کون کس کو مس کررہا ہے 15

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی.....آپ سے خواتین کی تعداد کے بارے میں پوچھا جارہا ہے.....
لگتا ہے دساور ہندوستان کی طرف کہیں ہے.....جہاں یہ تصور برآمد کیا جا چکا ہے ....مدتوں پہلے ....کہ ہر مسلمان مرد شریف کے عقد میں کم از کم چار خواتین تو لازما موجود ہوتی ہیں.....اور حرم میں تو ........اللہ اللہ .......:):)
ارے بھائی کون پوچھ رہا ہے اور کون سی خواتین کے بارے میں میں پوچھا جا رہا ہے۔

انہیں غلط فہمی ہو گئی ہے۔ قیصرانی بھائی سے پوچھنے کی بجائے مجھ سے پوچھ رہے ہیں۔
 
فلک شیر

محفلین

ارے بھائی کون پوچھ رہا ہے اور کون سی خواتین کے بارے میں میں پوچھا جا رہا ہے۔

انہیں غلط فہمی ہو گئی ہے۔ قیصرانی بھائی سے پوچھنے کی بجائے مجھ سے پوچھ رہے ہیں۔
قیصرانی صاحب....خواتین کے حوالے سے سوال تھا، کہ کتنی ہونی چاہییں، تو شمشاد بھائی نے بڑی خوب صورتی سے اسے آپ کی طرف موڑ دیا......گویا تعدد ازواج صرف جنوبی پنجاب میں.....:)......اس لیے توجہ دلائی تھی.....
 
قیصرانی

خواتین کی تعداد کا انحصار اس بات پر ہے کہ کس نوعیت سے دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ اگر بہن کا رشتہ تو دعائیں جتنی بھی ہوں کم ہیں۔ اگر ماں کا رشتہ ہے تو بھی جنت جتنی بھی ہو کم لگتی ہے۔ اگر بیٹی کا رشتہ ہو زمین پر جنت مل جاتی ہے، چاہے جتنی بھی ہو۔ ہاں اگر وہ رشتہ جو آپ پوچھنا چاہ رہے ہیں تو پھر ایک بھی بہت ہے :biggrin:
 
Top