کم تیل میں پکانے سے کیا ہوتا ہے ؟

یہ بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ اگر کسی بھی چیز کو ڈیپ فرائی کرنا ہوتو کڑاہی میں تیل کم ڈالنے سے کم لگے گا۔ لیکن حقیقت اِس کے بالکل برعکس ہے اگر آپ ڈیپ فرائی کرنے کے لئے پکوان تیل یا گھی کو کڑاہی میں کم لیں گے تو اُس سے تیل زیادہ خرچ ہوتا ہے ۔
ایک اور بات بھی ہے کہ لیکن اِس کی صداقت پر ہمیں یقین نہیں ہے کہ اگر باورچی خانے میں عورت بغیر دوپٹے کے کوئی چیز کو ڈیپ فرائی کرے تو تیل زیادہ لگتا ہے ۔
واللہ عالم
 

دوست

محفلین
یعنی دوپٹے میں لپیٹ کر یا دوپٹے کے ساتھ ڈیپ فرائی کیا جائے تو تیل کم لگے گا۔
دوپٹے کے علاوہ کوئی بھی صاف کپڑا استعمال کر لیا جائے۔ مثلاَ سموسے کو ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر ڈیپ فرائی کیا جائے تو کرسپی ململ سموسہ بنے گا۔ دوپٹے کا رنگ لال ہو تو نکالنا بہتر رہے گا۔ جیسا کہ اس گانے میں دوپٹے کا رنگ ہے
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کم تیل میں پکانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب شاید طبیعات کی کلاس میں ہونے والے اس مکالمے میں موجود ہے۔
استاد: احمد ، یہ بتاؤ کہ اگر پانی کو ٹھنڈا کیا جائے تو کیا ہوگا؟
احمد: سر ، پانی ٹھنڈا ہوجائے گا
استاد: میرا مطلب ہے کہ اگر پانی کو بہت ٹھنڈا کیا جائے تو کیا ہوگا؟
احمد: جناب ، پانی بہت ٹھنڈا ہوجائے گا۔
استاد: نامعقول کہیں کے ! یہ بتاؤ کہ اگر پانی کو انتہائی ٹھنڈا کیا جائے تو کیا ہوتا ہے؟
احمد: سر ، پانی انتہائی ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔

گمان غالب ہے کہ اس کے بعد کے واقعات کا تعلق طبیعات سے زیادہ استاد کی طبیعت سے رہا ہوگا ۔ :D
 
Top