کوڈ

umm-e-waleed

محفلین
السلام و علیکم
جب اُردو یا عربی میں ایمل آتی ہیں تو کبھی پڑھا جاتا ہے اور کبھی کوڈ نظر آنے لگتے ہیں اسکا کیا حل ہے کس طرح ان کو پڑھا جا سکتا ہے ۔جیسے یہ ø±ø¶ù‰

عربی میں لکھا ہے پر مجھے کوڈ نظر آتا ہے حا لانکہ اُردو عربی دونوں انسٹال ہے۔
 

دوست

محفلین
براؤزر کے ویو مینیو میں جائیں‌ اور کریکٹر انکوڈنگ کو اردو کے لیے Utf-8 کردیں۔ عربی کے لیے بھی یہ ٹوٹکا چلے گا۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ویب پیج میں انکوڈنگ کی معلومات نہیں ہوتیں۔
 

الف عین

لائبریرین
عربی کے لئے کبھی کبھی یو ٹی ایف 8 کام نہیں کرتا۔ ونڈوز کوڈ پیج 1256 ان کوڈنگ دینی ہوتی ہے،
 

umm-e-waleed

محفلین
]جزاک اللہ خیر بھائی پر یہ دونوں چیزیں میں پہلے سے کر چکی ہوں کوئی اور طریقہ ؟:confused:
 

دوست

محفلین
پھر یا تو آپ کے براؤزر یا سسٹم میں مسئلہ ہے یا متعلقہ ویب سائٹ میں کچھ غلط ہے۔ ورنہ یہ ٹوٹا ایک سو ایک فیصد درست چلتا ہے۔ اس ویب پیج کا پتا دیجیے دوسرے لوگ اسے وزٹ کرکے دیکھتے ہیں کہ آیا انھیں بھی یہی مسئلہ پیش آرہا ہے؟ اگر آرہا ہے تو ویب سائٹ اور ویب سرور پر کوئی مسئلہ ہے اگر ہمیں ٹھیک نظر آجاتا ہے تو آپ کے سسٹم پر مسئلہ ہوگا۔
وسلام
 
Top