کنگ میکر کون امریکہ یا ہماری لیڈر شپ؟

پپو

محفلین
یہ تو حقیقت ہے ماضی میں حکومتیں بنانے اور توڑنے میں ہمارے لیڈران امریکن اشارے پر عمل کرتے آئے ہیں کیا ہما را مستقبل بھی یہی ہے یا حالات میں کچھ بدلاؤ آ جائے گا
 

شمشاد

لائبریرین
مشکل ہے کہ کسی قسم کا بدلاؤ آئے۔ اب بھی ڈکٹیشن وہیں سے لی جائے گی۔ البتہ کم یا زیادہ کا فرق پڑ سکتا ہے۔
 

پپو

محفلین
مشکل ہے کہ کسی قسم کا بدلاؤ آئے۔ اب بھی ڈکٹیشن وہیں سے لی جائے گی۔ البتہ کم یا زیادہ کا فرق پڑ سکتا ہے۔
بھائی شمشاد آپ مجھ سے بڑے مگر آزادی اظہار کا حق استعمال کرتے ہوئے میں آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق نہیں‌ کرتا ہاں کسی حد تک یہ درست ہے لیکن نجانے کیوں مجھے اب بدلاؤ محسوس ہو رہا ہے ہمارے یہی لیڈر جو ایک دوسرے کے سینے پر چڑھ کے اپنا قد بڑا کرنے کی کوشش میں رہا کرتے تھے اب بڑی فراخدلی سے ایک دوسرے کو حکومت بنانے میں مدد کر رہے ہیں ہیں تو ابھی تازہ زخم خوردہ مگر ہو سکتا یہی ٹرن پوائنٹ‌ہو اور اگر یہ آپس میں باہم سیرو شکر ہو گئے تو رخنے باقی نہ رہیں‌گے جو امریکن پالسیاں ہیشہ سے ڈھونڈتی رہی ہے اور ان کا فائدہ اُٹھاتی رہی ہے پر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ساری فراخدلی صرف ایک مقصد کے لیے ہے۔ جس دن یہ مقصد پورا ہوا اسی دن ان کا بھانڈہ پھوٹ جائے گا۔
 

پپو

محفلین
اللہ نہ کرے اب باقی بچا ہی کیا ہے اس ملک کے پاس اگر اب اتحاد کو ایمان کا حصہ نہ بنایا گیا تو ۔۔۔۔۔۔
 
Top