کوئٹہ : سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ : سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ .....کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار کانسٹیبل منیر احمد اور اہلکار نصیب اللہ اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ سریاب مل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس اور رسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دونوں دم توڑ گئے۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرا ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=154948
 
Top