کوڈ ری فیکٹورنگ | Code Refactoring

الف نظامی

لائبریرین
کوڈ ری فیکٹورنگ : کمپیوٹر اطلاقیہ کی اندرونی ساخت کو اس کے " ایکسٹرنل فنکشنل بی ھیوئیر" کو تبدیل کئے بغیر ،تبدیل کرنے کا عمل ہے تاکہ اطلاقیہ کی اندورنی معیاری خصوصیات (internal quality attributes) کو بہتر کیا جاسکے۔

ری فیکٹورنگ کی مدد سے حاصل ہونے والے فوائد:
  • کوڈ پڑھنے اور سمجھنے میں‌ آسانی
  • کوڈ کی ساخت میں سادگی
  • پرفارمنس میں بہتری
  • کوڈ کی ‌توسیع میں آسانی


سافٹ وئیر انجینرنگ میں کوڈ ری فیکٹورنگ کی اصطلاح اطلاقیہ کے کوڈ کو اس کے مجموعی نتائج کو تبدیل کئے بغیر بہتر کرنے کے لیے مستعمل ہے۔غیر رسمی طور پر اس عمل کو "کلین اپ" ، "کوڈ کی صفائی" ، "کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا" سمجھا جاسکتا ہے۔ اس عمل سے نہ تو اطلاقیہ میں موجود بگز ختم ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کی "فنکشن ایلی ٹی" میں اضافہ ہوتا ہے (اگرچہ ری فیکٹورنگ کو کسی حد تک ان دونوں عوامل کا دیباچہ سمجھا جاسکتا ہے) بلکہ یہ عمل کوڈ پڑھنے / سمجھنے میں‌ آسانی پیدا کرتا ہے ، اطلاقیہ کی اندورنی ساخت اور ڈیزائن میں تبدیلی لاتا ہے اور مردہ کوڈ کا خاتمہ کرتا ہے۔

ری فیکٹورنگ کی ایک سادہ ترین مثال کسی ویری ایبل کے نام کو مزید قابل فہم بنانا ہے۔ مثلا کوڈ میں موجود کسی انٹیجر وی ایبل c کو count سے تبدیل کرنا۔

روابط:


ری فیکٹورنگ کی تکانیک کی الف بائی فہرست

سافٹ وئیر انجینرنگ ریڈیو پوڈ کاسٹ: ری فیکٹورنگ حصہ اول : ری فیکٹورنگ کا عمومی تعارف

سافٹ وئیر انجینرنگ ریڈیو پوڈ کاسٹ: ری فیکٹورنگ حصہ دوم


۔۔۔
***آپ اس مضمون کی توسیع میں حصہ لے سکتے ہیں
 
Top