میری معلومات کے مطابق: بعض وزارتوں کا کام زیادہ ہوتا ہے تو اس کے لیے نائب وزیر بھی رکھ لیتے ہیں جو کہ وزیر مملکت کہلاتا ہے۔ یا کسی وفاقی وزیر کے اور بھی ذمہ داریاں ہوتی ہیں تو اس صورت میں اس وزارت کے لیے وزیر مملکت بھی رکھ لیتے ہیں جیسے وزیر اعظم شوکت عزیز خزانے کے وفاقی وزیر ہیں مگر چونکہ بطور وزیر اعظم انہیں اور بھی امور سرانجام دینے پڑتے ہیں اسی وجہ سے عمر ایوب کو خزانے کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے اور بجٹ وزیر اعظم کے بجائے انہوں نے پیش کیا۔ مگر پاکستان میں وزیر مملکت زیادہ تر نوازنے کے کیے بناتے ہیں نہ کہ میرٹ پر