کپتان امریکہ : خانہ جنگی!

arifkarim

معطل
بالآخر یہ فلم آج دیکھ لی۔ بہت زبردست ایکشن تھا۔ کہانی بھی کافی اچھی تھی اور سپائڈرمین نے چار چاند لگا دیے۔ امید ہے یہ اگلی فلم میں بھی آئے گا۔
 
arifkarim

معطل
باقاعدہ ریلیز تو 6 مئی کو ہے مگر 5 مئی کی شام کو بھی کچھ شو ہیں۔ میرا ارادہ ہفتے کو دیکھنے کا ہے۔
اگر سپائلر پوچھنے ہوں تو خادم حاضر ہے۔ یہاں ۲۷ اپریل کو ریلیز ہوئی تھی مگر درمیان والی سیٹیں نہ ملنے کے باعث تین دن انتظار کرنا پڑا۔ آج بھی کافی رش تھا۔ فلم سے پہلے ایکس مین: قیامت کا ٹریلر دکھایا گیا۔
 
زیک

مسافر

سپائلرز سے تو دور رہنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ البتہ یہ بتائیں کہ اکثر مارول موویز کی طرح کریڈٹس کے اختتام تک بیٹھنا پڑے گا یا نہیں؟
 
arifkarim

معطل
سپائلرز سے تو دور رہنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ البتہ یہ بتائیں کہ اکثر مارول موویز کی طرح کریڈٹس کے اختتام تک بیٹھنا پڑے گا یا نہیں؟
میں تو اٹھ کر چل پڑا تھا لیکن دوستوں نے روک دیا۔ پھر مڈ کریڈٹ سین آیا لیکن اس کا مستقبل کی انفی نیٹی وارز سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ اسلئے اسکا دیکھنا نہ دیکھنا برابر ہے۔
 
یاز

محفلین
بالآخر یہ فلم آج دیکھ لی۔ بہت زبردست ایکشن تھا۔ کہانی بھی کافی اچھی تھی اور سپائڈرمین نے چار چاند لگا دیے۔ امید ہے یہ اگلی فلم میں بھی آئے گا۔

جیسے کمپنیاں دوسری کمپنیوں کو خرید لیتی ہیں۔ ایسے ہی کیا بڑی کامک فرنچائزز نے دوسرے کردار خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔

ایک حالیہ فلم کا نام دیکھ کے اندازہ ہے کہ بیٹ مین والوں نے بھی سپرمین خریدا ہے، یا شاید سپرمین والوں نے بیٹ مین خریدا ہو۔
 
arifkarim

معطل
جیسے کمپنیاں دوسری کمپنیوں کو خرید لیتی ہیں۔ ایسے ہی کیا بڑی کامک فرنچائزز نے دوسرے کردار خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔

بیٹ مین والوں نے بھی سپرمین خریدا ہے، یا شاید سپرمین والوں نے بیٹ مین خریدا ہو۔
اصل میں یہ سوپر ہیروز کردار دو بڑی کامک کمپنیز مارول اور ڈی سی کامکس کی ملکیت ہیں۔ انکی مرضی ہے وہ انکی فلم میں کاسٹ کے کتنی قیمت وصول کرتے ہیں۔
سوپر مین، بیٹ مین کی کائنات ڈی سی کامکس کی ہے۔ انکے پاس کئی اور کردار ہیں جو اگلی فلموں میں جلوہ گر ہوں گے جیسے کہ مشہور زمانہ فلیش:
https://en.m.wikipedia.org/wiki/DC_Comics

اسی طرح مارول کا سوپر ولین کردار ٹھانوس اگلی اوینجر فلموں میں نظر آئے گا:
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Marvel_Comics
 
arifkarim

معطل
سپرمین، بیٹ مین اور سپائڈرمین بھی انہی کے ہیں؟
جی اوپر مراسلہ میں لکھ دیا ہے۔ سپائڈر مین مارول کامکس کا ہے۔ یہ دونوں کامکس کی کائناتیں الگ الگ ہیں البتہ کبھی کبھار کراس اوور بھی ہوتا ہے جہاں ایک کائنات کے کردار دوسرے کردار کیساتھ جا کر جنگ کرتے ہیں:
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Intercompany_crossover
 
فہیم

لائبریرین
اور میں نے ابھی تک بیٹ مین وی سپر مین تک نہیں دیکھی کہ ڈی وی ڈی پرنٹ دستیاب نہیں :(
 
سعادت

تکنیکی معاون
بالآخر یہ فلم آج دیکھ لی۔ بہت زبردست ایکشن تھا۔ کہانی بھی کافی اچھی تھی اور سپائڈرمین نے چار چاند لگا دیے۔ امید ہے یہ اگلی فلم میں بھی آئے گا۔
میں نے بھی دیکھ لی۔ رسو برادران نے تمام کرداروں کو نہایت عمدگی سے استعمال کیا ہے؛ اوینجرز کی اگلی دونوں فلمیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ :)

(سپائیڈر مین کی فلم اگلے سال آ رہی ہے۔)
میں تو اٹھ کر چل پڑا تھا لیکن دوستوں نے روک دیا۔ پھر مڈ کریڈٹ سین آیا لیکن اس کا مستقبل کی انفی نیٹی وارز سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ اسلئے اسکا دیکھنا نہ دیکھنا برابر ہے۔
ایک سین کریڈٹس کے دوران آیا تھا، اور ایک آخر میں۔ کیا آپ نے دونوں دیکھے؟
 
arifkarim

معطل
سپائیڈر مین کے بارے میں تھا۔ :)
میں مارول یونیورس کی سنگل ہیرو والی فلمیں سنیما جا کر نہیں دیکھتا کیونکہ یہ پہلے بھی کئی بار بن چکی ہیں اور صرف پیسے بٹورنے کے بہانے ہیں۔ ہاں مختلف سوپر ہیروز اگر ایک فلم میں جمع ہوں تو اور بات ہے۔
 
Top