کوئی امید بر نہیں آتی - سید ابوبکر مالکی ۔ بھٹکل

bhatkal

محفلین
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی لڑکی نظر نہیں آتی
شادی کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
(سید ابوبکر مالکی۔بھٹکل)
 

شمشاد

لائبریرین
بھٹکل صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

اپنا تعارف تو دیں۔

نیند تو مچھروں کی وجہ سے یا پھر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہیں آتی ہو گی اس میں لڑکی کہاں سے آ گئی؟
 

پپو

محفلین
شمشاد بھائی مجھے تو میڈیکل کیس لگتا ہے نظر کے معائینہ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کیونکہ آجکل تو لڑکیاں ہی چھائی ہوئی ہیں ہر طرف بھائی صاحب کو نظر نہیں آتی
 

مغزل

محفلین
مالکی صاحب محفل میں خوش آمدید، چہ خوب
مراسلہ متعلقہ لڑی میں منتقل کیا جارہا ہے ۔
 
Top