کون ہے جو محفل میں آیا - 52

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خیر اللہ کا شکر ہے کہ بکار تو اترا۔ ان شاء اللہ چند دنوں میں ذائقہ بھی لوٹ آئے گا۔ :)

فریحہ کو بھی بخار ہے چند دنوں سے، لیکن اب حالت کچھ بہتر ہے۔ اور ان کی والدہ کی مصروفیت گرہستی کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے؟ :)

جی شکر ہے اللہ کا بخار اتر گیا ، بریانی بھی کھا لی :happy: لیکن اصل فائدہ دودھ سے ہو رہا ہے ذائقہ بحال ہونے میں ۔

فریحہ گڑیا تو بہت چھوٹی سی ہے ، بخار کیسے ہو گیا کیا موسم تبدیل ہونے سے ؟ اللہ تعالٰی اسے جلد از جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ آمین ۔ بھابھی کا تو سب وقت پھر فریحہ گڑیا کے ساتھ گزر رہا ہو گا۔
 
ویسے آپ کو ایک بات بتائیں، ہم جب چھوٹے تھے تب بخار ہونے کے بعد ہمیں کھٹائی کی چٹنی اچھی لگتی تھی۔ جب زبان پر اور کوئی ذائقہ بھلا نہیں لگتا تھا تب اسی کی خواہش ہوتی تھی۔ :)

فریحہ غالباً کسی بد احتیاطی کا شکار ہو گئی ہیں۔ در اصل ان کی عمر ایسی ہے کہ ہر وقت زمین پر پڑی چیز منھ میں اٹھا کر ڈالتی رہتی ہیں۔ اگر چھین لیا جائے تو رونے لگتی ہیں۔ اب ایسے میں ذرا سی نگاہ چوکے تو جانے کیا کھا جائیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہنگائی کے اس دور میں اجتماعی شادیاں تو معمول کی کارروائی بنتی جا رہی ہیں لیکن محفل پہ فاصلاتی قباحت کی بنا ء پہ اجتماعی مزاج پرسی کا رواج ڈالنے جا رہا ہوں۔
تو بھئی ، مقدس بتائے کہ کھانسی کی کیا پوزیشن ہے؟۔ ظفری بھیا اور ہماری بھابھی کے گلے جو بڑے اتفاق اور سلوک سے ایک ساتھ خراب ہو چکے ہیں ابھی ٹھیک ہوئے یا نہیں؟ قابل احترام سیدہ شگفتہ صاحبہ کا بخار کیسا ہے؟

یہ تو سب کی طبیعیت خراب ہو گئی ، امید ہے کہ اب سب کی طبیعیت ٹھیک ہو گئی ہوگی ۔

بہت شکریہ ساجد بھائی ، آپ نے یاد رکھا ۔ میں اب ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ہے ۔ لیکن آپ یہ سب بھاری بھرکم الفاظ تو واپس لیں پلیز ۔ میری تو بہت ہی معمولی حیثیت ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے آپ کو ایک بات بتائیں، ہم جب چھوٹے تھے تب بخار ہونے کے بعد ہمیں کھٹائی کی چٹنی اچھی لگتی تھی۔ جب زبان پر اور کوئی ذائقہ بھلا نہیں لگتا تھا تب اسی کی خواہش ہوتی تھی۔ :)

فریحہ غالباً کسی بد احتیاطی کا شکار ہو گئی ہیں۔ در اصل ان کی عمر ایسی ہے کہ ہر وقت زمین پر پڑی چیز منھ میں اٹھا کر ڈالتی رہتی ہیں۔ اگر چھین لیا جائے تو رونے لگتی ہیں۔ اب ایسے میں ذرا سی نگاہ چوکے تو جانے کیا کھا جائیں۔

جی سعود بھائی ، میرا بھی دل ہے کہ بہت سی چٹنیاں کھاؤں :happy: میں ایک بار 104 ڈگری بخار پر آم کا اچار اور مکس اچار کھا لیا تھا چپکے سے ۔ تب سے امی نے گھر میں اچار رکھنے پر پابندی لگا دی ہے :(

فریحہ کے پیچھے پیچھے رہنا پڑتا ہو گا پھر تو بھابھی کو ۔ بچے اس فیز میں بہت مشکل کرتے ہیں ۔ ویسے سعود بھائی یہ فیز مشکل اور بچوں کی وجہ سے بڑوں دونوں کے لیے ہی بہت مشکل ہوتا ہے لیکن یہ سب مختلف فیز ہوتے ہیں بچوں کے سیکھنے کے ۔ اور بہت دلچسپ لگتا ہے بچوں کو اس طرح زندگی کو سمجھنے کی کوشش کرتے دیکھنا اور سیکھتے ہوئے دیکھنا ۔
 
شفتہ بٹیا آپ کی بات سو فیصد درست ہے۔ لیکن ستم ظریفی تو دیکھیئے کہ ان کے ابو ان کو سکھانے اور ان سے سیکھنے کے لئے ان کے پاس نہیں ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شفتہ بٹیا آپ کی بات سو فیصد درست ہے۔ لیکن ستم ظریفی تو دیکھیئے کہ ان کے ابو ان کو سکھانے اور ان سے سیکھنے کے لئے ان کے پاس نہیں ہیں۔

درست کہا سعود بھائی ، آئی وش کہ آپ سب ساتھ ہوتے ، آپ ، بھابھی اور فریحہ تینوں کے ساتھ ناانصافی ہے لیکن اللہ تعالٰی سے امید ہے کہ آنے والا وقت اس کا بھرپور ازالہ ثابت ہو ، آمین ۔ اور جب آپ فریحہ کے ساتھ ہوں گے تو فریحہ بہت شاندار استاد ہو گی آپ کے لیے آپ دیکھئے گا :happy:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ بٹیا کا موڈ اب کیسا ہے؟ :)
موڈ کا کیا ہے لالہ !! پل میں تولہ پل میں ماشا!! پر ابھی تک ہم اپنے پاگل پن سے جان نہیں چھٹرا پائے:(
السلام علیکم شمشاد بھائی ، ناعمہ ، خیریت سے ہیں آپ سب؟

خیریت سے ہوں اپیا بس دورہ پڑا ہے آجکل :)
آپ سنائیں؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top