نظم کا نام بلی کی شادی
شاعر کا نام ضیاء اللہ محسن
پیاری سی گڑیا گڑیا کی وادی
دادی کی بلی بلی کی شادی
شادی میں سارے چوہے بلائے
سب نے خوشی کے ڈنکے بجائے
گڑیا نے بانٹی سب میں مٹھائی
یہ لو بھیا وہ کھائو بھائی
چوہوں نے مل کر نغمہ سنایا
سب نے سنا تو دل کو یہ بھایا
بلی تھی دادو کی اچھی سہیلی
اب رہ گئی ہے دادو اکیلی