کونسا لینکس ڈیسک ٹاپ؟

کونسا لینکس ڈیسک ٹاپ؟


  • Total voters
    11

الف نظامی

لائبریرین
شکریہ جہانزیب۔

تمام لیکنسیے ایک ڈیسک ٹاپ ماحول پر متفق کیوں‌نہیں‌ہوجاتے اور اسی پر کام کیوں‌نہیں‌کرتے۔
 

جہانزیب

محفلین
میرا خیال ہے کہ لینکس کی ایک انفرادیت اس میں‌ اپنی مرضی کے ماحول منتخب کرنے کی سہولت بھی ہے، نہیں‌ تو ایکس پی طرز پر پوری دنیا ایک ہی نیلی سکرین چلا رہی ہوتی ، کیا خیال ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
کیا ایک ڈیسک ٹاپ ماحول کے لیے لکھا اطلاقیہ دوسرے ڈیسک ٹاپ ماحول میں با آسانی چل جاتا ہے؟

اس کا انحصار اس اطلاقیے پر ہے جسے آپ مختلف ماحول میں چلانا چاہتے ہیں۔ ویسے گنوم کے لیے لکھے گئے اکثر اطلاقیے کے ڈی اےمیں چل جاتے ہیں۔
 
کمپنی میں کام کرتے ہوئے گنوم استعمال کرتا تھا لیکن اپنے لیپ ٹاپ میں ڈیفالٹ ڈیسکٹاپ کے ڈی ای رکھتا ہوں۔ کے ڈی ای کی جانب میرا جھکاؤ کے ڈی ای 4 کے بعد سے بڑھ گیا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شکریہ ابن سعید۔
کمپنی میں کام کرتے ہوئے گنوم استعمال کرتا تھا لیکن اپنے لیپ ٹاپ میں ڈیفالٹ ڈیسکٹاپ کے ڈی ای رکھتا ہوں۔ کے ڈی ای کی جانب میرا جھکاؤ کے ڈی ای 4 کے بعد سے بڑھ گیا ہے۔
اس کی کیا وجوہات ہیں؟
 

دوست

محفلین
گنوم اور کے ڈی ای دونوں‌عرصہ دراز تک استعمال کیے ہیں۔ کے ڈی ای چار البتہ ابھی تک استعمال نہیں کرسکا۔ گنوم اس وجہ سے پسند ہے کہ اس پر مونو کے ذریعے سی شارپ میں کام کرسکتا ہوں۔ کے ڈی ای کا مواجہ مجھے ہمیشہ سے پسند رہا ہے اور اس کی سہولیات تو لاجواب ہیں۔
 
شکریہ ابن سعید۔

اس کی کیا وجوہات ہیں؟

اس کی کئی وجوہات ہیں۔

- یہ خوبصورت ہے۔ گو کہ گنوم میں فیوژن وغیرہ انسٹال کرکے لوگ فینسی ڈیسکٹاپ ایفیکٹس شامل کرتے ہیں پر وہ عام مشینوں پر بھاری پڑتا ہے۔ اور مجھے اتنا فینسی آئٹم پسند نہیں۔ جب کہ گنوم اپنی سادہ رنگت میں ڈیویلپمینٹ مشینوں کے لئے زیادہ موزوں دکھتا ہے۔

- کے ڈی ای 4 کا ڈیسکٹاپ وجیٹ ماڈل پر تیار کیا گیا ہے۔ ٹاسک بار، مینو وغیری سبھی وجیٹس ہیں اور مزید کئی خوبصورت اور اعلیٰ اطلاقیئے وجیٹس کی شکل میں دستیاب ہیں۔ جن میں سے کئی کو میں استعمال کرتا ہوں۔

- کے ڈی ای کچھ لوگوں کی پسند اس لئے بھی ہو سکتا ہے کیوں‌کہ یہ ونڈوز صارفین کے لئے ان کے عام مزاج کے قریب ترین نظام ہے۔ یہ سبب میری پسند کے اسباب میں قطعی شامل نہیں۔ کیوں‌کہ میں کمانڈ لائن سے زیادہ کھیلتا ہوں اور یوں عموماً رموٹ یونکس مشینوں میں ایس ایس ایچ یا ایس ایس ایچ ایف ایس کے ذریعہ کام کرتا ہوں۔

- کے ڈی ای 4 میں شامل ڈالفن فائل براؤزر نے مجھے خاصہ مٹاثر کیا۔ یہ میک کے فائل براؤزر کی کئی خصوصیات کا حامل ہے۔

باقی کئی چیزیں ایسی ہیں جنہیں استعمال کر کے ہی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
میں روز مرہ کی بنیاد پر GNOME استعمال کرتا ہوں۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس میں سہولیات کی تعداد اور درکار وسائل کی مقدار کے درمیان ایک توازن ہے۔ نہ تو سہولیات اتنی کم ہیں کہ کام کرنا مشکل ہو جائے اور نہ ہی اتنی زیادہ ہیں کہ ان کے لیے مجھے ایک طاقت ور کمپیوٹر کی ضرورت پڑے۔ KDE 4 کی حالیہ اختراعات مجھے کافی پسند آئی ہیں لیکن موجودہ کمپیوٹر پر میں اس کو باقاعدہ طور پر استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ مجھے سادگی پسند ہے۔ "فالتو میک اپ" والی چیزیں مجھے پسند نہیں آتیں۔ GNOME سادہ بھی ہے اور خوب صورت بھی۔ یہاں پر بھی ایک توازن موجود ہے۔

تیسری وجہ یہ ہے کہ ابتدائی طور پر اس کی جو ترتیب ہوتی ہے (اطلاقیوں کے لانچر، ٹاسک بار وغیرہ کے مقامات)، اس میں اپنا کام کرنا اور اپنی ضرورت کی چیز ڈھونڈنا کافی آسان ہو جاتا ہے بنسبت کسی اور ماحول کے (کم از کم مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے)۔

چوتھی وجہ یہ ہے کہ ڈراپ باکس سب سے زیادہ سہولت کے ساتھ اسی میں چلتا ہے۔ :grin:
 

محمد سعد

محفلین
کیا ایک ڈیسک ٹاپ ماحول کے لیے لکھا اطلاقیہ دوسرے ڈیسک ٹاپ ماحول میں با آسانی چل جاتا ہے؟

بالکل چل جاتا ہے اگر اس ڈیسکٹاپ ماحول کی لائیبریریاں موجود ہوں جس کے لیے وہ اطلاقیہ لکھا گیا ہے۔

تفصیل میں اسے کچھ یوں بیان کیا جائے گا۔
جب بھی کوئی اطلاقیہ چلتا ہے تو اسے مخصوص معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ معلومات یا تو اسی اطلاقیے کے کوڈ میں محفوظ کی جاتی ہیں یا پھر کسی پہلے سے موجود لائیبریری کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے جس میں اس کے لیے درکار معلومات کا ایک بڑا حصہ دستیاب ہو۔ مثلاً اطلاقیے کے کوڈ میں لکھا ہوگا کہ فلاں مقام پر ٹیکسٹ ایریا ظاہر کرنا ہے۔ اب ٹیکسٹ ایریا کیا بلا ہے اور کیسے کام کرتا ہے، اس کی معلومات وہ اطلاقیہ کسی لائیبریری (GUI library) سے حاصل کرتا ہے (اگرچہ یہ معلومات اس اطلاقیے کے اندر بھی محفوظ کی جا سکتی ہیں لیکن اس طرح کوڈ لکھنے کا عمل مشکل ہو جائے گا)۔ یہ GUI لائیبریری، جس کا انتخاب کوڈ لکھنے والے نے کیا ہے، اگر موجود ہوگی تو اس میں موجود معلومات کو کمپیوٹر کی یادداشت (میموری) میں لوڈ کر لیا جائے گا۔ اور اگر نہ ہوئی تو اطلاقیہ چلے گا ہی نہیں۔
خلاصہ یہ ہوا کہ اگر آپ KDE کا ایک اطلاقیہ GNOME میں چلاتے ہیں تو پہلے وہ KDE کی لائیبریریوں سے درکار معلومات حاصل کرے گا، اور پھر اس کے بعد ویسے ہی چلے گا جیسے GNOME کے دیگر اطلاقیے چل رہے ہیں۔ اس کا انحصار اس کے ساتھ چل رہے دیگر اطلاقیوں پر نہیں (ہاں اگر RAM کی کمی ہو تو بات اور ہے ;) ) بلکہ درکار لائیبریریوں پر ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
تمام لیکنسیے ایک ڈیسک ٹاپ ماحول پر متفق کیوں‌نہیں‌ہوجاتے اور اسی پر کام کیوں‌نہیں‌کرتے۔

تمام لوگوں کی ضروریات یا پسند ایک جیسی نہیں ہوتی۔ کسی کے لیے کام کرنے کا ایک طریقہ زیادہ موزوں ہوگا تو کسی کے لیے کوئی اور۔
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت شکریہ دوست۔
گنوم اور کے ڈی ای دونوں‌عرصہ دراز تک استعمال کیے ہیں۔ کے ڈی ای چار البتہ ابھی تک استعمال نہیں کرسکا۔ گنوم اس وجہ سے پسند ہے کہ اس پر مونو کے ذریعے سی شارپ میں کام کرسکتا ہوں۔ کے ڈی ای کا مواجہ مجھے ہمیشہ سے پسند رہا ہے اور اس کی سہولیات تو لاجواب ہیں۔

کیا مونو کے ڈی ای پر استعمال نہیں کیا جا سکتا؟
 

الف نظامی

لائبریرین
بالکل چل جاتا ہے اگر اس ڈیسکٹاپ ماحول کی لائیبریریاں موجود ہوں جس کے لیے وہ اطلاقیہ لکھا گیا ہے۔

تفصیل میں اسے کچھ یوں بیان کیا جائے گا۔
جب بھی کوئی اطلاقیہ چلتا ہے تو اسے مخصوص معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ معلومات یا تو اسی اطلاقیے کے کوڈ میں محفوظ کی جاتی ہیں یا پھر کسی پہلے سے موجود لائیبریری کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے جس میں اس کے لیے درکار معلومات کا ایک بڑا حصہ دستیاب ہو۔ مثلاً اطلاقیے کے کوڈ میں لکھا ہوگا کہ فلاں مقام پر ٹیکسٹ ایریا ظاہر کرنا ہے۔ اب ٹیکسٹ ایریا کیا بلا ہے اور کیسے کام کرتا ہے، اس کی معلومات وہ اطلاقیہ کسی لائیبریری (gui library) سے حاصل کرتا ہے (اگرچہ یہ معلومات اس اطلاقیے کے اندر بھی محفوظ کی جا سکتی ہیں لیکن اس طرح کوڈ لکھنے کا عمل مشکل ہو جائے گا)۔ یہ gui لائیبریری، جس کا انتخاب کوڈ لکھنے والے نے کیا ہے، اگر موجود ہوگی تو اس میں موجود معلومات کو کمپیوٹر کی یادداشت (میموری) میں لوڈ کر لیا جائے گا۔ اور اگر نہ ہوئی تو اطلاقیہ چلے گا ہی نہیں۔
خلاصہ یہ ہوا کہ اگر آپ kde کا ایک اطلاقیہ gnome میں چلاتے ہیں تو پہلے وہ kde کی لائیبریریوں سے درکار معلومات حاصل کرے گا، اور پھر اس کے بعد ویسے ہی چلے گا جیسے gnome کے دیگر اطلاقیے چل رہے ہیں۔ اس کا انحصار اس کے ساتھ چل رہے دیگر اطلاقیوں پر نہیں (ہاں اگر ram کی کمی ہو تو بات اور ہے ;) ) بلکہ درکار لائیبریریوں پر ہے۔
بہت شکریہ سعد۔ کیا آپ بتائیں‌گے کہ کے ڈی ای اور گنوم کن لائبریریوں پر چلتے ہیں اور ان کو کس زبان میں‌لکھا گیا ہے؟‌
 

محمد سعد

محفلین
کیا مونو کے ڈی ای پر استعمال نہیں کیا جا سکتا؟

بالکل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں آپ KDE میں F-Spot Photo Manager کو چلتا ہوا دیکھ سکتے ہیں جو کہ مونو پر انحصار کرتا ہے۔
fspotkde.png
 
Top