کچھ محفل فورم کی اپگریڈ سے متعلق!

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، انویژن پر معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ وی بلیٹن کا لائسنس 180 ڈالر کا ہے اور مجھے یہ ٹیکس (VAT) ڈال کر دوسو ڈالر سے اوپر کا پڑا ہے۔ وی بلیٹن کی ڈیفالٹ سکن بری نہیں ہے لیکن میں کسی پوائنٹ پر اس سے بہتر تھیم استعمال کرنا چاہوں گا۔

وی بلیٹن کے استعمال سے محفل فورم کے صارفین کو کچھ اضافی سہولتیں تو ملیں گی لیکن اس کا زیادہ فائدہ ناظمین کو ہوگا جیسا کہ نصیرحیدر نے ذکر کیا ہے۔ کسی سوفٹویر کی اردو کسٹمائزیشن میں زیادہ محنت کا کام اس کے ترجمے کا ہوتا ہے جو اگرچہ تکنیکی اعتبار سے مشکل کام نہیں ہے لیکن اس کی طوالت کے باعث لوگ اس سے گھبراتے ہیں۔ انویژن کا ترجمہ کرنے کے لیے بھی کسی کو ہمت کرنی پڑے گی۔
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی، انشاللہ میں کوشش کر کے اس کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔
میرے لئے اصل مسئلہ اردو ایڈیٹر کے انٹریگشن کا ہے تاکہ صارفین اردو میں بے تکلفی سے لکھ سکیں جیسے کہ میں ابھی لکھ رہا ہوں اگر اس معاملے میں معاونت اور راہنمائی مل جائے تو اس کام کو شروع کرنے کے لئے میں حاضر ہوں

چلیں تو کٹ ہی جائیگا سفر آہستہ آہستہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، آپ کی نوید اصغر سے واقفیت ہے؟ انہوں نے ایک مرتبہ انویژن میں ویب پیڈ انٹگریٹ کیا تھا۔ ان سے اس سلسلے میں رابطہ کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 

ابنِ آدم

محفلین
معذرت چاہتا ہوں نبیل بھائی ، میں نوید اصغر صاحب سے کبھی نہیں ملا۔ پہلی مرتبہ نام سن رہا ہوں۔ ان سے رابطہ کیسے اور کہاں ہوسکتا ہے؟ ممکن ہے بلکہ بہتر ہوگا ہم دونوں ہی مل کے کوئی کام کرسکیں ان ویژن پہ۔ کام جلد مکمل ہوجائیگا
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، نوید اصغر نوید بی سی این کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ شاید ہماری اردو فورم پر فعال بھی ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
یہ پہلے شاید اردو سروس ڈاٹ نیٹ (سابقہ اردو نیشن) کے فورم پر کافی فعال تھے۔
وہی ہیں یا کوئی اور؟؟؟؟؟
 

پاکستانی

محفلین
پاکستانی نے کہا:
یہ پہلے شاید اردو سروس ڈاٹ نیٹ (سابقہ اردو نیشن) کے فورم پر کافی فعال تھے۔
وہی ہیں یا کوئی اور؟؟؟؟؟


اگر یہ وہی ہیں تو یہاں ان کا ایمیل موجود ہے اگر مزید کچھ جاننا ہو تو اردو نیشن کے امجد طاہر بھائی اس بارے میں مزید بتا سکتے ہیں، میرے پاس ان کا نمبر ہے اگر ضرورت ہو تو !!!!!!!
 

حسن نظامی

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں نبیل بھائی ، میں نوید اصغر صاحب سے کبھی نہیں ملا۔ پہلی مرتبہ نام سن رہا ہوں۔ ان سے رابطہ کیسے اور کہاں ہوسکتا ہے؟ ممکن ہے بلکہ بہتر ہوگا ہم دونوں ہی مل کے کوئی کام کرسکیں ان ویژن پہ۔ کام جلد مکمل ہوجائیگا

السلام علیکم

محترم میں نوید اصغر صاحب کا میل ایڈریس فراہم کر سکتا ہوں لیجئے
naveedbcn@gmail.com

شکر ہے خدا کا میں بھی کسی کے کام آسکا ﴿مسکراتے ہوئے ﴾
 

نوید

محفلین
انوژن

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

میں نے انوژن بورڈ کا ترجمہ شروع کیا تھا
لیکن بہت سارے ساتھیوں نے اس کا پسند نہیں‌کیا ، کیونکہ یونیکوڈ سے وہ بالکل واقف نہیں تھے، چونکہ ان کی اکثریت تھی اس لیے میں‌ نے یہ کام درمیان میں ہی چھوڑ دیا ۔
اس وقت میرا ایک فورم ہوا کرتا تھا جس کا نام
اردو نیشن ڈاٹ نیٹ تھا ،،، اب ختم کر دیا ہے
اس پر میں‌نے اس کو انسٹال کیا تھا ،،،
اور بعد میں اس کو آبجو فورم
http://www.abju.com/forums/index.php?s=&setlanguage=1&langid=urdu&setskin=1&skinid=11&cal_id=
پر لگایا ۔۔۔۔۔۔۔
جو کام میں‌نے کیا تھا وہ اب بھی موجود ہے

لیکن جیسا کہ اوپر بتا چکا ہوں‌ساتھیوں‌کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وہ کام راستے میں ہی رہ گیا

خوش رہیں
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک بات اور بتاتا چلوں کے
انوژن میں یہ کام پی ایچ پی بی بی کی نسبت کافی مشکل ہے
کیونکہ انوژن میں
سکنز کی فائلوں کو الگ تبدیل کرنا پڑھتا ہے
اور لینگوج کی فائلوں کو الگ

خوش رہیں
 
نوید آپ کی کم کم پوسٹس ہی دیکھی ہیں اردو محفل مگر آپ سے تعارف کافی پہلے کا ہے اور آپ کو کافی فورمز پر متحرک اور اردو کی خدمت کرتے دیکھا ہے مگر گلہ یہ ہے کہ اردو محفل جو اردو کی خدمت میں سب سے آگے ہیں اور اردو کی پہلی مکمل یونیکوڈ‌ فورم ہے جہاں بہت سے سافٹ وئیر مقامیائے گئے اور بہت سے پراجیکٹ‌ چل رہے ہیں وہاں آپ کی توجہ بہت کم ہے۔ کم کم سہی مگر آیا کیجیے کہ آپ جیسے اردو کے عاشقوں کی موجودگی بہت ضروری ہے۔

جیسا کہ آپ دیکھ چکے ہیں کہ ابن آدم تو اس کا ترجمہ کرنے کی کوشش کر ہی رہے ہیں کچھ کام آپ کر چکے ہیں تو دو بندے تو یہی ہوگئے۔ اس کے علاوہ یہاں ماشاءللہ سب یونیکوڈ سے واقف ہیں اور پراجیکٹس پر کام کرنے کے عادی بھی اور اس سلسلے کو آگے بھی بڑھاتے رہتے ہیں اور نئے پراجیکٹس کو خوش آًمدید بھی کہتے ہیں۔ امید ہے آپ سے بات چیت جاری رہے گی اور آپ آتے رہیں گے اور اردو کی اصل جو تحریری شکل میں ہے کرتے رہیں گے۔
 
میں یہاں بہت لیٹ آیا۔۔۔۔۔
نبیل بھائی میرے لائق کوئی کام ہوتو ضرور یاد کیجے گا
میں انشاء اللہ حاضر ہوں گا:(
خوش رہیں
 
Top