مبارکباد کنون کے محفل پہ اٹھارہ سال

جاسمن

لائبریرین
@جاسمن باقی لوگوں کو کیوں بھول گئیں؟
استاد گرامی! جی تو یہی چاہتا ہے کہ سب کے لیے خوشیوں کے چند لمحات کا بندوبست کرتے رہیں پر ہائے وقت! ہائے رے مصروفیت! :):):)
جن میں سے کتنے ہی اب نہیں آتے. @افتخار راجہ @منہاجین، قدیر( جن کا یاد نہیں کہ آخری عرفیت کیا تھی، @اجنبی؟ )، بوچھی، @ماورا ، @ظفری @محب علوی
محب علوی کچھ عرصہ پہلے تک کافی فعال رہے لیکن ان دنوں نہیں آ رہے۔ البتہ ظفری آتے رہتے ہیں۔
 
بوجۂ تاخیری ملاحظۂ لڑیء ہذا ، مابدولت برادرم فیصل عظیم فیصل صاحب کو دیر سے سہی ، محفل میں ہشتداہ برس مکمل کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ۔۔:a6: بہت بہت :congrats: ہو ۔:D:D
یہاں تاخیرہونا خارج تعزیر ہوا ہے
مبسوط ہیں کہ آپ کو ہم یاد رہے ہیں
بولی ثقیل اس قدر ہرگز نہ رہی ہے
ہم ریختہ والے یونہی برباد رہے ہیں
 
یہاں تاخیرہونا خارج تعزیر ہوا ہے
مبسوط ہیں کہ آپ کو ہم یاد رہے ہیں
بولی ثقیل اس قدر ہرگز نہ رہی ہے
ہم ریختہ والے یونہی برباد رہے ہیں
مابدولت برادرم فیصل کی اردو کو ملاحظہ کرکے ساعت طویل تک انگشت بدنداں رہے ۔۔ شاندار ۔ :) :)
 
مابدولت برادرم فیصل کی اردو کو ملاحظہ کرکے ساعت طویل تک انگشت بدنداں رہے ۔۔ شاندار ۔ :) :)
انگشت بدنداں جو ہوئے خوب ہوئے ہیں
لیکن حضور کس سے یوں مرعوب ہوئے ہیں
-اردو- میں -فارسی- کا بہت خوب مصالحہ
لگتا ہے کہ -ایران- میں مخطوب ہوئے ہیں
اپنی ہے زبان عام سی گلیوں کی چلت دار
تھوڑے سے اجنبی ترے اسلوب ہوئے ہیں
کئے خوب کہ اردو میں ہو ہندی کا ذرا رنگ
پھر دیکھنا کیسے سبھی مغلوب ہوئے ہیں


فیصل عظیم فیصل​
 
بہت خوب برادرم فیصل ، اس قدر دلفریب اور برمحل شاعری پر مابدولت کا آپ کو خراج تحسین پیش نا کرنا تقاضائے قدر شناسی کے سراسر منافی ہوگا ، اور مابدولت اس ناانصافی کے مرتکب ہرگز نہیں ہوں گے ۔ زبردست ۔ جیتے رہئیے ۔ :) :)
 
Top