرض ہے کہ اپنے تعارف کے دھاگے ادھر پوسٹ فرماتے جائیں۔
    میں تو صرف
    [​IMG]
    عبدالرزاق قادری ہوں
    == پیدائش ==

    پیدائش وہاڑی ضلع میں 20 مارچ 1986ء کو ہوئی۔ اور میٹرک کی سند کے مطابق 14 اپریل 1990 درج ہے۔ جو کہ کل کلاں کو سکینڈل بننے کے لیے آسان دستاویز ہے۔ پاکستان میں رواج ہے کہ نوکری کے حصول کے لیے طلباء کے نام کے ساتھ تاریخ پیدائش غلط یعنی تھوڑا عرصہ حذف کر کے لکھا جاتا ہے۔ مبادا بندہ "اوور ایج" ہو جائے پھر سرکاری ملازمت نہ ملے۔ میری تاریخ گواہ ہے کہ آج تک تو سرکاری ملازمت کی درخواست دی ہی نہیں۔ ان شاءاللہ ارادہ بھی نہیں۔

    == نام ==

    گھر والوں نے نومولود کا نام (میرا نام) چچا کی شہادت کے موقع پر پیدا ہونے کی بناء پر شہید چچا ہی کے نام پر محمد رزاق رکھ دیا۔ وہ 22 مارچ 1986ء بمطابق کتبہ قبر، سیاچن میں برف کے تودے کے نیچے آ کر شہید ہو گئے تھے۔ جو کہ بعد میں ایک اہلحدیث استاد عطاءاللہ صاحب جو کہ پرائمری کے ہیڈ ماسٹر تھے انہوں نے فرمایا، "رزاق تو اللہ کا نام ہے لہٰذا عبدالرزاق نام ہونا چاہیے ورنہ شرک کاخدشہ ہے" تب سے میرا نام عبدالرزاق ہے۔ علامہ محمد ارشد القادری سے بیعت کے بعد قادری بھی لکھنا شروع کر دیا۔

    == بچپن ==

    پہلے وہاڑی میں چند سال گزرے جو میرے افسانے اسے کیا خبر تھی میں مذکور ہیں۔ جو میری اپنی بچپن کی یادیں ہیں۔
    پھر 1990 یا 1991 کے بعد ضلع لیہ میں منتقلی ہو گئی۔ وہاں ساتویں جماعت تک سکول میں تعلیم حاصل کی۔ قرآن کے 23 سپارے پڑھے۔ پہلا سپارہ آدھا حفظ بھی کیا۔ پھر 25 جنوری 1999ء سے فیصل آباد پاور لومز کی فیکٹری میں "وائنڈر مین" کے طور پر مزدوری کا آغاز کیا۔


    == لاہو آمد ==


    12 اگست 2000 سے لاہور آ گیا۔ قرآن حفظ کیا۔

    == تعلیم ==

    2005ءکے بعد وہاڑی میں ملتان بورڈ سے نویں جماعت پاس کی۔
    2006ء سے پھر لاہور بورڈ سے میٹرک یعنی دسویں کلاس،
    2008ء میں لاہور بورڈ سے ایف۔اے ،
    2010ء میں بی۔اے جامعہ پنجاب سے پاس کیا۔

    2011ء میں پنجاپ یونی ورسٹی اولڈ کیمپس لاہور سے ہندی بھاشا کا ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ پاس کیا۔

    2012ء آج کل ایم۔اے اردو میں پرائیویٹ(سال دوم) تگ و دو جاری ہے۔

    == متفرق معلومات ==

    ذاتی بلاگ :
    افکار مسلم

    پیشہ: آن لائن قرآن پڑھانا (ملازمت)

    شہریت :پاکستانی

    مقصد حیات، تعلیم و تربیت اسلامی

    مضمون نگار، ماہانہ نوائے منزل لاہور

    مطالعہ، اسلامی، فکری، تحقیقی، تنقیدی،

    فلسفہ: اسلام

    مذہب: حنفی
    مشرب:قادری

    آئیڈیل: مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ محمد ارشد القادری

    پسندیدہ اخبار: نوائے وقت

    سکونت: ملک پارک بلال گنج نزد داتا دربارلاہور ,پاکستان
     
    • زبردست × 13
    • پسندیدہ × 11
    • معلوماتی × 2
    • متفق × 2
    • دوستانہ × 1
  3. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    محترم شمشاد کو صرف ایک شاہین کی تصویر کی حد تک جانتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    محترمہ مقدس کے بارے میں بھی کوئی آئیڈیا مجھے نہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ۔ ایک بار اڑتی اڑتی سنی تھی کہ شاید آپی مہ جبین محمد امین کی والدہ ہین لیکن کچھ خاص یقین نہیں

    آپ اِس اڑتی اڑتی خبر پر آنکھیں بند کرکے یقین کرسکتے ہیں :heehee:

    اتفاق سے میں ہی امین کی والدہ ہونے کا حق محفوظ رکھتی ہوں :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • متفق متفق × 1
  7. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    وہ جو شاید کراچی سے ہیں۔ ان کا نام ٹیگ نہیں کرنا آیا مجھے
     
    • متفق متفق × 1
  8. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ماشاءاللہ عبدالرزاق قادری !
    آپکے بارے میں جان کر اچھا لگا

    اللہ پاک آپ کو اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرماکر دین و دنیا میں سرخرو فرمائے آمین
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ثم آمین
     
  10. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    آپ کے تعارف کا دھاگہ ڈھونڈتا رہا ملا ہی نہیں تھا
     
  11. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جی ہاں امین کراچی سے ہی ہیں
    ٹیگ کرنے کا کیا مسئلہ ہے؟ @ یہ لگائیں اور کردیں ٹیگ۔۔۔۔ ہوجائے گا
    یہ دیکھیں محمد امین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    محمد امین لفظِ محمد کے بعد وقفہ ہونے کی وجہ سے ٹیگ ظاہر نہیں ہوتا
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    واؤ یہ تو ہو چکا تھا ٹیگ
     
  14. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کوئی اور بھی میرے شکوک کو یقین میں بدلے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. سیماب

    سیماب محفلین

    مراسلے:
    2,493
    میرا تعارف صرف اتنا سا ہے کہ
    میرا نام سیماب ہے جو کے اس فورم کی حد تک ہی ہے
    میں نے تعلم یم کام تک حاصل کی ہے
    میں انڈیا سے ہوں
    یہاں کا پتا ایک دوست سے ملا اور چند دن سے ہی یہان ایکٹو ہونے کی کوشش کر رہی ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 1
  16. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,647
    موڈ:
    Lurking
    تو سیماب پھر کوئی سلسلہ شروع کیجئے :happy:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    دھنیا واد محترمہ۔ میں ہندی بھاشا کا طالب رہا ہوں اور ہوں بھی ہماری میڈم پہلے انڈین ہی تھیں اب پاکستانی ہیں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
  19. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اتنا ہی کافی ہے ناں کہ سب طرف نظر رکھے ہوئے ہوں۔

    اردو محفل کا پرانا رکن ہوں۔ فالتو وقت بہت ہوتا ہے تو محفل میں ہی رہتا ہوں۔ مراسلے زیادہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے ناظم بنا دیا، ورنہ اور کوئی خصوصیت نہیں ہے۔

    خوش رہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • زبردست زبردست × 1
  20. سیماب

    سیماب محفلین

    مراسلے:
    2,493
    جی ضرور قرۃالعین اعوان جی جس دن سمجھ آئے گا کے مجھے کچھ شروع کرنا ہے اوسی دن آپ کے سامنے ایک نیا سلسلے شروع ہوگا
    ماشاء اللہ تو آپ کے بارے میں ابھی اوپر پڑھا ہے آپ ہندی پیڈیٹ ہو
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر