تعارف کچھ اپنی بات

راج

محفلین
اردو محفل میں سب کو میرا سلام

مجھے اردو محفل میں آئے ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیں- اور کچھ نہ کچھ میں نے بھی پوسٹ کرنے کی ہمت بھی کی ہے-

ویسے تو اردو محفل بہت پہلے دیکھ چکا تھا - مگر پتا نہیں اس وقت یہ گستاخی کیوں ہوئی جو میں نے اسے جوائن نہیں کیا- اب کافی ڈھونڈنے کے بعد ملا تو ایسا ملا کہ ایک دن بھی یہاں پر نہ آؤں تو دل نہیں لگتا- ہر شام دوسری صبح کا انتظار ہوتا ہے کب آفس جاؤں اور کب محفل پر لوگوں کی پوسٹ دیکھوں یا میں نے جو پوسٹ کیا ہے اس کا کوئی جواب آیا کہ نہیں-
ویسے نبیل بھائی ، زکریا بھائی اور بھی دوسرے ساتھی سبھی نے بہت مدد کی میری- ہر مسئلے پر اس کا حل تلاش کر دیا مجھے-
میں ہمیشہ دعا کروں گا کہ یہ محفل آیسی ہی شمع سے روشن رہے- اور اس شمع کی روشنی ہر طرف پھیلے-
آپ سب منتظمین اور سبھی اراکین مجلس کو بہت بہت مبارکباد-
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب راج۔ یہاں گھر کا ماحول ہے۔ جب آپ آگئے تو پھر جانے کا موقع نہیں‌ دیا جاتا :D
 

راج

محفلین
کون کمبخت جانے کے لیے آتا ہے-
ہاہاہاہاہاہاہا
میرا مطلب تھا کہ کون کمبخت جانا چاہتا ہے- ایسا گھر چھوڑ کر سہراؤں میں بھٹکنا کون چاہے گا-
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

خوش آمدید راج۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس محفل پر آپ کا اتنا دل لگتا ہے۔ آپ اپنا کچھ مزید تفصیلی تعارف بھی کرا دیں کہ کیا مصروفیات ہیں آپ کی اور کیا کام کرتے ہیں۔

میں اس بارے میں کچھ معلومات اکٹھی کر رہا کہ فورم پر نئے آنے والے ممبران کی کس طرح بہترین رہنمائی کی جائے کہ وہ یہاں اجنبیت محسوس نہ کریں۔ کیا آپ اس سلسلے میں کوئی تجاویز پیش کرنا چاہیں گے۔

والسلام
 

راج

محفلین
جی میرا پورا نام التمش ساجد رشید ہے- میرا تعلق ہندوستان سے ہے- اور میں ممبئی میں رہتا ہوں- نہیں - رہتا تھا- میرا مطلب ہے میں اس وقت سعودی عربیہ (جدہ ) میں ہوں- گرافک ڈیزانر ہوں- یعنی میری رہائش اس وقت سعودی ہے-
ویسے مجھے بھی بہت شوق ہے یا دلچپسی بھی کہہ سکتے ہیں کہ میں اردو کہ لیے کچھ کر سکوں اور اگر کوئی کر رہا ہو تو میں بھی ساتھ دینے میں پیچھے نہیں رہتا-
میرے والد صاحب کا ممبئی سے اردو لٹریچر پر ایک میگزین نکلتا ہے- "نیا ورق" نام سے- میں اس کے لیے ایک فورم بنانا چاہتا ہوں اُردو میں جہاں اردو لٹریچر سے دلچپسی رکھنے والے لوگ آکر گرما گرم بحس اور نئی نئی سوچ پر باتیں کریں- اب وہ ان کاغذوں سے نکل کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھیں- انٹرنیٹ کو صرف ای میل کے لیے استعمال نہ کریں بلکہ اپنے خیالات اور اپنی سوچ اور اپنے تصور کو رنگوں کی اُڑان دیں- اور تب اُس اونچائی سے نیچے دیکھیں دنیا کتنی حسین ہے-

اور رہی دلچپسی کی بات تو اب ساری دلچپسیاں چھوٹ گئیں ہیں-
ورنہ ممبئی میں تھا تو اردو میں اسٹیج ڈراموں کے لیے بھی کوشش کرتا رہا تھا- پہلے اداکاری سے شروعات کی- پھر ہدایت کاری میں بھی گھس پڑا اور پھر اس کے بعد قلم کو بھی ہاتھ لگانے سے باز نہ آیا-
اب یہاں آنے کے بعد مصروفیت ایسی بڑھی کہ سب کچھ پیچھے ہی رہ گئے - ہم کہیں دور نکل آئے شائد-
 

راج

محفلین
نبیل نے کہا:
فورم پر نئے آنے والے ممبران کی کس طرح بہترین رہنمائی کی جائے کہ وہ یہاں اجنبیت محسوس نہ کریں۔
والسلام

میرے خیال سے تو آپ کو اِس تعلق سے اور کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے- وہ اس لیے کہ میں بھی جب یہاں آیا تو اجنبی تھا مگر میرے خیال سے ایک یا دو دن میں ہی اجنبیت غائب ہوگئی- یوں لگا ہی نہیں کہ میں سعودی میں ہوں - اور آپ ہندوستان میں ہیں یا پاکستان میں- بلکہ اپنی الگ دنیا کو محسوس کیا - جہاں ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا تو نہیں مگر پھر بھی خوش اخلاقی خؤش دلی سے، مسکر کر جوش کے ساتھ ایک دوسرے کی رہنمائی کی ہے-
 

راج

محفلین
منزل حاصل کرنی ہے تو بلند حوصلے کی ہی ضرورت پڑتی ہے- مگر صرف باتوں میں بلند حوصلہ ظاہر کرنے سے کچھ نہیں ہو سکتا بلکہ اپنی سوچ کو عملی جامعہ پہنانے کی بھی کوشش ہونی چاہئے-
میں خود جب آپ لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ کس طرح اردو کا ایک بہترین فو رم آپ لوگوں نے قائم کیا اور یہاں پر لوگوں کی رہنمائی کی پی ایچ پی کے لیے، تو اب ایسا لگتا ہے کہ بہت کچھ سیکھنا باقی - اس سفر پر آپ سب سے بہت پیچھے ہوں- آگے تو نہیں جانا ہے لیکن ساتھ چلنے کی خواہش ضرور ہے-
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، بہت شکریہ یہ تفصیل بتانے کا۔ یقیناً ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔


آپ نے اپنے والد صاحب کے جریدے کے لیے فورم بنانے کا ذکر کیا ہے۔ یہ اچھا ارادہ ہے۔ اگر آپ مناسب ویب ہوسٹنگ حاصل کر لیں تو ہم اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کرنے کو تیار ہیں۔ ڈسکشن فورم علمی اور ادبی موضوعات ہر گفتگو کے لیے مناسب ہے لیکن میرے خیال میں یہ ایک ادبی جریدے کی بہتر نمائندگی نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے بلاگ ٹائپ سائٹ بہتر رہے گی۔
 

دوست

محفلین
بالکل اور بلاگ کے لیے ورڈپریس بہتر رہے گا اور ورڈپریس میں اردو کی سپورٹ میں مسئلہ ہو تو خادم (امید ہے) بہتر رہے گا۔ :wink:
 

راج

محفلین
سہی کہا آپ نے ابھی تو میں کچھ بھی فائنل نہیں کر رہا ہوں- مگر فورم کے لیے سوچ رہا تھا- کیونکہ فورم میں سب کچھ سسٹم سے ہوتا ہے- باقائدہ آپ کے پاس مختلف کمرے ہوتے ہیں - آپ کس کمرے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس میں داخل ہوسکتے ہیں- اور پھر کوئی مسئلہ یا سوال کا جواب سب مل کر دیتے ہیں-
بس یہی وجہ ہی کہ مجھے بلاگ سے بہتر فورم ہی لگا اب تک-
اور نہ ہی کبھی مجھے دلچسپی ہوئی کہ کوئی بلاگ سائٹ پر میں بھی کوئی بلاگ لکھوں-
مگر آپ نے رائے دی ہے تو ضرور میں بلاگ کو بھی دیکھوں گا اور اس پر سوچوں گا-
 

الف عین

لائبریرین
اچھا لگا التتمش آپ کے بارے میں جان کر۔
یہ نیا ورق میری نظر سے نہیں‌گزرا!! ممبئ سے اردو چینل دیکھتا ہوں اور اس کے مدیر قمر صدیقی سے بھی ربط ہے۔ یا حال ہی میں ہوا ہے۔ آپ کے والد کا نام بھی بتائیں گے؟
 

راج

محفلین
قمر صدیقی سے میری بہت اچھی دوستی ہے- اور فرصت کے وقت میں بھی اردو چینل کی ٹیم میں شامل تھا - اور جب یہ نام سوچا جارہا تھا تو قمر صدیقی ، عبید اعظم اعظمی ، خالد صدیقی اور بھی کئی ساتھی ہم ساتھ بیٹھ کر ہی فیصلہ کر رہے تھے کہ کیا نام رکھنا ہے- اردو چینل قمر کا خیال تھا- اس کے بعد کچھ شمارے تک تو ہم نے ساتھ مل کر کام کیا اس کے بعد ذاتی مصروفیت بڑھنے کی وجہ سے مجھے اردو چینل سے دور ہونا پڑا -

میرے والد محترم کا نام ساجد رشید ہے- ناورق تو پاکستان میں بہت مقبول ہے- اور برابر وہاں پہنچ رہا ہے- آج میگزین والے اسے منگوارہے ہیں- اور اکثر میرے والد پاکستان بھی جاتے رہتے ہیں سیمینار کے سلسلے میں-
 
Top