کون سا جملہ درست ہے؟

محمّد

محفلین
کون سا جملہ درست ہے؟

1۔ مگر ہے تو دونوں شاعر تھے۔
2۔ مگر تھے تو دونوں شاعر-

یا دونوں درست ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے جملے میں ہے بھی اور تھے بھی یعنی کہ حال اور ماضی، یہ تو اکٹھے نہیں ہو سکتے۔

دوسرا جملہ ہی ٹھیک ہے۔
 
دراصل دونوں ہی جملے درست ہیں:)
دوسرا جملہ اردو زبان کا جملہ ہے جبکہ پہلا گلابی اردو یا پنجابی اردو کا ہے:) ۔ پنجابی اردو کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو محسن حجازی کے مضمون ’’ کراچی اور اسپرانتو‘‘ پر ہمارا جواب مضمون:) ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کراچی-اور-اسپرانتو.31878/
پنجابی میں ’تھا‘ پر زور دینے کے لیے کھبی ’ہے تھا‘ بھی مستعمل ہے ۔وللہ اعلم
 
Top