کوئی مجھے پوسٹیں ادھار دے دے

ویج

محفلین
ارے یارہ یہاں تو پتہ نہیں کونسے کونسے بحران شروع ہو گئے ۔ ۔ جن ساتھیوں نے مجھے پوسٹیں لینے کی آفر کی ہے انکا بہت بہت شکریہ ۔ ۔ اور جنہوں نے نہیں کی ۔ ۔ ۔ ۔ انکا بھی ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ بھلا کرے ۔ ۔ ۔ اور جنہوں نے آٹے کے بحران کا سوال اٹھایا انہیں تو خدا ۔ ۔ ۔اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی توفیق دے ۔ ۔ آمین ۔ ۔ تا کہ نئی آنے والی حکومت میں اس بحران سے بچا جا سکے ۔ ۔ ۔

لیں جی، سیاست کی طرح ادھر بھی پوسٹوں کا بحران پڑا ہوا ہے۔ میں نے زندگی میں کبھی اتنی بکواس پوسٹیں نہیں کی ہیں جتنی یہاں پر 25 کے ہندسے تک پہنچنے کے لیے کرنی پڑ رہی ہیں۔ اور ان سب کا ثواب میرے ساتھ ساتھ منتظمیں کو بھی پہنچ رہا ہو گا کہ جنہوں نے اس 25 کے ہندسے کی قید لگائی ہوئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ سے کس نے کہا ہے کہ اتنی بکواس پوسٹیں کریں، کارآمد پوسٹیں شروع کر دیں تا کہ اس کا بھی ثواب پہنچے۔
 

ویج

محفلین
پوسٹس کا بحران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کسی ناول کا عنوان ہو سکتا ہے۔ :)

واہ، بہت خوب محب علوی بالکل صحیح کہہ رہے ہیں آپ۔ میں واقعی یہاں بحران میں مبتلا ہوں، مگر بہتر ہے اس عنوان کے ذیل میں جو کہانی تحریر کی جائے وہ میری نہ ہو :) بلکہ کوئی اچھی کہانی ہو
 

ویج

محفلین
تو آپ سے کس نے کہا ہے کہ اتنی بکواس پوسٹیں کریں، کارآمد پوسٹیں شروع کر دیں تا کہ اس کا بھی ثواب پہنچے۔
یار اتنی بکواس 25 پوسٹوں کی قید پر کون ظالم ہے جو کارآمد پوسٹیں کر سکے گا۔ غلطی سے ایک لاہور شہر پر اپنے دل کی کاآمد بھڑاس نکالی تھی مگر وہ بھی آپ کو بکواس لگی۔ لگتا ہے اس محفل میں پوسٹوں کا معیار بہت بلند ہے اگرچہ کہ اس زمرے میں ممبروں کی چند پوسٹیں نظر سے گذریں جہاں ایک دوسرے سے نوک جھونک ہو رہی تھی جن میں آپ بھی شامل تھے ایسی پوسٹوں کا معیار کیا آپکی نظر میں میری لاہور والی بکواسی پوسٹ سے بلند ہے اور وہ بہت کاآمد ہیں۔ اچھا یار چھوڑو دوستی کرتے ہیں۔ سفید پرچم کہاں ہے مجھے یہاں امن کے لیے لہرانا ہے۔ یار اگر تم یہاں موڈریٹر ہو تو ایک سفید پرچم کی سمائیلی بھی بنا دو بہت مدد ملا کرے گی یہاں ہلکے پھلکے جھگڑے ختم کروانے میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔ میں نے زندگی میں کبھی اتنی بکواس پوسٹیں نہیں کی ہیں جتنی ۔۔۔۔

بھائی مجھے تو آپ کا کوئی بھی پیغام بکواس نہیں لگا تھا لیکن جیسا کے آپ کے مندرجہ بالا فقرے سے ظاہر کہ آپ خود ہی اس پر مصر تھے تو میں کون ہوتا ہوں انحراف کرنے والا۔

یہاں تو چاہ کو چاہ ہے۔
امید ہے میری باتوں کا برا منائے بغیر محفل کو رونق بخشتے رہیں گے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
دوستو کافی دنوں سے کام کر رہا ہوں لیکن پتہ نہیں میری پوسٹیں کب فورم کے قوانین کی حد عبور کریں گیں اور مجھے ہر سیکشن میں کچھ پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی ۔ ۔ مہربانی کر کے کوئی ممبر مجھے اپنی کچھ پوسٹیں ادھار دے دے ۔ ۔کیو کوئی ممبر میرا ساتھ دے گا‌؟‌؟
میری ساری آپ لے لیں
 
Top