کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب تو گنتی مشکل ہو جائے گی سعود بھائی کےلیے۔

خیر سے آج زونی بھی آئی ہوئی ہیں، امتحان کی تیاری کیسی جا رہی ہے؟
 

عندلیب

محفلین
مجھے لگتا ہے دنیا کی ساری عورتیں سعود بھائی کی بہنیں ہیں سوائے چار کو چھوڑ کر صحیح کیا نا سعود بھائی:grin:
 
عندلیب اپیا آپ بھی ناں بس شرارت پر اتر آتی ہیں۔ ہر بار بات کو وہیں کھینچ لے جانا ایک تو عورتوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے۔ اور زونی اپیا تو خیر ہیں ہی شرارت فشاں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
چار تو ان کو ماموں کہہ لیں گیں، باقی ساری کی ساری بھیاء، عندلیب کچھ تو خدا کا خوف کریں، کم از کم ایک کو تو اور چھوڑ دیا ہوتا۔ جو ان کو " سرتاج " کہہ سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی تیاری اچھی جا رہی ھے ، آپ سنائیں ، آجکل آپ کی پوسٹس کم کم نظر آتی ہیں محفل پہ:)

اللہ سے دعا ہے کہ تمہیں کامیابی و کامرانی نصیب ہو۔

کچھ دفتری مصروفیات کی وجہ سے محفل میں آنے کی فرصت نہیں مل رہی۔ اس لیے کم کم پوسٹس ہو رہی ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے سعود بھائی یہ مصروفیات اور دنیا کے کام کہاں ختم ہوئے ہیں جیتے جی۔ اب مصروفیت تمام کرنے کو جان سے جانا تو منظور نہیں:) ویسے اب چند ہی دن باقی ہیں یعنی یہی کوئی دو ہفتے
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید حسن
کیسے ہو؟ تو اس کا مطلب ہے دو ہفتے بعد امتحان ختم ہو جائیں گے۔ ابھی کتنے باقی ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
جی ہاں شمشاد بھائی جون کی چار تاریخ ایک تاریخی تاریخ ثابت ہوگی اس ضمن میں:grin:
بس آدھے ہو گئے اور آدھے باقی ہیں۔ دعا کیجیئے گا سنا ھے آپکی دعاؤں میں کافی اثر ھے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top