کچھ اور ہیئر اسٹائلز میم میم مغل کی فرمائش پر

مغزل

محفلین
یعنی بالکل ہمارے گھر کے قریب۔ :eek:

جی ہاں ۔۔ اور مجھے تقریباً گزشتہ 5 سال سے گاہ ناگاہ ۔۔:grin:
آپ کے درِ‌دولت سے منسلک سڑک سے اپنی بلیلہ پر سبک خرامی کا شرف حاصل ہے۔۔:hatoff:
ویسے اتنے اچنبے پر گمان گزرتا ہے کہ کہیں آپ محصول نہ لگادیں۔۔ اور ہمیں سڑک سے لڑھک جانا پڑے۔:laugh:
 
فاروقی

معطل
مغل صاحب کون سا ہیر سٹائل پسند کیا آپ نے. . . میرے خیال سے پوسٹ نمبر 2 کی پہلا سٹائل مناسب ترین ہے. . . مین نے خیال میں دیکھا ہے :roll:. . بہت جچے گا آپ پر:hatoff:
 
جیا راؤ

کوئی 'پابندی' لگانے کا الزام عائد کرتا ہے تو کوئی 'محصول' کا۔
ارے اہلِ محفل یقین جانئیے ہم نے صدارتی امیدوار کے لئے ہر گز اپنا نام پیش نہیں کیا !

:rolleyes:
 
محسن حجازی

محفلین
احوال کیا بتائیں۔
بلوچ کالونی کے پُل تلے چہرے پر خشخشی داڑھی سجائے نوجوان نے جیب سے موبائل نکالا اور مجھے کال کرنے کی کوشش کی
میں نے اسے اور اس نے مجھے فوراً پہچان لیا ۔۔ یوں ہم بغلگیر ہوئے ۔۔ یہ فہد (ابوشامل تھے) ،،پھر موصوف کی اجازت سے ہم
انہیں اغوا کرکے یوپی (اتر پردیش نہیں اتر پردیش کالونی) پہنچےجہاں حضرتِ راہبر (عمّار) ایسے خوبصورت نوجوان سے شرفِ
کلام ہوا۔۔۔ دونوں صاحبان چائے کے ایک کپ پر ہی ہمیں ملاقات کا شرف عطا کرگئے۔۔ باقی رامائے بھارت پھر سہی ۔۔

حضور یہ جیب سے موبائل نکالا کے ساتھ ایک لفظ 'اپنی' کا اضافہ فرما دیتے کہ ہم ابو شامل صاحب کی بابت بد گمان ہو چلے تھے کہ یہ شغل بھی رکھتے ہیں :grin:
اور یہ ہر موبائل نکالنے والے کے ساتھ آپ بغلگیر ہو جایا کرتے ہیں؟ سبحان اللہ! :hatoff:

دونوں صاحبان چائے کے ایک کپ پر ہی ہمیں ملاقات کا شرف عطا کرگئے۔

گویا آپ کو توقع زیادہ کی تھی؟ :grin: :grin: :grin:

ویسے ایک بات بتاؤں؟ جب میں اسٹاپ پر پہنچا تو مجھے ایک لمحہ شک تو ضرور ہوا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک لا اُبالی سا دکھائی دینے والا "نوجوان" وہی ہے جس کی تلاش ہے لیکن پھر بھی تصدیق کی خاطر اس کے برابر میں جا کر ہی موبائل فون سے نمبر ملایا تاکہ ذرا سی حرکت بتا دے کہ "یہی ہے جس پر شک ہے" پھر جیسے ہی انہوں نے موبائل نکالنے کے لیے جیب کی جانب ہاتھ بڑھایا تو ساتھ ہی ان کی نظر مجھ پر پڑی اور مسکراہٹوں کے تبادلے کے بعد سوئے اتر پردیش روانہ ہو گئے۔ جہاں اگلے چند گھنٹے ساتھ گزرے جس میں اردو محفل سے لے کر شاعری اور ادب کی صورتحال اور سیاسی صورتحال سے لے کر انٹرنیٹ پر اردو کے مستقبل تک کئی موضوعات زیر بحث آئے۔ بہت یادگار ملاقات رہی۔
مغل صاحب پہلی ہی ملاقات میں تکلف نہ برتنے والی شخصیت لگے اور حلیہ بھی پورا شاعرانہ تھا یعنی نہ بالوں کی پروا نہ شیو کی اور سگریٹ ہمہ وقت لبوں سے لگی۔ اب دیکھتے ہیں دوسری ملاقات کب ہوتی ہے؟

حضور آپ بھی جیب سے پہلے اپنی کا حرف اضافت لگا لیتے تو مغل صاحب کی بابت ایسا اشتباہ نہ ہوتا ہم کو۔۔۔ :grin:
دوسرا یہ فرمائیے کہ آپ نے یہ جانچنے کی کوشش نہیں کی کہ ہمہ وقت سگریٹ؟ ایں چہ چکر است؟ اور یہ کہ لبوں سے لگی کیسے ہوئی تھی؟؟ :grin:
ویسے سگریٹ نوش حضرات کی بابت ہماری رائے ہے کہ یہ تمباکو کی 'دھونی' دے کر باطن کی صفائی کرتے ہیں غالبا :rolleyes:
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب کون سا ہیر سٹائل پسند کیا آپ نے. . . میرے خیال سے پوسٹ نمبر 2 کی پہلا سٹائل مناسب ترین ہے. . . مین نے خیال میں دیکھا ہے :roll:. . بہت جچے گا آپ پر:hatoff:

آپ نے پڑھا نہیں شامل کے ابا نے کیا کہا ۔۔ کہ ‘’ بالوں سنوارنے کے معاملے میں لاپرواہ واقع ہوا ہوں ‘‘ :blush:
 
ابوشامل

محفلین
لو جی محسن حجازی صاحب نے تو تحاریر کا پوسٹ مارٹم کر ڈالا اور غلطی کا احساس دلایا۔ انتہائی معذرت خواہ ہیں حضور کہ آپ کو خواہ مخواہ ہم دونوں کی نسبت بدگمانی کی اضافی تکلیف برداشت کرنا پڑی۔
اور مغل بھائی تو صرف بے پروا ہیں اور میں بالوں کے معاملے میں حد درجہ بے پروا ہوں :)
 
جیا راؤ

محفلین
پھر جیسے ہی انہوں نے موبائل نکالنے کے لیے جیب کی جانب ہاتھ بڑھایا تو ساتھ ہی ان کی نظر مجھ پر پڑی

حضور آپ بھی جیب سے پہلے اپنی کا حرف اضافت لگا لیتے تو مغل صاحب کی بابت ایسا اشتباہ نہ ہوتا ہم کو۔۔۔ :grin:
:rolleyes:

قہقہہ

:grin::grin::grin:
 
اچھا ہوا، ہمارے آنے سے پہلے ہی ملاقات کی ساری کہانی بیان ہوگئی۔۔۔ کیونکہ ہم نے کچھ لکھنے سے احتراز ہی برتنا تھا، ملاقاتوں کے بارے میں بڑے بدنام ہیں ہم :lll:
 
مغزل

محفلین
صاحب میں نے مکمل روداد لکھ لی ہے ۔۔ وقت ملتے ہی محسن صاحب کے نشتر کے حوالے کردوں گا۔
ابھی بجلی عنقا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
یقینا نہیں۔۔
تو کب شرفِ ملاقات بخش رہے ہیں۔۔ میں تو آج ہی حاضر ہورہا ہوں،
ذپ میں میرا فون نمبر ہے آپ بھی ۔۔ مرحمت فرمائیے۔

آج ہی مغل صاحب سے ملاقات اور انکے فون نمبر حاصل کرنے کا شرف حاصل کریں پر یہ پیشکش صرف عقرب حضرات کے لیے ہے :laugh:

لیجئیے تعبیر آپ کے پیش کئیے ہئیر اسٹائلز لوگوں کی میل ملاقات کا باعث بن گئے۔:grin:

دیکھو نا میری وجہ سے یہ سب ہوا اور میرا ذکر ہی نہیں ہوا :(
 
تعبیر

محفلین
سنگھ از کنگ ۔۔۔۔۔۔ :lll:

یعنی یہ ڈائیلاگ حسن کا نہیں تھا :eek: اس نے سنگھ از کنگ سے چرایا ہے۔
میں تو بہت امپریس بھی ہو گئی تھی خواہ مخواہ میں :laugh:

اچھا ہوا، ہمارے آنے سے پہلے ہی ملاقات کی ساری کہانی بیان ہوگئی۔۔۔ کیونکہ ہم نے کچھ لکھنے سے احتراز ہی برتنا تھا، ملاقاتوں کے بارے میں بڑے بدنام ہیں ہم :lll:

جیاااااااااا یہاں میں آپ کا اسٹائل چراؤں :laugh:

قہقہہہہہہہ

ہاہاہا
ہائے میرا معصوم بچہ :mrgreen:
 
مغزل

محفلین
آج ہی مغل صاحب سے ملاقات اور انکے فون نمبر حاصل کرنے کا شرف حاصل کریں پر یہ پیشکش صرف عقرب حضرات کے لیے ہے :laugh:
دیکھو نا میری وجہ سے یہ سب ہوا اور میرا ذکر ہی نہیں ہوا :(

بھئی ۔۔ تعبیر بی بی ۔۔ اب ایسی بھی کیا قدغن کہ میں صرف عقرب احباب ہی سے ملوں۔۔ :grin:
میں محبتیں سمیٹنے پر معمور ہوں ۔۔ اس جہان میں ماسوائے خواتین کے سبھی احباب سے ملنا چاہوں گا۔۔:grin:
اور ہاں اپنے تذکرے کی بھی خوب کہی۔۔ ہماری ملاقات میں آپ کا تذکرہ ۔۔ چہ معنی دارد۔۔:confused: :laugh:
مذاق کر رہا ہوں۔۔ برا مت منائیے گا۔۔ جناب سن رکھیئے کہ ۔۔ ہماری ملاقات میں فرداً فرداً سب احباب کا ذکر
ہوا جن میں آپ صفِ اوّل تھیں۔۔ آپ سب تو میرے اپنے ہو نا۔۔ مجھے اتنی محبت دی ۔۔ بلکہ سر چڑھا رکھا ہے۔
کسی گول مٹول سے معصوم سے بچے کی طرح۔۔ تو بھلا آپ کی ذکر کیوں نہ ہوتا۔۔؟؟ ہاں بھلا بتائیے کیوں نہ ہوتا۔؟؟
قسمت اور زندگی نے یاوری کی تو کراچی کے سبھی خواتین و حضرات دوستوں کو ایک شاندار عشائیے (صرف پانی پر:grin:)
کی دعوت دوں گا۔۔۔ تاکہ دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے ۔۔ دل پر بوجھ نہ رہے۔۔:cry::cry:۔
دعاؤں کا طالب۔۔ :(
احقرالاحقرین : م۔م۔مغل
 
جیا راؤ

محفلین
لکھ رکھئیے ہم نہیں آئیں گے عشائیے میں !
(پانی کی جگہ کوئی Mirinda ہوتی تب بھی کچھ سوچا جا سکتا تھا۔:(:()
 
مغزل

محفلین
لکھ رکھئیے ہم نہیں آئیں گے عشائیے میں !
(پانی کی جگہ کوئی Mirinda ہوتی تب بھی کچھ سوچا جا سکتا تھا۔:(:()

جیا بی بی ۔۔
سب باتیں اپنی جگہ ۔۔ سب مذاق اپنی جگہ ۔۔:hatoff:
مجھے اپنی بات پر اتنا اختیار اور دوستوں پر اتنا مان ہے کہ صرف ایک آواز دوں حاضر ہوجائیں گے۔۔:)۔
اور آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے (کسی کو بتائیے گامت کہ پانی کی جگہ مرنڈا صرف آپ کیلے ہے):roll:
اب یہ کہیں کہ ۔۔ تازہ نثر (تحریر) کب پیش کر رہی ہیں۔؟؟؟
:boxing:
 
جیا راؤ

محفلین
جیا بی بی ۔۔
سب باتیں اپنی جگہ ۔۔ سب مذاق اپنی جگہ ۔۔:hatoff:
مجھے اپنی بات پر اتنا اختیار اور دوستوں پر اتنا مان ہے کہ صرف ایک آواز دوں حاضر ہوجائیں گے۔۔:)۔:

گویا دوست نہ ہوئے مؤکل ہو گئے۔:grin:

اور آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے (کسی کو بتائیے گامت کہ پانی کی جگہ مرنڈا صرف آپ کیلے ہے):roll:
:

منظور !
(ارے نہیں۔۔۔ آپ کے دوست کی بات نہیں کر رہی:))

اب یہ کہیں کہ ۔۔ تازہ نثر (تحریر) کب پیش کر رہی ہیں۔؟؟؟
:boxing:

وہ کیا ہے کہ سب گناہوں کا اقرار کرنے لگیں گے۔:grin:
 
مغزل

محفلین
گویا دوست نہ ہوئے مؤکل ہو گئے۔:grin:

منظور !
(ارے نہیں۔۔۔ آپ کے دوست کی بات نہیں کر رہی:))

وہ کیا ہے کہ سب گناہوں کا اقرار کرنے لگیں گے۔:grin:

چلیئے شوخیاں تو عود آئی ہیں۔۔ تحریر بھی مل ہی جائے گی۔۔۔ باقی۔۔ زندگی رہی تو بات ہوگی۔:grin:
 
Top