کچومر اچار

جاسمن

لائبریرین
کچومر اچار/ چٹنی اچار/اچاری چٹنی
اشیاء:
کچے آم:پانچ کلو
میتھے پسے ہوئے: ڈونگے والے دو چمچ
رائی پسی ہوئی:ڈونگے والے دو چمچ
سونف پسی ہوئی:ڈونگے والے دو چمچ
سوکھادھنیا موٹا کٹا ہوا:ڈونگے والے دو چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا:کھانے والے دو چمچ
کلونجی:ثابت دو ڈونگے کے چمچ
نمک پسا ہوا:ڈونگے والے دو چمچ
ہلدی پسی ہوئی:ڈونگے والے دو چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی:ڈونگے والے دو چمچ
لہسن پسا ہوا:ڈونگے والے تین چمچ
طریقہ:
کچے آم دھو کے خشک کر لیں۔ یہ سارے مصالحے کوٹنے یا پیسنے سے پہلے دھو کے خشک کر لیں۔
آموں کو چھلکوں سمیت کش کر لیں۔
انہیں کسی بڑے برتن میں(مٹی کا ہو تو بہتر ہے) رکھیں۔ اس میں نمک اور ہلدی ملا دیں۔ملانے کے لئے لکڑی کی ڈوئی استعمال کریں۔ اب اس آمیزہ کو دھوپ میں رکھ دیں۔
اگلے دن اس میں باقی سارے مصالحہ جات ڈال کر ملا دیں۔
مرتبان میں یہ آمیزہ ڈال کے ڈوئی سے خوب دبا دیں۔
اب اتنا تیل ڈال دیں کہ یہ ڈوب جائے۔
مرتبان کو تین چار دن دھوپ لگائیں۔
لیں جی اچاری چٹنی تیار ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
20180714_204825.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
20180714_205752.jpg


میں نے ثابت سرخ مرچیں بھی دھو کے خشک کی ہوئی تھیں۔وہ بھی ڈالیں تو کھٹی ہوکے اور نرم اچاری مرچیں بن جاتی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ خالص میری اپنی ترکیب ہے۔ مجھے یہ اچار بہت پسند ہے۔ میری سسرال میں بھی پسند کیا جاتا ہے البتہ میری امی جی کو نہیں پسند۔ میں نے انہیں بڑے ٹکڑوں میں کٹا ہوا اچار ڈال کے دیا یے۔
 

جاسمن

لائبریرین
کش کئے ہوئے آموں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے اور بغیر گٹھلی کے آموں کا اچار بھی میں بناتی ہوں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہری مرچوں کو دھو کے خشک کر کے چیرا دے کے ان میں نمک اور ہلدی بھر کے ایک دن دھوپ میں رکھیں اور اس اچار میں شامل کر دیں۔کھٹی مرچوں کا اچار آپ کو پسند آئے گا۔
 
Top