کنجوس کے گھر کا بلب

Wasiq Khan

محفلین
ایک کنجوس آدمی گھر سے مسجد جانے کے لیے نکلا،مسجد کے نزدیک پہنچ کر اسے خیال آیا کہ وہ بلب جلتا چھوڑ آیا ہے، واپس آنے تک ناحق خرچ ہو گا۔ چنانچہ وہ واپس پلٹا اور گھر کے دروازے پر آ کر بیوی کو آواز دی۔

”بیگم میرے کمرے کا بلب بجھا دینا... اور دروازہ نہ کھولو... گھِس جائے گا۔“

اندر سے بیوی نے کہا:

”آپ بلاوجہ اتنی دور سے واپس آئے، بلب تو میں نے جاتے ہی بجھا دیا تھا... آپ نے اپنے جوتے گھسا ڈالے۔“

جواب میں کنجوس نے کہا:

”نہیں! وہ تو میں نے واپس مڑتے ہی اتار کر بغل میں دبا لیے تھے... یہاں تک میں ننگے پاؤں آیا ہوں۔“
 
Top