کور کمانڈرز کا 'ضرب عضب' پر اظہار اطمینان

کور کمانڈرز کا 'ضرب عضب' پر اظہار اطمینان
متین حیدر تاریخ اشاعت 11 اگست, 2014

53e8dd9eabda8.jpg

53e8dd9eabda8.jpg

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈرز اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں ابتک کی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر۔۔۔۔
اسلام آباد: فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں کمانڈروں کو آپریشن اور ملک میں مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور اب تک آپریشن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ آپریشن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو انسداد دہشت گردی کی دور رس پالیسیوں کے ذریعے طویل عرصے تک برقرار رکھنے کا بندوبست کیا جائے گا اور دیگر فریق اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں آئی ڈی پیز کو قیام کے دوران مکمل مدد اور ان کی گھروں کو جلد از جلد واپسی ممکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کور کمانڈرز اجلاس سے دو دن پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک اعلٰی سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں آرمی چیف اور پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔
http://urdu.dawn.com/news/1008207

للہ کی مدد،سے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگا،جنرل راحیل

راولپنڈی.......کور کمانڈرز کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ اکٹھا ہونے دیا جائے گا نہ علاقے میں واپس آنے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں ملک بھرمیں کہیں کوئی جگہ ملے گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ اللہ کی مدد اور جرات مند قوم کی حمایت سے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور آپریشن کے دوران جواں مردی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں اور شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قبائلوں کی قربانیوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ آئی ڈی کو بہترین سہولیات اور ان کی گھروں کو جلد واپسی کےلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے ۔

[url]http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=156520


[/URL]
 
Top