1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

مجید امجد کوئی بھی دَور سرِ محفلِ زمانہ رہا ۔ مجید امجد

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 22, 2019

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کوئی بھی دَور سرِ محفلِ زمانہ رہا
    تمہارا ذکر رہا یا مرا فسانہ رہا

    مرے نشانِ قدم دشتِ غم پہ ثبت رہے
    اَبد کی لوح پہ تقدیر کا لکھا نہ رہا

    وہ کوئی کنجِ سمن پوش تھا کہ تودۂ خس
    اک آشیانہ بہرحال آشیانہ رہا

    تم اک جزیرۂ دل میں سمٹ کے بیٹھ رہے
    مری نگاہ میں طوفانِ صد زمانہ رہا

    طلوعِ صبح کہاں، ہم طلوع ہوتے گئے
    ہمارا قافلۂ بے درا روانہ رہا

    یہ پیچ پیچ بھنور، اس کی اک گرہ تو کھلی
    کوئی تڑپتا سفینہ رہا رہا نہ رہا

    نہ شاخ گل پہ نشیمن نہ رازِ گل کی خبر
    وہ کیا رہا جو جہاں میں قلندرانہ رہا

    1952
    مجید امجد
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر