کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیاں جاری، مزید 3 سیکٹرز میں فائرنگ اور گولا باری

حاتم راجپوت

لائبریرین
161711-border-1376467039-506-640x480.jpg

بھارتی فوج نے آج صبح بھی نکیال سیکٹر میں شیلنگ اور فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عسکری ذرائع فوٹو: اے ایف پی/ فائل


بھارتی فوج پاکستان کے جشنِ آزادی پر بھی باز نہ آئی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3 سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے رات ساڑھے 11 بجے چیری کوٹ اور جندروٹ سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جو رات 3 بجے تک جاری رہی تاہم پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رک گیا۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے آج صبح بھی نکیال سیکٹر میں شیلنگ اور فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ کئی روز سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور پاکستان کے مسلسل احتجاج کے باوجود بھارتی فوج نے سرحد پر جارحانہ روش اختیار کر رکھی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات روز بروز کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

حوالہ ربط۔
 
Top