کوئی ہمیں‌بتائے کہ کریں کیا

دوست

محفلین
رو دھو کے انٹرنیٹ تو چلا لیا لیکن فائر فاکس میں اردو صحیح نہیں دکھتی۔ پہلے کنکرر اتارا کئی گھنٹے لگا کر تو اس کی پراکسی سینٹنگ نہیں ہوسکی۔
نعمان بھائی اگر کچھ پتا ہو تو بتائیں اس بارے۔ کی تو ہے پر چلتا نہیں سرور ٹائم آؤٹ کا ایرر دیتا ہے۔
پھر کمبخت مارا Epiphany اتارا۔ اس میں سرے سے یہ انتخاب ہی نہیں۔ سیدھا جا ٹکر مارتا ہے سرور کو۔
اب کرے تو کیا کرے۔ یہ ہی کرتے ہیں اب اوپیرا بھی اتار لیتے ہیں۔ لگتا ہے لینکس پر براؤزروں کا ڈھیلر لگ جائے گا اور کچھ نہیں تو۔
 

جیسبادی

محفلین
یوبنٹو کے گروہ کو kde کا کوئی خاص تجربہ نہیں، "نوم" پر یہ کام کرتے رہے ہیں۔ کبنتو تو بغیر ٹیسٹنگ کے رلیز کر دیا ہے۔ kdeکے ساتھ سلیک وئیر (slackware) بہترین ہے۔ کبنتو تو نام سے بھی خواتین کے لیے لگتی ہے۔

ضمناً اگر آپ کے پاس یوبنتو صحیح چل رہا تھا تو یہ کبنتو کی کیا ضرورت محسوس ہو رہی تھی؟
 

دوست

محفلین
فائر فاکس پر اردو ٹھیک نظر نہیں آتی۔ اس کو ڈیپر میں کوئی رپھڑ پڑ کیا ہے۔ الٹی سیدی اردو دیکھ دیکھ کر اب تو اردو بھولنے لگی ہے۔
‘کیا‘ مجھے یہاں‌ کتا نظر آرہا ہے۔
اس لیے کنکرر اتارا تھا مگر پراکسی پر چلتا نہیں۔ اوپیرا بھی نہیں چلا۔
گیلیون آج صبح ٹرائی کیا وہ بھی نہیں چلا۔ ای پیپفینی کا بتا چکا ہوں اب فلاک رہ گیا ہے ریکھتے ہیں وہ کیا گل کھلاتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ہم بھی سرخرو ہوئے۔ کم از کم براؤزر اور ایچ ٹی ٹی پی ٹھیک چل رہے ہیں۔ اب ایف ٹی پی اور ساکس کے لیے ایک اور ٹوٹکا ٹرائی فرماتے ہیں۔ اور انشاءاللہ اس پر ایک “کیسے“ کریں بھی لکھیں گے تاکہ کسی اور کو ایسے ٹکریں نہ مارنی پڑیں۔
گیلیون پر اردو بہترین نظر آرہی ہے۔ اردو ویب پیڈ بھی ٹھیک کام کررہا ہے۔
کنکرر پر اردو ٹھیک دکھتی ہے لیکن ویب پیڈ کام نہیں کرتا۔
ایپیپفینی پر بھی کہیں کہیں لفظ موٹے باریک نظر آرہے ہیں۔ فائر فاکس اور فلاک تو خیر ٹھیک دکھا ہی نہیں رہے اردو کو۔
 

نعمان

محفلین
کنکرر کا ایچ ٹی ایم ایل رینڈرنگ انجن کے ایچ ٹی ایم ایل لاجواب ہے۔ لیکن ابنٹو کے گروہ کے لیے کنکرر ایک اچھا آپشن نہیں ایک تو اس میں فیچرز کی بھرمار ہے پھر جنوم کے ماحول میں اسے چلانے سے کنفیوزن پیدا ہوتا ہے۔ گیلیون جنوم کے ماحول پر اس وقت بہترین حل ہے۔ تاوقتیکہ ڈیپر میں فائرفوکس کا کوئی حل معلوم ہو۔ لیکن ابھی تک لانچ پیڈ پر میری بگ رپورٹ اور سپورٹ ریکوئسٹ پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ میں خود بھی کوشش کررہا ہوں مگر بارشوں میں میرے کیبل والے کی لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے تین دن سے میرا کیبل نہیں چل رہا اور موڈیم پر تو پیکجز ڈاؤنلوڈ کرنا ایک عذاب ہے۔ مجھے ایسا شک ہورہا ہے کہ ڈیپر کے کچھ پیکجز جیسے پینگو اور فونٹ کنفگ میں کوئی خرابی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب میں نے بریزی پر ایپیپہینی ٹرائی کرا تو مسئلہ وہاں بھی موجود تھا۔
 
Top