کون سی لینکس اچھی ہے اوبنٹو یا کے بنٹو ؟؟؟

اکرام

محفلین
السلام علیکم دوستو

آپ سب لینکس کے ماہرین سے پتا کرنا ہے کے کون سی لینکس اچھی ہے اوبنٹو یا کے بنٹو رائے بتائیے اور وجہ بھی کے آپ کس وجہ سے اس استعما ل کر رہے ہیں تک نئے آنے والوں کو رہنمائی مل سکے ۔

اور میں کون سی اپنے پی سی میں انسٹال کروں

اکرام
 

دوست

محفلین
آپ کی مرضی ہے جو مرضی انسٹال کرلیں۔ ہر کسی کا اپنا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ سہولیات ہرکسی میں ایک سی ہیں۔ بس ذرا مواجہ یعنی انٹرفیس مختلف ہے۔ پروگرامز کے نام مختلف ہیں۔ اور بس۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اوبنتو مجھے زیادہ پسند ہے۔ کے بنتو بھی اچھی ہے، پر اتنی زیادہ کہ جلد ہی بندہ اکتا جاتا ہے
 

shoaibnawaz

محفلین
اوبنٹو ہی ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔

اوبنٹو بلا شبہ ایک اچھی ڈسٹریبیوشن ہے۔ ہر لحاظ سے ایک عمدہ آپریٹنگ سسٹم۔ مائیکروسافٹ کے ایرو ڈیسک ٹاپ سے کہیں بہتر برائیل ڈیسک ٹاپ ایفیکٹس کے ساتھ تو مزہ ہے کچھ اور ہے بس ذرا گرافکس کارڈ ستھرا سا ہو۔ سافٹ ویئر کی کمال Online Repository کے ساتھ۔
Snaptic Package Manager کے ذریعے Dependencies کا سہل حصول۔

واہ رے Cononical.......
 

شاہ فیصل

محفلین
Canonical کہ Conoical؟ مجھے خود کنفرم نہیں ہے:confused:

یہ کینونیکل ہی ہے۔
ویسے میرے خیال میں اگر آپ ونڈوز سے اچھی خاصی نفرت کرتے ہیں‌تو آپ کو ابنٹو کو آزمانا چاہیے کیونکہ کوبنٹو کم از کم نظر آنے کی حڈ‌تک ونڈوز سے مشابہت رکھتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ اسے اسی وجہ سے پسند کرتے ہیں‌اور ونڈوز سے کوبنٹو کو منتقلی آسان پاتے ہیں۔
میں ذاتی طور پر اوبنٹو استعمال کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اسکا ونڈوز سے مختلف انٹرفیس آنکھوں کے لیے خاصا مفید ہے :)
 

shoaibnawaz

محفلین
پی سی لینکس او ایس

ڈسٹرو واچ کی ویب سائیٹ کے مطابق پی سی لینکس او ایس پچھلے چھ ماہ سے ٹاپ پر جا رہی ہے اس سے قبل اوبنٹو کو یہ اعزاز حاصل رہا۔
مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ کیوں؟ ویسے اوبنٹو کے ٹاپر ہونے کی وجہ فری سی ڈی ڈسٹری بیوشن ہو سکتی ہے۔ پی سی لینکس او ایس کو جانے کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں؟
 

شاہ فیصل

محفلین
ابنٹو کی مقبولیت کی وجہ صرف مفت ہونا نہیں‌ہے۔ اب جبکہ بہت سے لوگوں‌کو تیزرفتار انٹرنیٹ‌ مہیا ہے تو آپ لینکس کی بہت سی ڈسٹروز مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں‌ ابنٹو کی مقبولیت کی کئی وجوہات ہیں:
لائیو سی ڈی، جسکی وجہ سے آُپ اسے انسٹال کیے بغیر آزما سکتے ہیں
باقاعدہ یعنی ریگولر اپ گریڈز ہر چھ ماہ بعد
بہتر مارکیٹنگ
استعمال میں‌آسان
ڈیل کمپیوٹرز میں‌پہلے سے تنصیب
پیشہ ور اور شوقیہ ڈویلیپرز
وغیرہ وغیرہ
 

فرضی

محفلین
آپ سب کے ذوق کو دیکھ کر میں نے بھی اوبنٹو انسٹال کر ہی ڈالی۔۔ لیکن استعمال کرنے میں کافی دقت کا سامنا ہے۔۔۔ دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے:)
 
Top